خواتین کے لیے روزگار کے ذرائع

آج کل آئے دن بے روزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔لوگ ملازمتوں سے نکالے جارہے ہیں،چلتے کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں ،ان حالات میں لوگوں کا دھیان آن لائن کاروبار کی طرف جاتا ہے۔کئی لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ آن لائن پیسے کیسے کمائے جاسکتے ہیں؟ انٹرنیٹ سے پیسے کیسے کمائے جائیں یہ وہ موضوع ہے جو کہ انٹرنیٹ پر اس وقت کافی زیادہ سرچ کیا جا رہا ہے۔کچھ لوگ بے روزگاری سے تنگ ہیں اور کچھ اپنی ملازمت کو چھوڑ کر اپنا کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔
وہ تمام لوگ جو اس وقت جاب کر رہے ہیں اور آن لائن کام کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے میرا مشورہ ہے کہ آپ ملازمت کے بعد فارغ اوقات میں آن لائن کام کرنے کے لیے درکارا سکیلز skills پر توجہ دیجیے بہت ضروری ہے کہ آپ اپنی اہلیت بڑھائیں جس میں آپ کی دلچسپی ہو اس میں مہارت حاصل کریں اور جب کسی ایک اسکیلز skill پر آپ مطمئن ہوجائیں انٹرنیٹ کے میدان میں کام بلا جھجک شروع کیجیے اور جب تک ایک معقول رقم کمانا نہ شروع کر دیں اپنی جاب جاری رکھیں۔جب تک آن لائن کاروبار آپ کو ملازمت کے برابر بلکہ اس سے تھوڑی زیادہ کمائی نہ دے اپنی ملازمت کو ترک نہ کیجیے اور آن لائن کام کو پارٹ ٹائم کے طور پر جاری رکھیے۔ یاد رہے محنت جیسے ممکن ہو آپ کررہے ہیں اور محنت کی بنیاد پر کمایا گیا پیسہ آپ کی حلال کمائی ہے حلال کمائی کے لیے کی گئی مشقت اللہ رب العالمین کے نزدیک اچھے مومن کی نشانی ہے ۔اب آتے ہیں اس سوال کی طرف کہ کیا انٹرنیٹ سے واقعی پیسے کمائے جا سکتے ہیں؟ اس سوال کا جواب یقیناً ہاں میں ہے۔
لیکن یہاں پر ایک اور بات بھی قابلِ توجہ ہے، وہ یہ کہ انٹرنیٹ سے پیسے کمانا کوئی کلکس کا کھیل نہیں کہ یہاں 5اور یہاں 6کلکس کئے اور پیسے آپ کے اکاؤنٹ میں آ گئے۔انٹرنیٹ پر کام کرنا عام زندگی میں کام کرنے جیسا ہی ہے جیسا کہ آپ عام زندگی میں ملازمت شروع کرتے ہیں تو آپ کو کم تنخواہ پر زیادہ کام کرنا پڑتا ہے یا اپنا کام شروع کریں تو شروع میں بالکل منافع نہیں ہوتا اور محنت بہت زیادہ ہوتی ہے بالکل اسی طرح انٹرنیٹ پر کوئی بھی کام کیا جائے وہ وقت، محنت، صبر اور ایمانداری مانگتا ہے۔ہمارے ملک میں بہت لوگ اس وقت انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے ذرائع پر مستقل غور کرتے ہیں اور کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ان معصوم لوگوں کی معصومیت اور لاعلمی سے فائدہ اٹھاتے ہیں لیکن ان کی رہنمائی نہیں کرتے یاد رکھیے کہ کوئی بھی شخص اگر آپ کو انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کا وہ طریقہ بتا رہا ہے جس میں کام صفر اور پیسہ بے انتہا ہے تو وہ یقیناً فراڈ ہے۔
آج میں آپ کےساتھ انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے چند ایسے کامیاب طریقے شئیر کروں گی، جن پر عمل کرکے آپ بآسانی ہر ماہ پیسے کماسکتے ہیں اور یہ بالکل بھی فراڈ نہیں ہیں، ہاں یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ یہ طریقے تب ہی کام کریں گے جب آپ کام کریں گے۔

۱۔اپنا یوٹیوب چینل بنائیں:

