آواز اذاں
ہم کو دھیرے سے جگا دیتی ہے آواز اذاں
رب سے ملنے کو سدا دیتی ہے آواز اذاں


لوگ کہتے ہیں کہ بے وقت جگا دیتی ہے
جاگ کر دیکھیں تو کیا دیتی ہے آواز اذاں

دن دہاڑے ہی بھٹک جائے مسافر کوئی
راہ اس کو بھی دکھا دیتی ہے آواز اذاں

کوئی مصروف زمانے کی تگ و دو میں رہے
دن کے ڈھلنے کا پتہ دیتی ہے آواز اذاں

موج و مستی میں رہے ڈوبا سرِشام بشر
راہ منزل کی دکھا دیتی ہے آواز اذاں

رات کے پردے میں پوشیدہ گنہ ہوتے ہیں
سب کو یہ راز بتا دیتی ہے آواز اذاں
Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جولائی ۲۰۲۱