قطعہ آمدِرمضان
نظم

رمضان کی آمد ہے ماہ صیام ہے
ہر ایک گھر میں اسکا بڑا اہتمام ہے

اللہ کی رحمت نے ہر مومن کو ہے گھیرا
چھٹنے لگا ہے اب تو ہر دل سےاندھیرا

انوار ہیں اذکار ہیں برکت کا ہے نزول
خوش خالقِ کل ہے تو دعائیں بھی ہیں قبول

اپریل ۲۰۲۱