حبیبہ مدنی صالحاتی ، گجرا ت

محترمہ چیف ایڈیٹر صاحبہ ماہ نامہ ھادیہ ای ۔ میگزین!
 السلام علیکم!   
   ای میگزین ھادیہ کا ماہ جون کا شمارہ نظر نواز ہوا۔ دیکھ کر اور مطالعہ کر کے بہت خوشی اور فرحت محسوس ہوئی ۔اردو زبان میں اتنا اچھا رسالہ جس میں دینی، معاشرتی، یہاں تک کہ ز ندگی کے ہر شعبے سے متعلق مضامین ہیں اسے دیکھ کر بہت اطمینان ہوا۔ اتنے مختلف موضوعات کو ایک میگزین میں یکجا کر کےدریا کو کوزے میں بند کیا ہو جیسے اور مختلف مزاج رکھنے والے افراد کی پیاس بجھانے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔کوئی موضوع ایسا نہیں جو چھوٹ گیا ہو۔تعلیم، تربیت، معاش سائنس، شخصیات، تاریخ، نفسیات، ادب، گرافک، خواتین کے مسائل، فقہ، کھیل کود، کہانیاں، اور اس کے ساتھ ساتھ اتنی سارے نئے پرانے قلم کاروں کا بہترین استعمال۔ مبارک باد کے قابل ہیں آپ ذمہ داران ۔ماشااللہ یہ ایک کامیاب کوشش ہے۔دعا ہے اللہ تعالیٰ اس میگزین کو کامیابی سے ہمکنار کرے اور زیادہ سے زیادہ ہماری بہنیں اور بیٹیاں اس سے مستفید ہو ںاور یہ میگزین ہماری ذہنی اور فکری تربیت کا ذریعہ بنے۔آمین!

وعلیکم السلام
آپ کو ھادیہ میگزین پسندآیا ہے یہ ہمارے لیے خوش آئند بات ہے آپ نے اپنی رائے سے نوازا یہ ھادیہ ٹیم کا ثمر ہے۔
اسی طرح اپنی رائے سے نوازتے رہیں ۔
شکر گزار
چیف ایڈیٹر ھادیہ ای ۔میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جولائی ۲۰۲۱