عائشہ اشرف (نئی دہلی)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے بہت سی میگزینس کا مطالعہ کیا ہے، لیکن مجھے ھادیہ ای میگزین نے سب سے زیادہ متأثر کیا ہے۔ میں خود ایک طالبہ ہوں اور مجھے نئے رسالے اور نئی کتابیں پڑھنے کا بہت شوق ہے۔ مجھے اس میگزین کے بارے میں ایک آپی نے بتایا، جو کہ خود اس میگزین میں مضمون لکھتی ہیں۔ انہوں نے مجھے اس ھادیہ کے گروپ میں جوائن کر لیا۔اس گروپ میں ہر روز ایک مضمون شیئر کیا جاتا ہے، جسے میں بہت ہی شوق سے پڑھتی ہوں۔
جب میں ھادیہ کے گروپ میں جوائن ہوئی تو سب سے پہلے میں نے جو مضمون پڑھا، وہ ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس صاحبہ کا تھا، جس کا عنوان ہے: ’خدا کرے تجھے تیرے مقام سے آگاہ۔‘اس مضمون میں انہوں بہت خوبی کے ساتھ خواتین کی صلاحیتوں کو ابھارنے کی بات کہی ہے اور صحابیات کا ذکر کر کے خواتین کے حوصلوں کو بلند کیا ہے۔ یہ آرٹیکل پڑھنے کے بعد مجھے ھادیہ سے اور زیادہ دلچسپی ہونے لگی اور ہر روز نیا آرٹیکل کا انتظار رہنے لگا۔ کیوں کہ ہر روز کچھ نیا سیکھنے کو مل رہا تھا اور اس میں مضامین عمدہ انداز میں لکھے ہوتے ہیں۔ جیسے ایک اور مضمون تھا: ’خواتین میں امراض قلب اور احتیاطی تدابیر۔‘ اس مضمون میں قلب کی بیماریوں کی وجوہات، علامات اور علاج کس طرح کیا جاسکتا ہے، یہ تمام باتیں بہت خوبی سے بیان کی گئی ہیں۔ ایک مضمون، جس کا عنوان تھا: ’کیوں بڑھ رہا ہے بچوں میں خود کشی کا رجحان‘، اس میں خود کشی کی وجوہات اور اس کی علامات کیا ہیں؟ اور والدین کی کیا ذمہ داری ہے؟ ان سوالوں کے جواب اس مضمون میں موجود ہیں۔ بہت عمدہ طریقے سے اس مضمون کو لکھا گیا ہے۔ صرف یہی نہیں، سائنس اور ٹیکنالوجی کی بھی نئی معلومات بہت ہی خوبی اور مکمل انداز میں بیان کی گئی ہیں۔ جب میں نے ان دو مضمون پر نظر ڈالی، جس میں سے ایک:’ آنکھ کی سیر‘اور دوسرا: ’کمپیوٹر سافٹ ویئرس اور ان کا استعمال‘ تھا، ان کو پڑھ کر تو اور زیادہ دلچسپی اور معلومات میں اضافہ ہوا۔ یہ مضامین ہر ایک کو فائدہ پہنچاتے ہیں، چاہے وہ طالب علم ہویا والدین ،دونوں کے لیے بہت ضروری ہیں۔ کیوں کہ آج کل کی دنیا ٹیکنالوجی پر ہی منحصر ہے اور اس تیز دوڑتی دنیا میں اس کے بغیر جینا بہت مشکل ہے۔
مختصر طور پر یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ہر موضوع پر اس میگزین میں مضامین موجود ہیں اور خواتین کے لیے خاص طور پر وہ تمام مواد موجود ہے، جو ان کے لیے بہت ضروری اور اہم ہے۔اس میگزین سے تمام خواتین کو بھر پور استفادہ کرنا چاہیے اور اس سے حاصل شدہ معلومات کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنا چاہیے۔ انشاء اللہ یہ رسالہ خواتین اور بچیوں کے عمل میں مثبت تبدیلی کا باعث بنے گا۔

وعلیکم السلام
آپ کی رائے جان کر مسرت ہوئی ۔
باذوق قاری ہی خوش قسمت میگزین کو میسر آتے ہیں ۔
ھادیہ ٹیم دل کی عمیق گہرائی سے آپ کی شکر گزار ہے۔
امید ہے تعاون برقرا رہے گا ۔
شکرا جزیلا
ایڈیٹر ھادیہ

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

۲۰۲۱ اکتوبر