توا کباب
اجزاء:

ایک کلو
ایک عدد درمیانی
ایک پوتھی
دو انچ کا بڑا ٹکڑا
چار عدد
ایک مٹھی
حسبِ ذائقہ یا ایک چمچ
ایک چمچ
آدھی چمچ
دو چمچ
ایک چمچ

چربی والا باریک پسا قیمہ
پیاز
لہسن
ادرک
ہری اور لال مرچیں
پودینہ
نمک
پسی لال مرچ
ہلدی
سوکھا دھنیا موٹا کٹا ہوا
سفید زیرہ موٹا کٹا ہوا

ترکیب :
تمام ہرا مصالحہ چوپر میں چوپ کر لیجئے ۔
قیمے کو بھی چوپر میں دوباره گھما لیجئے اور تمام مصالحہ جات قیمے میں شامل کر کے ہاتھوں میں شیپ دے کر کباب کی شکل دے لیجئے ۔۔ اور درمیان میں یہ تنکےرکھ کر دبا دیجیے توے پر آئیل ڈال کر کباب فرائی کر لیجئے۔
لذیذ کباب تیار ہوں گے اور ہر عید پر یاد آتے رہیں گے ۔دہی اور پودینے کی چٹنی کے علاوہ چلی ساس اور چلی گارلک کیچپ کے ساتھ مزہ دوبالا ہو جاتا ہے
نوٹ:
قیمے میں چربی کی آمیزش والے کباب سوفٹ بنتے ہیں اور پیاز اس لئے ڈالی تھی کہ توے پر بننے ہیں تو ٹوٹ کر گرنے کا امکان نہیں ہے ۔۔۔ چربی اور پیاز کباب کو اکڑنے نہیں دیتے۔
۲۰۲۱ ستمبر