بچوں کا صفحہ

پھلوں کا راجہ آم

پیارے بچو!آپ کو آم تو ضرور پسند ہوں گے۔ پھل نہیں تو جوس اور شیک تو سب کو پسند ہوتے ہیں۔
چلئے ہم آپ کو آم کے بارے میں کچھ مزے دار باتیں بتاتے ہیں۔
22 جولائی کو آم کا قومی دن ہوتا ہے۔ یعنی National Mango Day
آم ہمارے ہندوستان کے ساتھ پاکستان اور فلپین کا بھی قومی پھل ہے۔
آم کا درخت بنگلہ دیش کا قومی درخت ہے۔
دنیا کی کل پیداوار کا آدھا آم ہمارے ملک میں اگایا جاتا ہے۔
1987سے ہندوستان میں ہر سال آم کا عالمی میلہ یعنی انٹرنیشل مینگو فیسٹول دہلی میں منایا جاتا ہے۔
اس میں پچاس سے زیادہ آم اگانے والے حصہ لیتے ہیں جہاں 550سے بھی زیادہ اقسام کے آموں پہ بات ہوتی ہے۔
ہندوستان میں ہر برس 20ملین آم پیدا ہوتا ہے۔
ایک آم آپ کو سوفیصد ڈیلی وٹامن C فراہم کرتا ہے۔آم کا درخت 100فیٹ تک لمبا ہوسکتا ہے۔
ہمارے ملک میں آم کی ٹوکری لے جانا دوستی کی علامت ہوتی ہے۔

ننھے آرٹسٹ

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جولائی ۲۰۲۱