شائستہ رفعت
ھادیہ ای میگزین کااجراءالکٹرانک صحافت میں ایک قابل قدر اضافہ ہے۔صحافت کے پلیٹ فارم سے جس ضرورت اور خلاء کو محسوس کرکے اس میگزین کے لئے پیش رفت ہوئی ہے امید ہے کہ ھادیہ اس کی تکمیل کا ذریعہ بنے گا۔
ھادیہ کے مشمولات کی زمرہ بندی اس بات کا اظہار ہے کہ یہ اپنے قارئین کوقابل قدر علمی وفکری مواد فراہم کرےگا۔صالح اقدار اورصحت مند نظریۂ زندگی کی بنیاد پر انسانی زندگیوں کی تعمیر معاشرہ کی اہم ترین ضرورت ہے۔مادی ضروریات کی تکمیل کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے۔ لیکن صالح اقدار اورتعمیری نظریات کے بغیر معاشرہ کی بقا پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔موجودہ معاشرتی بحران پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ رسائل وجرائد کے ذریعہ صالح اقدار کو عوامی مباحث میں لایا جائے۔’’ھادیہ‘‘سےبجا طور پر اس بات کی امید کی جاسکتی ہے۔
عصر حاضر کی تیز رفتار ترقی اس امر کی متقاضی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر نظریاتی،علمی وفکری محاذ پر ہونے والی تبدیلیوں سے خواتین کو واقف کروایا جائے۔تاکہ خواتین عصری آگہی نیز تحقیقی وتنقیدی صلاحیتوں سے آراستہ ہوکرمسائل حیات کے حل میں مؤثر و مثبت رول ادا کرسکیں۔
ایڈیٹر’’ھادیہ‘‘ اور ان کی ٹیم کو دلی مبارکباد۔

وعلیکم السلام
آپ کا امید افزاء مراسلہ نظر نواز ہوا دل مسرت سے باغ باغ ہوا۔ھادیہ کے لیے آپ کی نیک خواہشات اور آپ کا تعاون ہی ھادیہ ٹیم کا اثاثہ ہے۔
امید ہے آپ کاقلمی تعاون ھادیہ کے ساتھ رہے گا۔ شکریہ
ایڈیٹر
ھادیہ ای- میگزین
خان مبشرہ فردوس

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جون ۲۰۲۱