اس وقت پوری دنیا میں یہ چیز عام ہوچکی ہے، تقریباً بچہ بچہ جانتا ہے کہ یوٹیوب سے پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔جن لوگوں کویہ نہیں معلوم ہے اُن کو بتادیتی ہوں کہ یہ حقیقت ہے کہ آپ ویڈیو بناکر یوٹیوب پر اپلوڈ کرتے ہیں جس سے آپ لاکھوں روپے کماسکتے ہیں۔ تاہم آپ یوٹیوب کی انکم کے حلال ہونے پر فتوی ضرور لے لیں اور یہ بات بھی پیش نظر رہے کہ کوئی تخریبی مواد آپ اس پر نہ ڈالیں نئے آئیڈیاز، تعمیری کام یا سائنس ایکسپرمنٹس، اس طرح آپ اپنا چینل رن کروائیں ۔وہ ایسے کہ سب سے پہلے آپ کو ایک Gmailآئی ڈی کی ضرورت ہوتی ہے،اُس سے آپ یوٹیوب پر اپنا بالکل فری میں ایک چینل بناتے ہیں۔ چینل بنانے کے بعد آپ اپنی ویڈیوز بناتے ہیں۔یہاں پر ایک چیز آپ کو بتانا چاہوں گی کہ پہلے یہ ہوتا تھا کہ آپ کسی بھی ویڈیو کو ایڈیٹنگ وغیرہ کرکے پیسے کماسکتے تھے، لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہے، اب آپ کو اپنی خود کی بنائی ہوئی ویڈیوز ہی اپلوڈ کرنی پڑتی ہیں تب جاکر آپ کو ارننگ ہوتی ہے۔
یوٹیوب پر بہت سے نئے آنے والے لوگ سمجھتے ہیں کہ اب یوٹیوب سے پیسے کمانا بہت ہی مشکل کام ہے کیونکہ اب یوٹیوب پر ارننگ شروع کروانے کیلئے پہلے پہلے ایک چھوٹا سا ٹیسٹ پاس کرنا پڑتا ہے۔وہ یہ کہ یوٹیوب کی نئی پالیسی کے مطابق اب جو ویڈیو بنارہا ہے اُس کی مونیٹائزیشن آن ہوتی ہے، جس کے چینل پر 4000گھنٹے کا واچ ٹائم اور 1000سبسکرائبرز ہوتے ہیں، پھر چینل یوٹیوب والے چیک کرتے ہیں اگر ویڈیو کا کام بالکل ٹھیک ہوتا ہے تو اُن کی پالیسی کے مطابق ہےتو آپ کی مونیٹائزیشن آن کردی جاتی ہے۔یہ ٹارگٹ یوٹیوب والوں کی طرف سے ہےاور ایک سال کے عرصہ کے اندر مکمل ہونا چاہیے، یعنی یوٹیوب والے آپ کے چینل کو جب چیک کرتے ہیں تو وہ موجودہ دن سے ایک سال پیچھے تک دیکھتے ہیں، کیا آپ نے یہ ٹارگٹ ایک سال کے اندر مکمل کیا ہے۔
اب یہاں پر ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایک سال تو بہت لمبا عرصہ ہے تو کیا ہمارا چینل اب ایک سال بعد مونیٹائز ہوگا تو بالکل بھی ایسا نہیں ہے، اگر آپ یوٹیوب کا ٹارگٹ ایک ماہ میں یا دو سے تین ماہ میں بھی مکمل کرلیتے ہیں تو آپ مونیٹائزیشن کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں، اگر آپ کاکام اچھاہو ا تو یوٹیوب والے آپ کی مونیٹائزیشن آن کردیتے ہیں۔
یوٹیوب اس وقت گوگل کے بعد سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائیٹ ہے اور یوٹیوب پر ایک لمحے میں سالوں کے برابر ویڈیوز دیکھی اور اپلوڈ کی جارہی ہیں۔
اگر آپ یوٹیوب سے ارننگ کرنا چاہتے ہیں تو ایسے موضوع کا انتخاب کریں جسے پر آپ کو مہارت ہو اور یوٹیوب پر اس موضوع کو دیکھا بھی جارہا ہو۔چینل کی زبان انگلش ہو تو بہتر، ورنہ اردو زبان میں بھی بے شمار چینل اچھی کمائی کر رہے ہیں۔ اب اپنے چینل کے لیے معیاری مواد بناتے جائیں اور اسے یوٹیوب پر اپلوڈ کرتے جائیں۔ آپ کے پاس شروع میں اگر اچھا کیمرہ نہیں ہے تو آپ موبائل کیمرے یا پھر کسی اچھے ویب کیم سے بھی ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے چینل ٹیوٹوریل وغیرہ شیئر کرتا ہے تو آپ کیمرے کے بغیر اسکرین ریکارڈ ویڈیوز بھی بنا سکتے ہیں، اس کے علاوہ Whiteboard Animation یا دیگر اس طرح کی ویڈیوز سے بھی آغاز کیا جاسکتا ہے۔ آپ جس موضوع پر بھی یوٹیوب چینل شروع کرنے جارہے ہیں اس کو یوٹیوب پر ہی سرچ کریں تو آپ کو کافی زیادہ آئیڈیاز مل جائیں گے۔
موضوع جو بھی ہو، ویڈیوز جیسے بھی بنائیں،  یوٹیوب پر کامیابی کے لیے مواد معیاری ہونا چاہیے۔

