میری شادی کو نو سال ہوچکے ہیں ۔ میرے شوہر پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر ہیں اور اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹیوشن بھی پڑھاتے ہیں ۔پرائیویٹ کوچنگ میں لڑکیاں بھی آتی ہیں ۔میرے شوہر کو لڑکیاں تحفے تحائف دیتی ہیں جس پرمجھے سخت اعتراض ہے، شوہر سے پوچھتی ہوں تو گھر میں جھگڑے ہوتے ہیں ۔وہ خاموش مزاج ہیں، جلدی کچھ بتاتے نہیں تو مجھے اورجلدی غصہ آتا ہے۔ تین تین دن بات نہیں کرتے۔موبائیل بھی لاک لگا کر رکھتے ہیں ، چیک کرنے لگوں تو قابو سے باہر ہوکر چلاّتے ہیں ۔ہمیشہ موبائیل اپنے پاس رکھتے ہیں۔میرے تین بچے ہیں ،دو لڑکیاں، ایک لڑکا۔ اب بچوں کے سامنے جھگڑے بڑھتے جارہے ہیں۔ نوسال سے برداشت کررہی ہوں ،پہلے پہل ماں باپ سے شکایت کی لیکن سب نے دونوں کو سمجھادیا ۔میرے شوہر سمجھتے ہیں میں شکی عورت ہوںجب کہ میں شکی نہیں ہوں بلکہ میرے شوہر میرے ساتھ وفادار نہیں ہیں۔ ایک دو بار میں ان کے میسیج بھی پکڑ چکی ہوں جو کسی لڑکی نے کئے تھے، دوسروں سے بھی پتہ چل جاتا ہے کہ کوچنگ میں کیا چلتا ہے ،ماحول بھی خراب ہے۔ کیسے اپنے شوہر کو بچاؤں؟
زوجین کے درمیان شک کی بنیاد پر جھگڑے
Comments From Facebook
جولائی ۲۰۲۱
0 Comments