قاری کی رائے

سمیرہ صابر(کولکاتا، مغربی بنگال)

محترمہ ایڈیٹر صاحبہ!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہکچھ دنوں پہلے ’’ھادیہ ای میگزین‘‘ کے منتخب مضامین اور زمرہ جات پر مشتمل شمارہ جب ہارڈ کاپی میں آیا تو مجھے خبر نہیں تھی کہ اس طرح کا کوئی میگزین بھی ہے جو اب بھی صنف نازک کی ذہنی آبیاری خوش اسلوبی سے کررہا...

نئی نسل کی بے راہ روی اسباب و علاج

ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس

انسان فطرتا ًامن پسند واقع ہوا ہے۔ وہ اپنی ذات، مذہب ، مال و متاع اور اپنی نسلوں کا تحفظ چاہتا ہے۔ ہر قوم کا اپنی خواتین اور لڑکیوں کی عصمت و عفت کی حفاظت کے تئیں حساس ہونا بھی فطری امر ہے۔ موجودہ حالات میںمسلم لڑکیوں کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں نے ہر مسلمان کو...

درس قرآن

ماریہ سعید

أَعُوذُ بِاللٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم وَقَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًا‌ ؕ اِمَّا يَـبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوْ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ...

درس حدیث

سعدیہ منظور

معمر اور شعیب نے ابن شہاب زہری سے روایت کی ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے عبداللہ بن ابی بکر بن حزم نے حدیث بیان کی ، انہیں عروہ بن زبیر نے بتایا کہ ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا : ’’میرے پاس ایک عورت آئی ، اس کے ساتھ اس کی دو بیٹیاں بھی تھیں ، اس نے مجھ سے...

ٹی ٹائم

انتخاب و ترتیب:احمد بن نذر

بلیقیام پاکستان کے بعد خواجہ حسن نظامی کی معاشی حالت بہت کمزور ہو گئی، دوست احباب بھی الوداع ہو کر پاکستان چلے گئے، دوست کم دشمن زیادہ ہو گئے، ہر قسم کی مصیبتیں پیش آتی رہیں لیکن پھر بھی ان سے ’’سلطان جی‘‘ کا آستانہ نہ چھوٹا، اکبر الہ آبادی نے اس موقع پر یہ شعر کہا...

بقا کا آخری قلعہ اسلام

عطیہ صدیقہ

اللہ تعالیٰ نے پوری کائنات کو تخلیق کیا، اور ان میں سب سے افضل و اشرف مخلوق انسان کو پیدا کیا اور انسانوں میں دو اصناف بنائیں : مرد اور عورت۔ان کے اندر کئی طرح کے جذبات و میلانات ودیعت کیے اور ان کی تسکین کے لیے حدود متعین کیے، ان میں سے ایک جنسی میلان ہے۔اس کی تسکین...

معصومیت کا استحصال

مصنف: انتون چیخوف ،مترجم : توقیر بُھملہ

چند دن پہلے کی بات ہے، میں نے اپنے بچوں کی آیا (یولیا واسیلیونا) کو اپنے دفتر میں مدعو کیا تاکہ اس کی تنخواہ کی ادائیگی کی جا سکے۔ میں نے یولیا واسیلیونا کو بیٹھنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا: ’’بیٹھو !تمھیں تنخواہ دینے سے پہلے تمھارے سامنے کچھ حساب رکھنا چاہتا ہوں ،تمھیں...

نعت رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم

ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی عنبر

 مانند مثل بدر ہی وہ بے مثال ہےقرآں کو جس پہ ناز ہے، انمول لال ہےجس کو عدو بھی مانتے ہیں صادق و امین کیا خوب تر صفات سے وہ مالا مال ہےچرچا ہے اس کی عظمتوں کا چاروں ہی طرف خود رب کو ہے پسند وہ ایسا جمال ہےجبریل، یا خدا سے تھے، قوسین جتنی دورمعراج کا سفر بھی تو خوش کن...