۲ ۔ فری لانسنگ:

اپنے آن لائن کیریئر کا آغاز اس طریقے سےبھی کیا جاسکتا ہے اور یہ آن لائن ارننگ کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ یہ ایک بہت بڑی انڈسٹری بن چکی ہے، اس میں آپ کو یہ کرناہوتا ہے کہ جو بھی آپ کے پاس ہنر ہے اس کے ذریعے آپ لوگوں کو اپنی مہارت کے مطابق سروس دیتے ہیں۔ یعنی کہ اگر آپ گرافک ڈیزائنر ہیں تو آپ لوگوں کو اُن کی مرضی کے مطابق مختلف ڈیزائن بناکر دیتے ہیں،جن سے آپ پیسے لیتے ہیں۔ اسی طرح آپ ویب ڈویلپر ہیں، ویڈیو ایڈیٹر ہیں یا جس بھی ہنر میں آپ بہتر ہوں اُس مہارت کو استعمال کرتے ہوئے فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کماسکتے ہیں۔
فری لانسنگ میں آپ اپنی مرضی سے کام کرتے ہیں، آپ نماز اور مطالعہ کے لیے بااسانی وقت فارغ کرسکتے ہیں ۔ماضی میں ایسا ہوتا تھا کہ کمپنیز میں جاب ٹائم میں نماز کے اوقات نکالنا بھی مشکل ہوا کرتا اور اسی سبب لوگ جاب ترک کردیا کرتے تھے اس سہولت کو اس، زمرے میں دیکھیے ۔
آپ کسی کے غلام نہیں ہوتے آپ اپنی پوری آزادی سے اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں، جب آپ کام کرنا چاہیں کرسکتے یہی اس فیلڈ کا سب سے بڑا فائدہ ہے۔تو ہمیں کن ویب سائٹ پر کام کرنا چاہیے؟ فری لانسنگ کی بے شمار ویب سائیٹس موجود ہیں لیکن جو سب سے زیادہ مشہور اور زیادہ چلنے والی سائیٹس ہیں،اُن میں سے کچھ آپ کے ساتھ شیئر کرتی ہوں۔

۳ ۔اپنا بلاگ شروع کریں:

بلاگنگ ایک کافی مشہور اور پرانا طریقہ کار ہے جس کے ذریعے لوگ آن لائن پیسہ کما رہے ہیں۔ اس بزنس ماڈل کے اندر آپ ورڈپریس یا بلاگر کی مدد سے ایک ویب سائیٹ یا بلاگ بناتے ہیں، اس پر عمدہ اور مفید مواد شائع کرتے ہیں، اپنے قارئین کا ایک حلقہ قائم کرتے ہیں اور پھر مختلف Monetization کے ذرائع جیسا کہ گوگل ایڈسینس، کورسز، ای بکس یا پھر ایفلی ایٹ کے ذریعے کمائی کرتے ہیں۔اگر آپ اس بزنس ماڈل کو چنتے ہیں تو کوشش کریں کہ آپ کے بلاگ کی زبان انگلش ہو، اگرچہ آپ گوگل ایڈسینس اردو زبان کو بھی سپورٹ کرتا ہے لیکن اردو میں ایڈسینس کے ذریعے بہت زیادہ کمائی نہیں کی جاسکتی۔
بلاگنگ ایک صبر آزما کام ہے اور یہ بہت جلدی آپ کو نتائج نہیں دیتا،اس لیے آپ اپنے بلاگ کا موضوع وہی چنیں جس پر آپ کو عبور حاصل ہو اور ساتھ ہی ساتھ اس میں آپ کو دلچسپی بھی ہو۔ وہ لوگ جو بلاگنگ کو کمائی کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں ان کے لیے میرا مشورہ ہے کہ آپ اپنے قارئین (Audience) اکھٹا کرنے پر زیادہ زور دیں اور کمائی کو ذہن سے کچھ وقت کے لیے نکال دیں، ایک دفعہ Audience جمع ہو گئیں اور آڈئینس بھی وہ جو آپ کی Real Fan  ہوں تو پھر بلاگنگ کے ذریعے پیسہ کمانا کوئی بہت مشکل نہیں۔درج ذیل  ویب سائیٹس اور فیس بک گروپس بلاگنگ کے متعلق آپ کی مزید رہنمائی کر سکتے ہیں۔
بلاگر فنڈاSmartBlogger
CopyBlogger
ProBlogger

