حترمہ ایڈیٹر صاحبہ ھادیہ ای میگزین!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ رب العزت کی ذات سے امید ہے کہ صحت کے ساتھ خیریت سے ہوں گی۔
جون مہینے کا ھادیہ کا شمارہ پڑھنے کا موقع نصیب ہوا، اس کے پہلے ہی صفحہ کا عنوان بتا رہا تھا کہ ہم زندہ قوم ہیں۔ زندہ قوم کی یہ نشانی ہوتی ہے کہ وہ صرف خود کے بارے میں ہی نہیں سوچتی بلکہ اپنے اطراف پر بھی کافی گہری نگاہیں رکھتی ہے، جو مضمون اس رسالے میں طے کیے جاتے ہیں وہ حالات حاضرہ سے لے کر صحت ،سیاست ،جذبات، احساسات ،معلومات اور مزاحیہ مضمون پر بہترین روشنی ڈالتے ہیں اور اس کو طے کرتے ہوئے ہر عمر اور ہر طرح کے ذوق کا خیال رکھا جاتا ہے۔
مضامین کافی معلوماتی اور پرکشش ہیں۔ درس قرآن ،درس حدیث اور ٹی ٹائم کافی پسند آئے۔ عید الاضحی کی مناسبت سے آداب قربانی اور ماحولیات کا تحفظ کافی بیدار کرنے والا مضمون تھا۔ بچوں کی پرورش و پرداخت کے سلسلے میں جو رہ نما اصول دیے گئے وہ بھی کافی کارآمد ہیں۔ آج کے تیز دور میں بچوں کو کیسے سنبھالا جائے؟ ان کی نو عمری کے ایام میں کیا کیا بدلاؤ آتے ہیں؟ جنھیں سمجھ داری سے سنبھالنے کی ضرورت ہے، کافی اچھا لگا۔
کم الفاظ میں اس جریدے کی تعریف کی جائے تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ اسم با مسمیٰ ہے، جو کہ بہترین ہدایت کا سامان ہے، ہر شعبہ ہر عمر اور ہر طرح کے ذوق رکھنے والوں کے لیے حالات حاضرہ کی صحیح خبر اور ہماری ذمہ داری سے ہمیں واقف کرواتا ہے، الحمدللہ!
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جریدے میں برکت عطا کرے اور اس جریدے کے ذمہ داروں کےصحت اور ایمان میں اضافہ کرے، آمین!
وعلیکم السلام
عزیزی زیبا آفتاب صاحبہ!
آپ کا مراسلہ موصول ہوا، دلی دعائیں ۔بلاشبہ قدر شناسی کے الفاظ تخلیقی و تصنیفی کام میں جوش پیدا کرنے کے لیے ازحد ضروری ہیں ۔آپ کے الفاظ نہ صرف ھادیہ ٹیم کے لیے ہمت افزاء ہیں بلکہ رائٹرز کے لیے بھی باعث مسرت ہیں۔
ھادیہ کو قدر شناس قاری میسر ہیں، اللہ رب العالمین کا شکر ہے۔
شکراً جزیلاً
ایڈیٹر ھادیہ
٭ ٭ ٭
0 Comments