نعت شریف

سعادت جہاں پیکر

نازل جو آپ پر ہوئی ایسی کتاب ہےجس میں ہماری خیر کا ہر اک باب ہےاللہ نے بتائی ہے عظمت حضور کی پڑھنا درود پاک کا کار ثواب ہےاوصاف میں حضورکےکیسے بیاں کروں ہر وصف آقا کا مرے اک ما ہتاب ہے رہتے تھے یوں حضور صحابہ کے درمیان تاروں کے بیچ جیسےکوئی ماہتاب ہےانسانیت کے آپ...

امی جی

احمد بن نذر

جب میں بالکل چھوٹا سا تھاماں نے اک دن مجھ کو پکاراپیارے بیٹے ! آجا تجھ کونام ترا میں لکھنا سکھاؤں ہاتھ میں میرے پین تھما کرپیار سے میرا ہاتھ پکڑ کرمجھ سے میرا نام لکھایا یوں ہی روز کی کوشش سے پھر مجھ کو کچھ کچھ لکھنا آیارفتہ رفتہ سیکھ گیا میں ٹھیک سے اپنے نام کو...

آؤ رب کو پکاریں

مصنف: نديم احمد مير ، تبصرہ نگار:غازی سہيل خان

ایک مضمون نظروں سے گزرا، جس میں دعا کے متعلق کچھ یوں لکھا تھا: ’’دعا ایک عظیم الشان عبادت ہے، جس کی عظمت و فضیلت پر بکثرت آیات کریمہ اور احادیث طیبہ وارد ہیں۔دعا کی نہایت عظمت میں ایک حکمت یہ ہے کہ دعا اللہ تعالیٰ سے ہماری محبت کے اظہار، اُس کی شان الوہیت کے حضور...

افسانچہ

منزہ منیر

اس کی اداؤں نے اس قدر پاگل کردیا تھا کہ اس وقت مجھے کچھ سمجھ ہی نہیں آرہا تھا۔گاڑی میں بیٹھنے کے لیے خالہ مجھے آوازیں دے رہی تھیں:’’جلدی کرو! دلہن بھابھی تھک رہی ہیں،کہاں کھوئے ہو؟ابھی تو تمہاری ہی باری ہے۔‘‘یہ سنا تو میرادھیان خالہ کی طرف ہوا،اور چہرے پرہلکی سی...

تعطیلات میں بچوں کی مصروفیت کیا ہو

سید تنویر احمد

بچوں کی گرما کی تعطیلات رہیں گی، اسکول کی روٹین سے بچے بالکل جدا ہوجاتے ہیں ۔پرانوں وقتوں میں نانا نانی کے گھر جاتے تھے ،سماجی روابط کا موقع تعطیلات ہواکرتی تھیں ،لیکن آج کل بچے ڈیوائسیز کے حوالے ہوجاتے ہیں ۔بعض ماہرین کہتے ہیں کہ بچوں کی تعلیمی سرگرمی تعطیلات میں...

پاکیزگی کی آڑ میں

رفیعہ نوشین

 میں اپنے کیبن میں بیٹھی گھریلو تشددکے کیسز کی اسٹڈی کر رہی تھی کہ پڑوسی محلہ کی نرس کا فون آیا، جو ٹی بی کےہسپتال میں کام کرتی ہے۔ ’’نوشین میڈم ! ایک پریشان حال شوہر کو آپ کے پاس بھیج رہی ہوں ،جس کی بیوی بچوں کے ساتھ غائب ہو گئی ہے۔‘‘ ’’بھیج دو۔‘‘کوئی اور سوال...