۴۔ اپنی eBookشروع کریں :

انٹرنیٹ سےپیسے کمانے کایہ بھی بہت اچھا طریقہ ہے۔ بہت سے لوگ اس سے لاکھوں روپے کمارہے ہیں۔eBookآپ کسی بھی موضوع پر لکھ سکتے ہیں اور اُس کو آپ آن لائن ہی مختلف ویب سائیٹس پر فروخت کرسکتے ہیں جس سے آپ اچھی خاصی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔
جب آپ اپنی eBookلکھ لیتے ہیں تو پھر اُس کو مشہور سائیٹس پر سیل کرنے کیلئے اپلوڈ کرتے ہیں جیسے کہ  amazonہوگیا یا kindleان سائیٹس پرآپ اپنی eBookکو پبلش کردیتے ہیں، جب وہاں پر کوئی بھی بندہ آکر بُک خریدے گا تو آپ کو اس سے ارننگ ہوگی۔اب یہ بک صرف ڈیجیٹل ہوتی ہے یعنی سافٹ کاپی PDFفارمیٹ میں تو اس کام میں آپ کی صرف ایک ہی مرتبہ محنت لگتی ہےاور آپ اس سے لائف ٹائم تک آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔
eBookلکھنے کے لیے موضوع تو بہت سارے ہیں لیکن آپ کوئی ایسی eBookکو پبلش کریں، جس سے لوگوں کے کوئی نہ کوئی مسائل حل ہو یعنی مثال کے طورپر انٹرنیٹ کے حوالے سے Fiverrپر آج کل مسئلہ ہے کہ آرڈر نہیں ملتا تو آپ ایک عمدہ قسم کی eBookلکھیں جس میں فائیور پرآرڈرلینے کے طریقے بتائیں تو اس طرح سے آپ لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے پر eBookلکھتے جائیں اورکماتے جائیں۔
اب سوچ رہے ہوں گے کہ eBookتو لکھ لی اب پبلش کیسے کریں تو اس کیلئے آپ یوٹیوب پر جاکر سرچ کریں بے شمار ویڈیوز مل جائیں گے۔

۵۔ ایفیلیٹ مار کیٹینگ :

اگر آپ انگلش زبان پر عبور رکھتے ہیں،اچھا لکھ سکتے ہیں یا پھر آپ کے پاس کاروبار کرنے کے لیے ابتدائی سرمایہ موجود ہے اور ساتھ ہی ساتھ مارکیٹنگ سے بھی دلچسپی ہے تو ایفلی ایٹ مارکیٹنگ آپ کے لیےایک بہترین آن لائن کاروبار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کاروباری ماڈل میں آپ نے دوسروں کی Physical یا Digital پراڈکسٹس بکوانے میں ان کی مدد کرنا ہوتی ہے۔ ہر پراڈکٹ جو آپ کے ریفرنس سے بِکتی ہے اس پر آپ کو کمیشن دیا جاتا ہے۔ Physical پراڈکٹس کے لیے Amazon بہترین پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے، جہاں تک ڈجیٹل پراڈکٹس کی بات ہے تو آپ اپنی ویب سائیٹ کے موضوع کو مدِنظر رکھتے ہوئے ای بک، کورس، سروس کچھ بھی بیچ سکتے ہیں۔

۶۔ سوشل میڈیا مارکیٹینگ [social media marketing] :

اگر آپ فیس بُک، انسٹاگرام ، ٹوئیٹر کا اکاؤنٹ ہے جس پر اچھے خاصے لائیک یا فالورز ہیں تو آپ سوشل میڈیا مارکیٹینگ کا کام کرسکتے ہیں۔اس کام میں کامیاب ہونے کیلئے بس آپ کے پاس زیادہ تعداد میں فالورز ہونے چاہئیں۔ اس کے علاوہ آپ فیس بُک پیج لائیک ، پوسٹ بوسٹنگ بھی سیل کرسکتے ہیں اور ساتھ فیس بک پیج سیل کرکے بھی پیسے کماسکتے ہیں۔

۷ ۔ فوٹو ایڈیٹنگ :

