ٹوئٹر کا استعمال
ٹوئٹر کیا ہے؟
ٹوئٹر ایک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے، جس کا استعمال کرتے ہوئے آپ اس پر موجود لوگوں سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ اسے ملک اور دنیا کی بڑی آبادی استعمال کرتی ہے۔
ٹوئٹر کی بنیاد
ٹوئٹر کی بنیاد 21مارچ 2006 کو رکھی گئی تھی۔ ٹوئٹر کو جیک ڈورسی نے اسے بنایا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دراصل ایک ایسی سروس بنانا چاہتے تھے، جس میں لوگ اپنے دوستوں کے بارے میں آگاہ ہوسکیں، وہ کیا کر رہے ہیں ، کیا کھا رہے ہیں اور سیر و سیاحت کے لیے کہاں جا رہے ہیں ،وغیرہ۔لیکن بعد میں اس کی مقبولیت بہت بڑھ گئی اور اس کا شمار دنیا کی مشہور ترین ویب سائٹس میں ہونے لگا۔
ٹوئٹر دنیا کی مقبول ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔یہ ایک ایسی ویب سائٹ ہے، جو اپنے صارفین کو اپنے خیالات ، خبریں ، معلومات اوردیگر چیزیں شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ اس پر معلومات شیئر کرنے کے عمل کو ٹویٹ کہا جاتا ہے۔ اس کی ایک حد یہ ہے کہ آپ اس میں صرف 140حروف یا اس سے کم متن میں ہی اپنی بات لکھ سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو بھی معلومات ہو ، وہ بہت بڑی اور وضاحتی نہ ہو ، بلکہ یہ مختصر اور معلوماتی ہو۔
ٹوئٹر کی مدد سے، آپ ہر روز ان تمام موضوعات کے بارے میں جان سکتے ہیں، جن پر ملک اور دنیا میں سب سے زیادہ بحث ہوتی ہے اور ان موضوعات پر آپ اپنی رائے بھی دے سکتے ہیں۔
ٹوئٹر کے بارے میں ایک خاص بات ہے کہ آپ ٹوئٹر اکاؤنٹ بنائے بغیر لوگوں کی بنائی ہوئی ٹوئیٹس پڑھ سکتے ہیں، لیکن اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے اور کیا آپ اس کے نظریے اور خیالات وغیرہ سے اتفاق کرتے ہیں، اس کے لیے آپ کو ٹوئٹر اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ کیسے بنایا جائے؟
گر آپ فیس بک پر اکاؤنٹ بنانا جانتے ہیں تو آپ کے لیے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ بنانا بہت مشکل نہیں ہے۔ کیونکہ ٹوئٹر پر اکائونٹ بنانا بالکل فیس بک کی طرح ہے۔
ٹوئٹر پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے آپ کروم براؤزر یا ٹوئٹر ایپ کو موبائل میں استعمال کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ آج ہر کوئی اسمارٹ فون استعمال کرتا ہے، اس کے لیے یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کیسے بنایا جائے۔
پہلا مرحلہ:
سب سے پہلے، آپ کو گوگل پلے اسٹور پر ٹوئٹر ایپ انسٹال کرنا ہوگا۔
دوسرا مرحلہ:
جیسے ہی ٹوئٹر ایپ اوپن ہوگا، آپ کو گیٹ اسٹارٹ پر کلک کرنا ہوگا اور اپنا نام اور موبائل نمبر درج کرکے نیکسٹ بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔
تیسرا مرحلہ:
اب سائن اپ بٹن پر کلک کرنے کے بعد، آپ کو اپنے موبائل نمبر کی تصدیق کے لیے او ٹی پی درج کرنا ہوی اور نیکسٹ بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔
چوتھا مرحلہ:
اب اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے لیے پاس ورڈ منتخب کریں اور نیکسٹ بٹن پر کلک کرنے کے بعد اپنی پسند کے زمرے منتخب کریں اور دوبارہ نیکسٹ بٹن پر کلک کریں۔
اس طرح آپ ان مراحل پر عمل کرکے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ یہ ایک بہت آسان کام ہے، اس میں آپ کو صرف 4-5 منٹ لگتے ہیں۔ ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے کے بعد اب آئیے ٹوئٹر کی بنیادی چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
ٹوئٹر سے متعلق بنیادی باتیں
ٹوئٹر استعمال کرنے سے پہلے آپ کو ٹوئٹر کی بنیادی چیزوں کو جاننے کی ضرورت ہے تاکہ آپ ٹوئٹر کے بارے میں اچھی طرح جان سکیں اور ٹوئٹر چلا سکیں۔ اگر آپ فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں تو آپ ضرور لائک، کمنٹ اور شیئر جیسی چیزوں سے واقف ہوں گے۔ اسی طرح، ٹوئٹر پر بھی آپ کو ایسی کئی چیزوں کے بارے میں جاننا چاہیے۔ اس سے متعلق بعض اہم چیزیں درج ذیل ہیں:
1۔ ٹوئٹر صارف کا نام (@)
2۔ ٹوئیٹ
3۔ ری ٹوئیٹ
4۔ فالو اور اَن فالو
5۔ ہیش ٹیگ (#)
ٹوئٹر صارف کا نام(@)
