کمپیوٹر سافٹ ویئرس
اور ان کا استعمال
کمپیوٹر دراصل تنہا اپنا کام نہیں کر سکتا۔ اس کو اپنا کام کرنے کے لیے کچھ معاون آلات اور پروگراموں کی ضرورت پڑتی ہے، جسے ہم سافٹ وئیر سے تعبیر کرتے ہیں۔ یہ سافٹ وئیراور پروگرام کمپیوٹر کو قابل عمل بناتے ہیں۔ اگر کمپیوٹر میں سافٹ ویئر نہیں ہے تووہ ایک بے جان چیز کے مانند ہے، جس کی حیثیت صرف لوہے اور دیگر اشیاء سے بنے ہوئے ایک ڈبہ کی رہے گی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے انسانوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ہے۔ پہلے لاک ڈاؤن کے سبب ہی لوگوں کا گھر سے باہر نکلنا بند ہو گیا تھا، اسکول، کالج اور آفس سب بند کر دیے گئے اور تعلیمی ادارے کھلنے کی ابھی بھی کوئی امّید نہیں۔ لیکن سافٹ ویئر کی مدد سے طلبہ آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور گھر بیٹھے لوگ آفس کے کام انجام دے رہے ہیں۔ اس لیے ضروری معلوم ہوتا کہ سافٹ ویئر سے متعلق اہم باتوں کو جان لیا جائے تاکہ گھر بیٹھے کاموں کو بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔ اس مضمون میں، کمپیوٹر سافٹ ویئر اوراس کےاستعمالات کے سلسلے میں گفتگو کی جائے گی۔ اس مضمون کو درج ذیل حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:
سافٹ ویئر کیا ہے؟
سافٹ ویئر کی مختلف اقسام ؟
سافٹ وئیر کیسے بنایا جائے؟
عام کمپیوٹرز کے لیے ضروری سافٹ ویئرز؟
سافٹ ویئر کیا ہے؟
کمپیوٹر دراصل تنہا اپنا کام نہیں کر سکتا۔ اس کو اپنا کام کرنے کے لیے کچھ معاون آلات اور پروگراموں کی ضرورت پڑتی ہے، جسے ہم سافٹ وئیر سے تعبیر کرتے ہیں۔ یہ سافٹ وئیراور پروگرام کمپیوٹر کو قابل عمل بناتے ہیں۔ اگر کمپیوٹر میں سافٹ ویئر نہیں ہے تووہ ایک بے جان چیز کے مانند ہے، جس کی حیثیت صرف لوہے اور دیگر اشیاء سے بنے ہویے ایک ڈبہ کی رہے گی۔ سافٹ ویئر کمپیوٹر میں روح پھونکتا ہے اور اسے قابل عمل بناتا ہے۔ صرف سافٹ وئیر کی مدد سے ہی آپ کمپیوٹر سے اپنا مطلوبہ کام کروا سکتے ہیں۔
سافٹ ویئر کی دو قسمیں ہیں:
کمپیوٹر کا استعمال ہم مختلف مقاصد کے لیے کرتے ہیں۔ تمام قسم کے کام صرف سافٹ وئیر کی مدد سے مکمل نہیں ہو سکتے۔ اس لیے کام کی ضرورت کے مطابق مختلف سافٹ وئیر بنائے جاتے ہیں۔ سہولت کے لیے سافٹ وئیر کی دو اہم قسمیں بنائی گئی ہیں:
1۔ سسٹم سافٹ ویئر:
کمپیوٹر سسٹم کے لیے سافٹ وئیر کا سب سے اہم زمرہ سسٹم سافٹ وئیر کا ہے ، جس میں ایسے تمام سافٹ وئیرس شامل ہیں، جو کمپیوٹر سسٹم کے کام کو نافذ اور کنٹرول کرتے ہیں۔ سافٹ ویئر بنیادی طور پر کمپیوٹر کے ہارڈ ویئر ڈیوائسز کو استعمال کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ سسٹم سافٹ وئیر در اصل پروگراموں کا ایک مجموعہ ہے جو کمپیوٹر کے ہارڈ ویئر کو کسی بھی کام کی پروسیسنگ کے لیے ہدایت کرتا ہے۔ سسٹم سافٹ وئیر کے ذریعے کمپیوٹر کو ایک عام صارف کے لیے قابل عمل بنایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اگر کمپیوٹر سسٹم میں سسٹم سافٹ ویئر موجود نہیں ہے تو وہ کمپیوٹر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
سسٹم سافٹ ویئر ہارڈ ویئر کو کنٹرول کرتا ہے اور ہارڈ ویئر اور سافٹ وئیر کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتا ہے۔ سسٹم سافٹ ویئر کی کئی اقسام ہیں:
آپریٹنگ سسٹم:
آپریٹنگ سسٹم ایک کمپیوٹر پروگرام ہے، جو دوسرے کمپیوٹر پروگراموں کو چلاتا ہے۔ آپریٹنگ سسٹم صارف اور کمپیوٹر کے درمیان ثالثی کا کام کرتا ہے۔ یہ کمپیوٹر کو ہماری ہدایات کی وضاحت کرتا ہے۔ آپریٹنگ سسٹم کے بعض معروف پروگرام درج ذیل ہیں:
Windows OS
Mac OS
Linux
UBUNTU
Android
