رابعہ النساء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ھادیہ ای ۔میگزین ڈیجیٹل دنیا کی بہت اہم ضرورت ہے۔ اس میگزین میں ہمیں دینی تعلیم کے بہت سے پہلو پتہ چلے، جو نظروں سے اوجھل تھے۔ ’بولتی تصویریں‘ سے بات سمجھنے میں بہت آسانی ہوئی، کیوں کہ انسانی دماغ الفاظ سے زیادہ تصویروں سے بات کو اچھی طرح سمجھ پاتا ہے۔ جدید دور کی بہت اہم معلومات بھی ہمیں اس ماہانہ میگزین سے پتہ چلتی ہیں اور علم میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ یہاں بہت عمدہ قلم کاروں کے ساتھ ساتھ جو ابھی لکھنے سے واقف ہوئے ہیں، ان کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ’خواتین کی نفسیاتی الجھنیں ‘ اس دور کی اہم ضرورت ہے۔ ’بہنیں پوچھتی ہیں‘ کے زمرے کے تحت ماہرین کے ذریعہ ویڈیوز کی شکل میں ان کے جوابات دیے جاتے ہیں، یہ ایک بہترین سلسلہ ہے۔ آج بہت سی خواتیں تناؤ میں مبتلا رہتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی صحت خراب ہورہی ہے۔
میری طرف سے پوری ھادیہ ٹیم ممبرز کو مبارکباد!
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو
خدا حافظ

وعلیکم السلام
امید ہے، آپ کا تعاون اسی طرح برقرار رہے گا ۔
ھادیہ ٹیم آپ کی ممنون ہے ۔
ایڈیٹر ھادیہ ای۔میگزین
Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

۲۰۲۱ اکتوبر