ٹوئٹر پر، آپ کو ہر صارف کے نام کے ساتھ (@) کا نشان نظر آتا ہے۔ آپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے کے بعد، یہ خود بخود آپ کے نام کے سامنے ظاہر ہوتا ہے۔ اسے ٹیگ نیم بھی کہا جاتا ہے۔ اگر آپ ٹوئٹر پر کسی مخصوص شخص کے لیے ٹوئیٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنا میسیج ٹائپ کریں، اس کے بعد(@) لکھیں، پھر اس مخصوص صارف نام ٹائپ کریں، جسے آپ مینشن کرنا چاہیں۔ جیسے ہی آپ انٹر کو دبائیں گے، یہ ان کے اکاؤنٹ پر آجائے گا، چاہے وہ آپ کو فالو کریں یا نہ کریں۔
ٹوئیٹ
جب بھی آپ ٹوئٹر پر کچھ لکھتے یا پوسٹ کرتے ہیں، اسے ٹویٹ کہا جاتا ہے۔ جس کی ایک حد ہوتی ہے، جس میں آپ کو اپنے بات کہنے کے لیے صرف 140 الفاظ ہی استعمال کرنے ہوتے ہیں۔اگر اتنے الفاظ میں بات مکمل نہ ہو رہی ہو تو آپ اسے مختلف حصوں میں منقسم کرکے ، جتنے چاہیں ٹویٹ کر سکتے ہیں۔
ری ٹوئیٹ
یہ بالکل شیئر کرنے کے مترادف ہے۔ جب آپ کو کسی کا ٹوئیٹ پسند آئے اور آپ اسے ری ٹوئیٹ کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے، وہ ٹویٹ آپ کی ٹائم لائن پر آجاع ہوجاتا ہے اور وہ ان لوگوں تک بھی پہنچتا ہے جو آپ کو فالو کرتے ہیں۔
فالو اوراَن فالو
ٹوئٹر پر، آپ کو ہر صارف کے پروفائل پر فالو بٹن ملتا ہے۔ اس بٹن پر کلک کرنے کے بعد، آپ اس صارف کے ہر ٹویٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہتے ہیں۔ اسی طرح جو لوگ آپ کے پروفائل پر آتے ہیں اور فالو بٹن پر کلک کرتے ہیں، وہ آپ کے فالوور ہوجاتے ہیں۔جب آپ کسی کے پروفائل پر جاتے ہیں اور فالو بٹن پر کلک کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ان کو فالو کررہے ہیں۔
ہیش ٹیگ(#)
آپ نے ہیش ٹیگ (#) کا نام سنا ہوگا ، یہ ٹوئٹر پر پوسٹ لکھنے کے دوران استعمال ہوتا ہے۔ اس سے ٹوئٹر کی سرچ سروس میں ایک مخصوص موضوع پر ٹویٹس تلاش کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ لوگ ایک ہی ہیش ٹیگ استعمال کرکے متعینہ موضوع پر بحث کرتے ہیں۔ اس ہیش ٹیگ کو استعمال کر کے کوئی بھی شخص اس بحث میں شامل ہو سکتا ہے۔ اس کے ذریعہ لوگ پروٹیسٹ بھی کرتے ہیں اور کسی مخصوص بات پر اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ کیسے ترتیب دیا جائے؟
ٹوئٹر اکاؤنٹ کو چلانا بہت آسان ہے، جسے کوئی بھی اسمارٹ فون استعمال کرنے والا چلا سکتا ہے۔ ٹوئٹر کھولنے پر اس کے پہلے پیج پر اوپر چھ (6) آپشن دیے ہوتے ہیں:
۱۔فور یو (For You)
اس میں وہ چیزیں ہوتی ہیں جن سے متعلق ہم ٹوئٹر میں سب سے زیادہ چیزیں دیکھتے ہیں ۔ہم ٹوئٹر میں سب سے زیادہ جس معلومات کو دیکھتے ہیں اس سے متعلق اکثر چیزیں فور یو میں آجاتی ہیں اوران سے متعلق جو دیگر چیزیں ٹوئٹر ہمیں دکھانا چاہے، وہ اس میں ہمیں نظر آتی ہیں۔
۲۔کووڈ- ۱۹(COVID-19)
کورونا وبا کے بعد سے ٹوئٹر پر ایک اور آپشن موجود ہے ، جس کا نام ہے:
(COVID-19 In India ) اس میں اس وبا سے متعلق معلومات حاصل ہوتی ہیں کہ وبا کتنی تیزی سے پھیل رہی ہے؟ کہاں زیادہ ہے؟ کہاں کم ہورہی ہے؟ اس سے بچنے کے تدابیر، اس کے نقصانات، کس مشہور شخصیت کا اس پر کیا کہنا ہے؟ اوراس سے متعلق ہر طرح کی معلومات سے ٹوئٹر ہمیں آگاہ کتا ہے۔
۳۔ٹرینڈنگ
ٹرینڈنگ ٹوئٹر کا ایک بہت اہم حصہ ہے۔ ہر دن جو چیز سب سے زیادہ مقبول ہو رہی ہو، وہ ٹرینڈنگ میں آ جاتی ہے۔ اس سے معلومات حاصل ہوتی ہے کہ یہ چیز سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر سب سے زیادہ سے زیادہ مقبول ہو رہی ہے۔ جب کرکٹ کا دور چلتا ہے، جیسے آئی پی ایل وغیرہ تو ٹرینڈنگ میں لکھا آجاتا ہے۔ اگر کسی مشہور شخصیت کی وفات ہوتی ہے، تو ٹرینڈنگ میں لکھا آجاتا ہے ۔ کسی بھی مدّعے پر کوئی مسئلہ بہت تیزی سے چلتا ہے، وہ بھی ٹریڈنگ میں آجاتا ہے۔اس طرح روز مرّہ میں سب سے زیادہ مشہور ہونے والے چند چیزیں ٹریننگ میں آجاتی ہیں۔
۴۔ خبریں (News)
اس میں ایک آپشن خبروں کا ہوتا ہے، جس میں پوری دنیا میں چلنے والی خبریں موجود ہوتی ہیں۔ اس کے شروع میں سبھی ملکوں کی سب سے ضروری خبریں موجود رہتی ہیں۔ اگر ہمیں سبھی ملکوں کی سب سے مقبول خبریں جاننی ہوں تو ہم ٹوئٹر میں نیوز کے ذریعے جان سکتے ہیں۔
۵ ۔اسپورٹس (Sports)