رہ نمائی ’’اب پچھتائےکیا ہوت‘‘

رافعہ فرحت

 اس عنوان سے اپریل کے شمارے میں کیس اسٹڈی کیا تو بے اختیار قرآن کریم کی سورۃ الانبیا ءکی آیت نمبر ذہن میں آئی ،اور زبان اسے دوہرانے لگی۔آیت کا یہ پہلا حصّہ ہی کیس کو پلک جھپکتے ہی سمجھا گیا ۔یہاں نہ معاشرے کا مسئلہ تھا ،نہ کسی قانون کی ستم ظریفی ،یہاں تو سارا...

پوڈ کاسٹ(Podcast) کیا ہے؟

زہرہ فاطمہ

آپ سب نے یوٹیوب ، فیس بک اور انسٹاگرام پر بہت سی ویڈیوز دیکھی ہوں گی اور ویڈیوز بنائی بھی ہوں گی۔ لیکن کیا آپ نے کبھی آڈیو ریکارڈ کی ہے؟ اور کیا آپ نے اسے کہیں اپ لوڈ کیا ہے؟ آج ہم بات کریں گے پوڈکاسٹ کے بارے میں۔ پوڈکاسٹ اس نام سے بھلا کون انجان ہوگا؟ زیادہ تر...

میں بھی حاضر’ تھی‘ وہاں (اختتامی سیشن)

تحسین عامر

اس سیشن کا افتتاح سورۃ الحشر کی ابتدائی چار آیتوں سے ہوا۔ عبد الحکیم صاحب(ناندیڑ) نے تذکیر کی۔ رسول اللہ ﷺ کے دور میں بھی یہ آیتیں مومنین کے لیے بڑی ہی امید بڑھانے والی تھیں، اور موجودہ ہندوستان کے حالات کے پیش نظر بھی ہمارے لیے بڑی ہی ہمت بندھانے والی ہیں۔اس کے بعد...

سونے کی بالی (حقیقت پر مبنی ایک کہانی )

ہمیشہ کی طرح آج بھی کینٹین میں چائے کے عاشقوں کا جم‌ِ غفیر تھا۔ ہاسٹل کے گیٹ پر بائیں جانب چھوٹی سی کینٹین میں آپا کے ہاتھ کی چائے بہت مشہور تھی ،اور وہاں مغرب بعد چکر لگانا میرا روز کا معمول بن گیا تھا‌۔ بارش اب بند ہوچکی تھی ، سیاہ بادل کی اوٹ میں دھندلا آدھا...

موبائل فون خواتین کےلیے کتنا مفید،کتنا مضر؟

ایمن ثناء

جہاں موبائل نے دور دراز کے رشتوں کو جوڑ رکھا ہے،وہیں ایک کمرے میں بیٹھے باپ بیٹے،ماں بیٹی،بھائی بہن اور میاں بیوی کو ایک دوسرے سے الگ اور ساتھ ہونے کے باوجود تنہا کرنے میں بھی اس کا اہم کردار ہے۔یوں تو بیوی اپنے خاوند سے اور خاوند اپنی زوجہ سے بہت محبت کرتے ہیں،لیکن...

لاکہیں سے ڈھونڈکر ’اصحاب‘ کا قلب و جگر

ام زمر

رات نے اپنےدامن پھیلادیے ہیں، چاند کی نرم روشنی نے اپنی شفاف چادر سے ماحول کو پاکیزہ بنا رکھا ہے، لوگ اپنے گھروں میں آرام کررہے ہیں، باہر جانے کے لیے کوئی تیار نہیں ،کیونکہ یہاں نہ بجلی ہے ،نہ پکے راستے، بس کچےپکے مکانات ہیں، اور راستوں پر تاریکی کا راج ہے۔ابو طلحہ...

ماں کی عظمت

منذرہ فرحان

صفحۂ ہستی پہ لکھتی ہے اصولِ زندگی اس لئے ایک مکتبہ اسلام کہلاتی ہے ماںکرۂ ارض میں تخلیق نوع انسانی پر دو طرح کے حقوق عائد ہوتے ہیں۔ حقوق اللہ و حقوق العباد۔ حقوق اللہ یعنی بندوں پر اللہ کے حقوق اور حقوق العباد جن کا تعلق بندوں کے مابین ہے۔ جس میں سب سے زیادہ مقدم...

