مارچ ۲۰۲۴

ہر سال 3 مارچ کو WHO (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ) کی جانب سے سماعت کا عالمی دن منایا جاتاہے، تاکہ سماعت کو پہنچانے والے نقصانات کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے ،اور پوری دنیا میں کان اور سماعت کی دیکھ بھال کو فروغ دیا جائے۔
سماعت کے عالمی دن پرہونے والی سرگرمیوں میں تعلیمی مہمات، عوامی تقریبات ، سماعت کی مفت اسکریننگ کی وکالت کی کوششیں کی جاتی ہیں۔اس کا مقصد سماعت سے محرومی کی روک تھام کو فروغ دینا ، سماعت کی با قاعدگی سے چیک اپ کی حوصلہ افزائی کرنا اور دنیا بھر میں سماعت کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے کی کوششوں کی حمایت کرناہے۔
آئیے! کان کی ساخت کے بارے میں جانتے ہیں۔ہمارے کان کے تین حصے ہیں :
A. بیرونی حصہ
(External ear)
B. درمیانی حصہ
(middle ear)
C. اندرونی حصہ
(Inner ear)

A.بیرونی حصہ
(External ear)

بیرونی حصے میں دو چیزیں شامل ہیں ۔ (1) پنہ(pinna) (2)ایکسٹرنل اوڈیٹری کنال(external auditory canal )
(1) پنا (Pinna ) : جو ہمیں نظر آتا ہے اسے پنا کہتے ہیں ۔یہ elastic cartilage سے بنا ہوتا ہے ۔(جس کی وجہ سے ہم کسی کے کان کھینچ سکتے ہیں۔

پنہ(Pinna) کے اہم کام

(1) یہ آواز کی لہروں کو یک جاکر کے کان کے سوراخ سے آواز اندر لے جانے کا کام کرتا ہے۔
(2)آواز کی سمت کا پتہ لگانے میں بھی پنا (Pinna)معاون ہوتا ہے۔
اس کے بعد کان کے بیرونی حصے میں ایکسٹرنل آڈٹری کینال(external auditory canal )ہوتی ہے ۔ (یہ وہی ہے جس میں آپ بآسانی انگلی ڈال سکتے ہیں)یہ 2.5سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہے ۔

ایکسٹرنل آڈیٹری کینال(external auditory canal )کے اہم کام

(1) یہ آواز کو بیرونی کان سے درمیانی کان تک پہنچاتی ہے ۔
(2)اس کینال( canal )میں سیبا شیَس(sebaceous gland)موجود ہوتا ہے جو کہ ای یَر ویکس (ear wax)کو خارج کرتے ہیں ۔یہ ویکس (wax) اور کچھ ہیئر (hair)آپ کے کان میں ڈسٹ پارٹیکلس (dust particles )کو اندر جانے سے روکتے ہیں۔اس کے بعد آتا ہے کان کا درمیانی حصہ ۔

 B. درمیانی حصہ

درمیانی حصہ اور بیرونی حصے کے درمیان میں ایک نازک سیمی ٹرانسپیرنٹ میمبرین(semi transparent membrane ) موجود ہوتی ہے، جس کا نام ہے ٹمپینک ممبرین (tympanic Membrane)۔جب آواز کی لہریں ٹمپینک ممبرین
(tympanic Membrane)پر آکر سٹرائک (Strike)کرتی ہے تو اس میں وائبریشن (Vibration ) ہوتا ہے ۔یہ ممبرین (Membrane ) تبدیلی کے لیے بہت حساسیت رکھتی ہے ۔
ٹمپینک ممبرین (tympanic membrane )کے اندر کی جانب کان کا درمیانی حصہ ہوتا ہے۔مڈل ای یر (middle ear)میں تین بہت چھوٹی ہڈیاں ہوتی ہیں۔ جو آپس میں جڑی ہوئی ( jointed )ہوتی ہیں۔
(1)malleus
(2) incus
(3) stapes
درمیانی کان ایک چھوٹے چوکور ڈبے کی طرح ہے۔کان میں دوا ڈالنے پر منہ میں مزہ آنے کا تجربہ تو آپ کو ضرور ہوگا۔ایک ٹیوب (tube)کان کو گلے سے جوڑتی ہے اسے کہتے ہیں Eustachian tubes۔یہ عام طور پر وال کی مدد سے بند ہوتی ہے ،لیکن نگلتے وقت ،جمائی لیتے وقت یا چھینکتے وقت یہ کھلتی ہے ،تاکہ دباؤ مینٹین (maintaine ) رہے۔
Tympanic membraneسےMalleusجڑا ہوتا ہے، اور Malleus اندر کی جانب Incus سے جڑا ہوتا ہے اور Incus جڑا ہوتا ہے Stapes سے۔