ایک آپشن اسپورٹس کا ہوتا ہے، جس میں دنیا بھر میں روز کھیلے جانے والے کھیلوں کی خبریں موجود ہوتی ہیں۔ روز مرّہ میں کس ملک میں کونسا کھیل کھیلا جارہا ہے؟ ہم ٹوئٹر کے ذریعے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ہر روز ہم جان سکتے ہیں کہ کس ملک میں کون سا کھیل ہوا؟ کس مقام پر ہوا؟ اور کس نے جیتا،وغیرہ۔

۶۔انٹرٹینمینٹ (Entertainment)
ایک آخری آپشن ہوتا ہے انٹرٹینمنٹ۔ اس میں فلمی دنیا، ٹیوی سیریل، ناچ گانے، کامیڈی اور دیگر چیزیں انٹرٹین کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔ کس دن کون سی فلم ریلیز کی گئی؟ کون سا نیا شو لانچ ہوا اورکس کو کتنی ٹی آر پی مل رہی ہے؟ کون سی فلم، سیریل، ڈرامہ اور دیگر ریالٹی شوز ہٹ ہورہے ہیں؟ یہ سب انٹرٹینمینٹ والے آپشن میں موجود ہوتے ہیں۔
ٹوئٹر دنیا کی مقبول ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔یہ ایک ایسی ویب سائٹ ہے، جو اپنے صارفین کو اپنے خیالات ، خبریں ، معلومات اوردیگر چیزیں شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ اس پر معلومات شیئر کرنے کے عمل کو ٹویٹ کہا جاتا ہے۔
Comments From Facebook

1 Comment

  1. راشد حسین

    ماشااللہ اللہ بہت ہی بہترین اور معلوماتی تحریر

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

۲۰۲۱ اکتوبر