ایس ایم حسینی ۔ندوہ کیمپس، لکھنؤ
خواتین کا ترجمان ماہنامہ ’’ہادیہ‘‘کا تازہ شمارہ بہت ہی دلکش اور دیدہ زیب سرورق کے ساتھ موصول ہوا، جس کی ظاہری چمک دمک دیکھتے ہی انگلیاں بے ساختہ اسکرین پر چلنے لگیں، اور اگلے لمحہ ہی یہ اندازہ ہوا کہ ماہنامہ ’’ہادیہ‘‘ محض ظاہری ہی نہیں بلکہ شاندار اور دلچسپ مشمولات کے ساتھ معنوی خوبصورتی بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔جو ایک باذوق قاری کو اپنا گرویدہ بنانے اور اس کو پڑھنے پر مجبور کرنے کے لئے کافی ہے۔اسلامی، مذہبی اور اصلاحی مضامین کے درمیان افسانہ کی موجودگی حیران کن تھی، لیکن اس میں حیرت سے زیادہ مسرت کا عنصر شامل تھا،۔چونکہ آج کل تو یہ دونوں چیزیں ایک جگہ جمع کرنا امر محال بنادیا گیا ہے، حالانکہ ادب کا معاشرہ سے گہرا تعلق ہے۔اگر کوئی شخص اس جمود کو توڑنے کی کوشش بھی کرے تو یہ آواز اٹھتی ہے کہ بھئی ان مذہبی تحریروں کے درمیان افسانے کا کیا کام! جو کہ ایک مضحکہ خیز اور بے عقلی کی بات ہے، خیر یہ پہل بہت اچھی اور مسرت آمیز ہونے کے ساتھ اپنے اندر ایک امید لئے ہوئے ہے۔ ماہنامہ ’’ہادیہ‘‘ کی فہرست پر سرسری نظر ڈالتے ہی خیال مولانا محمد ثانی حسنی رحمہ اللہ کی ادارت میں ’’مسلم خواتین کا دینی ترجمان‘‘کے سلوگن کے ساتھ لکھنؤ سے نکلنے والے ماہنامہ’’رضوان‘‘کی طرف کھنچا چلا گیا، کئی ماہ قبل ۱۹۷۶ءکا ایک قدیم شمارہ گھر میں کتابوں و جرائد کے انبار سے ہاتھ لگا، شوق کے ہاتھوں کھول کر دیکھا تو اس میں درس قرآن، حدیث وفقہ جیسے موضوعات کے علاوہ افسانے، کہانی اور طنز ومزاح کے کالم بھی نظر سے گزرے، دیکھ کر عجیب سا احساس پیدا ہوا۔اسی رسالہ میں کئی معاشرتی کہانیاں اور افسانے پڑھنے کو ملے، بالکل اسی طرز پہ جیسے ہادیہ کا یہ برقی رسالہ ہے، لیکن زمانہ ہوا اب وہ پرچہ شائع نہیں ہوتا، دعوت فکر وعمل پر مبنی ’’ہادیہ‘‘ کے ای میگزین کی اشاعت ایک اچھی اور قابل تحسین پہل ہے، دعا ہے یہ خوبصورت، بامقصد سفر یوں ہی جاری رہے گا اور قارئین کی تشنگی دور کرنے کے ساتھ مؤثر بھی ثابت ہو، اس عمدہ کاوش کے لئے قلمی تعاون کرنے والے تمام افراد، مدیران اور ان کی ٹیم کو تہہ دل سے مبارکباد، امید ہے یہ رسالہ جلد ہی کتابی صورت میں ہم اپنی میز پر بھی موجود پائینگے، نیک خواہشات!

وعلیکم السلام
آپ کا مراسلہ ھادیہ ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کافی ہے مراسلے کو پڑھ کر یہ احساس ہوا کہ ھادیہ کو آپ جیسے باذوق اھل بصیرت قارئین میسر ہیں۔
امید ہے کہ آپ ہمارے اس مشن کا حصہ بنے رہیں گے ۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا
ایڈیٹر ھادیہ ای ۔ میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جولائی ۲۰۲۱