یوٹیلیٹی پروگرام
یوٹیلیٹی سافٹ ویئر کمپیوٹر کے ایپلی کیشن سافٹ ویئر، سسٹم سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کو منظم کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اگرچہ یوٹیلیٹی سافٹ ویئر سسٹم، سافٹ ویئر کے تحت آتا ہے، لیکن بعض اوقات ان کو الگ الگ شمار کیا جاتا ہے، جیسے ہم کمپیوٹر سے وائرس کو ہٹانے کے لیے اینٹی وائرس سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں، اسےیوٹیلیٹی سافٹ ویئرکہتے ہیں۔ یوٹیلیٹی سافٹ ویئر کو سروس پروگرام بھی کہا جاتا ہے۔
ڈیوائس ڈرائیور:
ڈیوائس ڈرائیور ایک خاص پروگرام ہے، جو اِن پٹ اور آؤٹ پٹ ڈیوائسز کو کمپیوٹر سے جوڑتا ہے، تاکہ وہ کمپیوٹر کے ساتھ تال میل بنا سکے۔ جیسے آڈیو ڈرائیور ، گرافک ڈرائیور ، مدر بورڈ ڈرائیور وغیرہ۔
ایپلیکیشن سافٹ ویئر:
سسٹم سافٹ وئیر کی مدد سے کمپیوٹر سسٹم ایک عام User چلا سکتا ہے۔ صارف کی کئی قسم کی ضروریات ہوتی ہیں، جسے عام سسٹم سافٹ وئیر کے ذریعے پورا نہیں کیا جا سکتا۔ ایپلی کیشن سافٹ ویئر، صارف کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ عام طور پر، ایک programming package ہی Application Software کہلاتی ہے، جو کسی خاص قسم کے کام کو پورا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ ایپلی کیشن سافٹ ویئر کو End User سافٹ ویئر بھی کہا جا سکتا ہے۔ کیونکہ یہ براہ راست صارف سے متعلق ہے۔ ایپلیکیشن سافٹ ویئر کی کئی اقسام ہیں:
بیسِک ایپلیکیشن
Basic Application کو General Purpose Software سافٹ ویئر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ عام استعمال کا سافٹ ویئر ہے۔ ہم انہیں روزمرہ کے کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ کسی بھی کمپیوٹر صارف کو کام کرنے کے لیے بنیادی ایپلی کیشن تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔ان میں سے کچھ سافٹ ویئر کے نام ذیل میں دیے جا رہے ہیں:
Word Processing Programs
Multimedia Programs
DTP Programs
Spreadsheet Programs
Presentation Programs
Graphics Application
Web Design Application
اسپیشلائزڈ ایپلی کیشن
Specialized Application کوSpecial Purpose Software بھی کہا جاتا ہے۔ یہ سافٹ وئیر ایک خاص مقصد کے لیے بنائے گئے ہیں۔ وہ کسی خاص کام کو انجام دینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ذیل میں کچھ مخصوص مقاصد کے لیے بنائے گئے پروگراموں کے نام ہیں:
Accounting Software
Billing Software
Report Card Generator
Reservation System
Payroll Management System
سافٹ وئیر بنانے کا طریقہ
کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانا تھوڑا مشکل کام ہے۔ اس کام کو کرنے کے لیے، آپ کے پاس Programming Languages کا بنیادی علم ہونا چاہیے۔ تب ہی آپ ایک ماہر سافٹ ویئر ڈویلپر بن سکتے ہیں۔ سافٹ وئیر بنانے کے لیے درجنوں پروگرامنگ زبانیں تیار کی گئی ہیں۔ جس کے ذریعے آپ مختلف ضروریات کے لیے سافٹ وئیر بنا سکتے ہیں۔ کوئی شخص بیک وقت تمام زبانوں کا ماہر تو نہیں بن سکتا، البتہ ابتدا آپ بنیادی زبانیں Java ، C++ ، C python , php وغیرہ سیکھ کر کر سکتے ہیں۔
کمپیوٹر میں استعمال ہونے والے بعض معروف سافٹ وئیرس
صارفین مختلف مقاصد کے لیے کمپیوٹرکا استعمال کرتے ہیں۔ ان کے سافٹ وئیر بھی اس استعمال کی بنیاد پر تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن ، کچھ سافٹ وئیر ایسے ہیں جو تقریباً ہر کمپیوٹر میں استعما ل ہوتے ہیں، وہ درج ذیل ہیں:
چند اہم سافٹ ویئرس اور ان کا استعمال
ورڈ پراسیسنگ