نومولود بچے کے سر کو ہلانا خطرناک ہے

ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس

 آج ایک اہم موضوع پر ہم بات کریں گے، جو نومولودکے والدین کے لیے انتہائی اہم ہے۔ عموماً آپ نے دیکھا ہوگا جب بچہ روتا ہے تب گھر کی بزرگ خواتین یا تو بچے کو زور زور سے جھولا دیتی ہیں یا پیر پر لٹا کر تیز تیز گھٹناہلاتی ہیں، یا کیری کاٹ کو زیادہ زور سے پش کرتی ہیں، اس...

قید سے آزادی (پانچویں قسط)

قدسیہ بنت رفیق شیخ

 علیزہ اور راحیلہ اس دن کچھ ضروری سامان لینے شاپنگ مال گئی ہوئی تھیں۔ وہیں ان کی ملاقات فریا کی والدہ رخسار اور اس کی تائی سے ہوئی۔ سلام دعا کے بعد خیریت دریافت کی۔ ’’ہمیں بہت افسوس ہے فریا کا۔‘‘ راحیلہ نے فریا کی والدہ اور اس کی تائی سے کہا۔’’جب سے فریا گم ہوئی تب سے...

بھارت کی حقیقی تاریخ ہی اس کے بہتر مستقبل اور ترقی کی بنیاد ہے

ترجمہ: سلیم الہندی

نصابی کتابوں سے بھارت میں مغلوں کا سینکڑوں سالہ سنہرا باب یکلخت حذف کردیا گیا۔حکومت ہند کے ایک حکم نامے پر عمل آوری کے لیے NCERT نے ملک کے اسکولوں کی نصابی کتابوں سے بھارت میں مغلوں کے سینکڑوں سالہ سنہری تاریخ کو حذف کرنے میں مستعدی دکھائی اور اسے تعلیمی نصاب سے اپنے...

سرکل چلڈرن کا ،محسن پیرینٹس کا

سیدہ فاخرہ تنویر

 میرے چھوٹے بیٹے حمود الحق کا اکثر معمول ہے، اسکول سے واپس گھر آ کر نڈھال حالت میں بستہ چوکھٹ پر چھوڑکر یونیفارم سمیت لیٹ جانا۔ چہرےپر تھکن کے آثار ہوتے ہیں اور موڈ بھی خوشگوار نہیں ہوتا ۔ ایک دن اس معمول میں فرق آگیا ۔ باہری گیٹ ہی سے خوشی سے جھومتے اور آوازیں...

بچوں کی بہار رمضان (قسط: 2)

قدسیہ بنت رفیق شیخ

سہ پہر میں عبیر اپنی کتاب لیے صحن میں آگئی۔ وہ درخت کے قریب بنے چبوترے پر بیٹھ ہی رہی تھی تب اس نے دیکھا کہ چبوترے کے پیچھے دایان بیٹھا ہے۔وہ اس کے پیچھے سے آگئی اور خاموشی سے دیکھنے لگی۔ وہ اداسی سے بیٹھا اپنی انگلی سے قطار میں چلتی چیونٹیوں کا راستہ روک رہا تھا۔...

بالوں کی مخصوص کٹنگ کا شرعی حکم

ڈاکٹرمحمد رضی الاسلام ندوی

سوال: بچوں میں بالوں کی کٹنگ کے طرح طرح کے اسٹائل رواج پارہے ہیں ۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ سر کی دونوں جانب بال بہت باریک کروا دیے جاتے ہیں اور درمیان میں بڑے رکھے جاتے ہیں ۔ ایک مولانا صاحب کہہ رہے تھے کہ حدیث میں اس طرح بال رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔ براہ کرم وضاحت...

Advertisements