درمیانی حصے کے اہم کام

1. آواز کو Tympanic membrane سے لے جاکر اندرونی کان تک پہنچانا۔
2. اندرونی کان میں ہوا کے دباؤ پر قابو رکھنا۔

C.اندرونی حصہ

ہم نے درمیانی کان میں جو آخری ہڈی Stapes دیکھی تھی وہ ایک چھوٹی کھڑکی سے اٹیچ ہوتی ہے، جو کہ اندرونی کان میں کھلتی ہے ،
اس کھڑکی کو Oval window کہتے ہیں۔یہ کھڑکی کان کے درمیانی حصے اور کان کے اندرونی حصے کے درمیان ہوتی ہے ۔

اندرونی کان میں دو اہم جز cochlea and vestibular apparatus شامل ہیں ۔
Cochleaکی ساخت سنیل (Snail ) کی مانند coil ہے۔اس کے اندر مائع بھرا ہوتا ہے۔ اگر ہم نے ایک پائپ میں دوسرا پائپ ڈال دیا، کچھ اس طرح کے دونوں کے درمیان فاصلہ ہے ،اور دونوں پائپ کے درمیان کا فاصلہ اوپر اور نیچے سے سیپریٹڈ (separated) ہے ۔باہر والا پائپ کہلائے گا bony cochlea ،اندرونی پائپ کہلائے گاmembranous ،درمیانی حصے میں بھرا ہوتا ہے endolymph اور باقی دو حصوں میں بھرا ہوتا ہے perilymph۔Vestibular apparatusمیں تین چیزیں شامل ہوتی ہیں:
1. saccule
utricle.2
3. semicircular canal
یہ باڈی بیلنس کا کام کرتے ہیں ۔
آئیے اب ایک انٹرسٹنگ fact کے بارے میں جانتے ہیں ۔ کان کے درمیانی حصے تک ہوا تھی، لیکن اندرونی حصہ میں fluid موجود ہے.
سمجھ لیں کہ آپ پانی کے اندر ہیں اور آپ کے دوست نے آپ کو کنارے سے پکارا تو کیا اپ تک آواز پہنچےگی ؟ پوری نہیں ۔
کیوں ؟ کیوں کہ آواز کی لہریں جب پانی سے ٹکرائیں گی تب وہ 99.5% reflect کر جاتی ہیں، یعنی واپس چلی جاتی ہے اور صرف %0.5 ہی آپ تک پہنچ پاتی ہے ۔ تب تو درمیانی کان سے اندرونی کان تک صرف
% 0.5ہی پہنچ پاتی ہے، کیوں کہ اندرونی حصے میں پانی بھرا ہے ۔
اس لیے آواز کو Amplify کرنے کا بھی ایک mechanism ہے۔tympanic membrane کی سطح کا رقبہ oval window کی سطح کے رقبے سے 17 گنا زیادہ بڑا ہوتا ہے۔ جب same force آواز کی لہریں ٹمپینک ممبرین سے ossicles سے ہوتے ہوئے اوول ونڈوoval window میں جائے تب رقبے( area )میں تبدیلی کی وجہ سے pressure میں تبدیلی ہوتی ہے، اور آواز 17 گنا بڑھ جاتی ہے۔بالکل ویسے ہی جب آپ چمن میں پانی ڈالتے وقت پائپ کے سرے کو دبانے سے پانی پریشر سے باہر آتا ہے ۔
اس کے علاوہ ایک اور Mechanism بھی آواز کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ وہ یہ ہے کہ درمیانی کان میں موجود تین چھوٹی ہڈیوں میں سے پہلی ہڈی کا وہ حصہ جو دوسری ہڈی سے جڑا ہوتا ہے1.3گنا بڑا ہوتا ہے۔اسی لیے آواز 1.3X17 یعنی تقریباً 22 گنا بڑھ جاتی ہے ۔اسے کہتے ہیں Amplification of sound.
ایک اور مزے کی بات !
کیا آپ نے اپنی اطراف ایسے لوگ دیکھے ہیں جنھیں عام سی آواز بھی زیادہ سنائی دیتی ہے ۔سمجھ لیں وہ کہیں گے کہ پنکھے کی آواز ایسی لگتی ہے جیسے ہیلی کاپٹر کی ہو ۔اسے کہتے ہیں hyper acusis یعنی زیادہ سنائی دینے کی بیماری ۔
ایسا کیوں ہوتا ہے ؟آئیے! جانتے ہیں ۔
کان کی پہلی اور تیسری ہڈی سے دو چھوٹے muscle جڑے ہوتے ہیں۔
1. stapedius
2. tensor tympani
جب بھی کبھی بہت زیادہ آواز ہمارے کانوں سے ٹکراتی ہے تب یہ دونوں Muscle contract کرتے ہیں ،جس کی وجہ سے تیسری ہڈی جو کہ oval window سے جڑی ہوتی ہے، باہر کی جانب کھنچ جاتی ہے۔ Ossiculr chain یعنی یہ تین ہڈیاں ایک دوسرے سے قریب ا ٓجانے کی وجہ سے ٹائٹ ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے وائبریشن جتنا اندرونی کان تک پہنچنا ہو، اس سے کم پہنچتا ہے۔ اسے کہتے ہیں Tympanic reflex ۔یہ ہر عام آدمی میں پایا جاتا ہے ،لیکن اگر stapedius muscle کا اگر paralysis ہو جائے تب اس شخص کو کو آواز بہت زور کی سنائی دیتی ہے ۔زور سے مراد،مندرجہ بالا عمل نہ ہونے کی وجہ سے جتنی آواز پیدا ہوئی وہ ساری سنائی دیتی ہے ،لیکن عام انسانوں میں بہت تیز آواز کو Tympanic reflex کم کردیتی ہے۔

