تسنیم الٰہی ، راجستھان

محترمہ ایڈیٹر صاحبہ
السلام علیکم !
ھادیہ میگزین ایک بہترین شمارہ ہے نام کے ذریعہ ہی نہیں کام کے ذریعہ بھی ہدایت کار ہے۔ اس شمارہ میں مختصر مضامین کے ذریعہ نصیحت آموز اسباق مطالعہ میں آئے ہیں۔ھادیہ شمارہ کے ذریعہ ہمیں دینی، سیاسی اور سماجی مسائل پر مبنی مضامین پڑھنے کو ملے ہیں۔
اس شمارہ کے ذریعہ خواتین کے مسائل جیسے خواتین کے لئے روزگار کے ذرائع، خواتین بہترین ہوم مینجر عمدہ مضامین معلومات کا ذریعہ بنے۔
اس میں بچوں اور صحت سے متعلق مضمون بھی شامل ہے۔ انہیں پڑھ کر بہت فائدے حاصل ہوئے ہیں، ساتھ ہی بچّے بھی فیض یاب ہوئے ہیں۔
ھادیہ میگزین کے مفید مضامین پڑھ کر انسانی دماغ کی الجھنیں ختم ہوجاتی ہے۔ جزاک اللہ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
جزاک اللہ خیرا کثیرا آپ کے تاثرات پڑھ کی دلی مسرت ہوئی ہے ۔
آپ کے آخری جملے نے دل باغ باغ کیا اللہ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے ۔
شکر یہ
ایڈیٹر ھادیہ ای ۔ میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگست ۲۰۲۱