کسی بھی کمپنی،آفس (دفتر) میں اور ذاتی طور پر افراد بھی چند بنیادی کام انجام دیتے ہیں، جیسے: رپورٹ بنانا، خط لکھنا، درخواست لکھنا، مضمون لکھنا وغیرہ ۔ یہ کام چند سال پہلے دستی (ہاتھ سے لکھے ہوئے) یا ٹائپ رائٹر کی مدد سے کیے جاتے تھے۔ لیکن ان کی سب سے بڑی کمی یہ تھی کہ اس میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں تھی۔ لیکن ورڈ پروسیسنگ سافٹ ویئر کمپیوٹر کے ذریعہ ان دستاویزات کو بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ورڈ پروسیسنگ ایک سافٹ وئیر یا پروگراموں کا گروپ ہے، جہاں آپ گراف اور ٹیکسٹ کی شکل میں مطلوبہ کام انجام دے سکتے ہیں۔
ان پیج:
ان پیج، اردو ٹایپنگ کے لیے سب سے مقبول سافٹ ویئر ہے، جس کے ذریعے آپ کمپوزنگ سے متعلق کوئی بھی کام آسانی سے کر سکتے ہیں۔ دستاویزات تیار کرکے ای میل یا دوسرے انٹرنیٹ کے ذرائع سے کہیں بھیج سکتے ہیں،پرنٹ کرسکتے ہیں اور پی ڈی ایف بھی تیار کرسکتے ہیں۔ اگر آپ خط تیار کررہے ہیں اور اسے ای میل کرنا چاہتے ہیں تو اسے اٹیچ کرکے اور ساتھ ہی ڈائرکٹ ٹیکسٹ (متن)کو کاپی کرکے ای میل میں پیسٹ کرکے بھیج سکتے ہیں۔ کتابیں تیار کرنے کے لیے بھی یہ سافٹ ویر سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
ایڈوب فوٹو شاپ:
Adobe Photoshop زیادہ تر امیج ایڈیٹنگ، گرافک ڈیزائن اور ڈیجیٹل آرٹ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کا استعمال layering technique کے ذریعہ ہوتا ہے، جو اسے ڈیزائن میں depth اور flexibility حاصل کرنے اور editing processes میںمددکرتاہے ۔یہ سافٹ وئیر ،صارف کو ایسے powerful editing tools مہیا کرتا ہے، جنہیں اگر صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو اس کے ذریعے آپ بے شمار کام کر سکتے ہیں۔
اس سافٹ وئیر کو 1988ء میں دو بھائیوں Thomas اور John Knoll نے بنایا تھا ۔ اور 1989میں جان نے یہ پروگرام Adobe Systems کو بیچ دیا،جسے بعد میں’’فوٹوشاپ‘‘کے نام سے جانا گیا۔ تب سے، یہ پروگرام پوری graphics industry میں editing standard کے طور پر جانا جاتا ہے۔
کورل ڈرا:
کورل ڈرا ایک vector graphics editor ہے، جسے Corel Corporation نے تیار کیا ہے۔ یہ بہت سارے ٹولز کا مجموعہ ہے ، جیسے bitmap image editor, corel photo paint وغیرہ۔
CorelDraw میں بنیادی طور پر گرافک ڈیزائننگ کا کام کیا جاتاہے۔ اس میں banner , invitation card, Visiting Card وغیرہ ڈیزائن کیے جاتے ہیں ہے۔ اس کے علاوہ لوگو وغیرہ بنانے کے لیےبھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
موجودہ دور ڈیجیٹل زمانہ کہلاتا ہے، جس میں کمپیوٹر اور اس سے متعلق چیزوں کا کثرت سے استعمال ہو رہا ہے، جس میں سافٹ وئیربھی شامل ہیں۔ جب سے کورونا وائرس کی لہر آئی ہے، اسکول اور کالج بند ہیں، لیکن بچّے تعلیم سے محروم نہ رہ جائیں اس لیے گھر بیٹھے بچّوں کی سافٹ ویئر کے ذریعے آن لائن کلاس چلائی جا رہی ہیں۔ یہ سافٹ ویئر ہی کا کمال ہے کہ زوم اور گوگل میٹ وغیرہ پر استاد بچّوں کو پڑھاتے ہیں اور بہت سارے بچّے یعنی ایک پوری کلاس اس میں جمع ہو جاتی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انٹر نیٹ کی دنیا اور انسانی وسائل و ذرائع کے استعمال میں سافٹ وئیر کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانا تھوڑا مشکل کام ہے۔ اس کام کو کرنے کے لیے ، آپ کے پاس Programming Languages کا بنیادی علم ہونا چاہیے۔ تب ہی آپ ایک ماہر سافٹ ویئر ڈویلپر بن سکتے ہیں۔ سافٹ وئیر بنانے کے لیے درجنوں پروگرامنگ زبانیں تیار کی گئی ہیں۔ جس کے ذریعے آپ مختلف ضروریات کے لیے سافٹ وئیر
بنا سکتے ہیں۔
Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

۲۰۲۱ ستمبر