Hearing Defects and Test

بہرا پن یعنی سنائی نہ دینا یہ دو وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے ۔
1. یہ بیرون /درمیانی کان کی خرابی کی وجہ سے ہو سکتا ہے ،یعنی آواز اندر تک نہ پہنچ پانا۔
2.یہcochlea میں بیماری یا وہ جو دماغ تک پیغام (message)پہنچ جاتی ہے ۔

علاج (Treatment)

اس کو ڈاکٹر بچا سکتے ہیں اگر وجہ قابل علاج ہو ۔مثلاً اگر بالوں کے خلیات (cells)خراب ہو تب کچھ نہیں کیا جا سکتا ہے، لیکن wax یا tumer ہو تو اسے نکال کر علاج کیا جا سکتا ہے ۔اگر درمیانی کان کا انفکشن ہو تو یہ قابل علاج ہے ۔کچھ حد تک اگر بہرہ پن ہو تب اسے دور کرنے کے لیےhearing aidاور ochlear implant کا استعمال کیا جاتا ہے۔
1.Hearing Aid
اگر درمیانی کان کی صلاحیت کچھ حد تک کم ہو جائے تب یہ برقی آلات کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ آواز کی لہروں کو amplifyکرتا ہے ۔
2.Artificial ears /Cochlea implant
یہ آلات جلد کے اندرimplant کر دیے جاتے ہیں ۔یہ آواز کی لہروں کو electical signal میں تبدیل کر کے دماغ تک پہنچانے کا کام کرتےہیں۔

تشخیص

مختلف قسم کے ٹیسٹ (Test)کر کے بہرے پن کی قسم کا پتہ لگایا جاتا ہے۔جیسے:
(1)Rinna Test
(2)Weber Test
(3)Schwabuch Test
یہ بہت آسانی سے Tuning کی مدد سے کیا جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کا شکر ادا کریں۔ اس کی حفاظت کریں اور کچھ مسئلہ ہونے پر فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔کسی بھی بیماری کو معمولی نہ سمجھیں۔
اس دعا کی اہمیت کو سمجھیں جو پیارے نبیﷺ نے سکھائی ہے:

اللھم عافنی فی سمعی!

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

3 Comments

  1. نام *urusa taiba

    Mashallah …informative article…

    Reply
  2. Nahid shabibi

    Mashallah Mashallah bahoot behtreen tahreer Allah Tala salheyatun me ezafa kare

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مارچ ۲۰۲۴