کتابیں

کتابیں روح کی غذابھی ہیں اور ترقی کاذریعہ بھی۔
کتابوں سےبیزارقوموں کامقدرزوال اور پستی ہی ہوتاہے۔
علم سے ہی فرد کی ترقی ممکن ہےاورعلم ہی قوموں کی ترقی کاضامن بھی ہے۔
نفع بخش علم نہ صرف فرد بلکہ پوری انسانیت کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔
ایسا علم نافع جو اسلامی شعور بھی پیدا کرے اور عصری تقاضوں کو بھی پورا کرے۔
ایسا علم جو عین اسلامی تعلیمات کی عکاسی کرتا ہو۔
جو ہمارے اسلاف کی میراث ہے۔
مگر وہ علم کے موتی کتابیں اپنے آباء کی
کہ دیکھیں جن کویورپ میں تو دل ہوتا ہے سیپارہ
آئیے ہم اس میراث کو حاصل کریں،علم وفن میں کمال پیدا کریں اوراپنی نسلوں کے لئے یہ بیش بہا میراث چھوڑیں۔
نکتہ: نزولِ قرآن کا آغاز لفظ اِقرا ءسے ہوتا ہے۔
مرد اور عورت دونوں علم حاصل کریں یہ اسلامی تعلیمات کا لازمی جز ہے۔

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جون ۲۰۲۱