بلیو لاگون موک ٹیل اور بلیو کوراسو (curacao) لیمونیڈ

اجزاء
بلیو لاگون اور بلیو کوراسو سیرپ 40ml
فریش لیمن جوس 1Tb. Sp
شکر 1Tb.Sp
لیمونیڈ،اسپرائٹ،سوڈا،سیون اپ 200ml
پودینے کی پتیاں 10-12
برف کے ٹکڑے

ترکیب
پہلے آدھے لیموں کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں پھر اس میں پودینے کی پتیاں ملاکر اچھی طرح کرش کرلیں۔
ایک گلاس لیں۔اس میں کرش کیا ہوا لیموں، پودینہ اور شکر ڈال لیں۔
بلیو لاگون اور کوراسو سیرپ کے ساتھ لیمن جوس بھی ملائیں۔
برف کے ٹکڑے ڈالیں۔
اب سوڈا یا لیمونیڈ سے گلاس بھردیں۔
پودینے کی پتیوں اور لیموں کے گول پیسز سے گارنش کردیں۔
بلیو لاگون اور بلیو کوراسو تیار ہے۔

ورجن موئیتو (Virgin Mojito)

ایک گلاس میں پودینے کی دس سے بارہ پتیاں ڈالیں۔
آدھے لیموں کے چھوٹے ٹکڑے کرکے ڈالیں۔
اب ان دونوں کو اچھی طرح سے کوٹ لیں تاکہ ان کا رس نکل آئے۔ دھیان رہے کہ پیسنا نہیں ہے۔
ایک چمچ پسی شکر ملائیں۔
ایک چمچ پسی ہوئی پیپرمنٹ کینڈی ملائیں۔(یہ آپشنل ہے)
کرش کی ہوئی برف ڈالیں۔
اب اپنی پسند سے اسپرائٹ،سوڈا یا لمکا ملا لیں۔
بچے ہوئے آدھے لیموں کے گول ٹکڑوں اور پودینے سے گارنش کریں۔
اسی ترکیب سے آپ مختلف پھلوں کے موئیتو بنا سکتی ہیں۔ تربوز یا سنترے کے ٹکڑے اتنا کوٹیں کہ رس نکل آئے پھر اس میں ورجن موئیتو کے بقیہ اجزا ملاتی جائیں۔گرمیوں میں پودینے اور لیموں کا فلیور آپ کے پھلوں کے شربت کے ذائقے کو دوبالا کردے گا۔ اگر آپ اسپائسی ٹیسٹ پسند کرتی ہیں تو ایک چٹکی کالا نمک اورپسی کالی مرچ بھی ملا سکتی ہیں۔ گرمی کے توڑ کے لئے سبزے یعنی تخم بلنگا کا استعمال موئیتو کی افادیت کو مزید بڑھا دیتا ہے۔

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جون ۲۰۲۱