اگر آپ فوٹو ایڈیٹنگ کرسکتے ہیں تو آپ اس کام کی مدد سے بھی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔آپ دوسروں کو فوٹو ایڈٹ کرکے دے سکتے ہیں ان کیلئے فیس بک،انسٹاگرام کی پوسٹ ایڈیٹ کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ مختلف تقاریب کی پکچرز ایڈیٹ کرکے بھی پیسے کماسکتے ہیں۔ شروعات میں اپناریٹ کم رکھیں جب آپ کا کام بڑھ جائے تو مناسب ریٹ چارج کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی آن لائن کام کیا جاسکتا ہے۔ فری لانسنگ مارکیٹ اور سوشل میڈیا فوٹو ایڈیٹنگ کے کام کی اچھی ڈیمانڈز موجود ہےاگر آپ فوٹو ایڈیٹنگ کا کام سیکھنا چاہتے ہیں تو انٹرنیٹ پر اس کے فری کورسس بھی دستیاب ہیں۔

۸ ۔ آن لائن ایڈورٹائزمنٹ:

یہ طریقہ ویسا ہی ہے جیسا کہ میں نے اوپر بلاگنگ کے موضوع ایڈسینس کے متعلق بتایا ہے۔ اگر کسی وجہ سے آپ کو گوگل ایڈسینس کا اکاؤنٹ نہیں مل رہا یا بین ہو گیا ہے تو آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ آن لائن ایڈز لگانے کے لیے صرف گوگل ایڈسینس کی سروس ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت سے سروسز کام کر رہی ہیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی بھی ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر آپ کے پاس ایک مخصوص Audience موجود ہےتووہاںپرآپ ایڈسینس یاکسی اور کمپنی جیسا کہMedia.net,InfoLinks کے اشتہارات لگا کر پیسے کما سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کی ویب سائیٹ یا یوٹیوب چینل کافی مشہور ہے تو آپ ڈائریکٹ کمپنیز اور افراد سے بھی اشتہار لے سکتے ہیں۔ خاص کر لوگ آپ کی ویب سائیٹ پر عمدہ مواد دیکھنے کے لیے آتے ہیں نا کہ اشتہارات کے لیے اور جب آپ انہیں بہت زیادہ اشتہارات دکھاتے ہیں تو رفتہ رفتہ وہ آپ کی ویب سائیٹ پر آنا چھوڑ دیتے ہیں۔

۹۔ ای کامرس شاپ : E-commerce

اگر اس وقت آپ کوئی آف لائن کاروبار کر رہے ہیں تو آپ ایک عدد ویب سائیٹ بنا کر اس کو آن لائن بھی بیچ سکتے ہیں۔ پوری دنیا میں آن لائن شاپنگ کافی مقبول ہے اور بعض ممالک میں تو 3G اور 4G کی آمد کے بعد آن لائن شاپنگ کے ٹرینڈ میں کافی مقبولیت دیکھنے میں آئی ہے۔ تو یہ بہترین وقت ہے کہ آپ اپنے بزنس کو آن لائن لائیں اگر آپ پہلے ہی کوئی آف لائن دوکان چلا رہے ہیں تو اسی کو آن لائن لے آئیے، فیس بک ایڈورٹائزمنٹ کے ذریعے گاہک تلاش کیجیے اور اپنے کاروبار کو بڑھا دیجیے۔ اگر آپ کے پاس بیچنے کے لیے کوئی پراڈکٹ فی الوقت دستیاب نہیں تو میرا مشورہ ہے کہ اپنے علاقے کی کسی بھی مشہور پراڈکٹ یا سوغات کو آن لائن بیچنا شروع کر دیجیے، چھوٹے پیمانے پر کام شروع کیجیے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کو بڑھاتے چلے جائیے۔
ان چند طریقوں پر عمل کرکے گھر بیٹھےخواتین اور طالبات روزگار کے اچھے مواقع حاصل کرکے خوکفیل بن سکتی ہیں۔

انٹرنیٹ پر کام کرنا عام زندگی میں کام کرنے جیسا ہی ہے جیسا کہ آپ عام زندگی میں ملازمت شروع کرتے ہیں تو آپ کو کم تنخواہ پر زیادہ کام کرنا پڑتا ہے یا اپنا کام شروع کریں تو شروع میں بالکل منافع نہیں ہوتا اور محنت بہت زیادہ ہوتی ہے بالکل اسی طرح انٹرنیٹ پر کوئی بھی کام کیا جائے وہ وقت، محنت، صبر اور ایمانداری مانگتا ہے۔

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جولائی ۲۰۲۱