ثریا یاسمین،دوحہ قطر

السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
آن لائن رسالہ ھادیہ کا مئی شمارہ نظر نواز ہوا۔ دلکش و دیدہ زیب گرافک ڈیزائننگ نے پہلی نظر میں متاثر کیا۔پہلے صفحے میں چھائے سبزے نے نگاہوں کو سرور بخشا۔مشمولات پہ سرسری نگاہ ڈالنے سے ہی رسالے کی جامعیت کا اندازہ ہوگیا۔
’اداریہ‘ حالات حاضرہ کی مناسبت سے فکرانگیز تھا۔’درس قرآن‘و ’ درس حدیث‘بھی پسند آیا۔ اس کے ساتھ ’یوم مزدور‘ اور ’یوم نقبہ‘ کے تحت خاص تحریروں نے ھادیہ کے معیار کا احساس دلایا۔
گوشۂ مطالعہ میں حمیرا کا ’اللہ میاں کا کارخانہ‘پہ تبصرہ بہت خوب رہا۔گرلز پلانٹ کی تحاریر بہت مختصر تھیں۔تشنگی کا احساس باقی رہ گیا۔ صحت و صلاح کے تحت ڈاکٹر تزئین فاطمہ کا مضمون بھرپور تھا۔گھریلو خواتین صحت کی جانب سے نہایت لاپروا ہوتی ہیں۔ ھادیہ کا سب سے بہترین مضمون تحقیقی مقالے کے تحت ام زمر فارس کا رہا جنہوں نے تفصیل سے ہر پہلو پہ بات کی۔محترمہ ناز آفرین اور طاہرہ عندلیب کی تحاریر بھی دل کو چھوگئیں۔
دیگر تحاریر بھی ذوق مطالعہ کو تسکین پہنچانے والی ہیں۔ کل ملا کر ھادیہ اپنی منفرد شناخت قائم کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
ایک بات جو میں کہنا چاہوں گی کہ فونٹ سائز تھوڑا بڑا رکھیں۔جس سے خالی جگہ بھی بھرجائے گی نیز پڑھنے میں دشواری بھی نہیں ہوگی۔تدابیر وتراکیب میں نئی چیزیں رکھی جائیں تو بہتر ہوگا۔ پرانی ریسپیز پڑھ کے طبیعت اکتا چکی ہے۔
اردو کے ساتھ عالمی ادب کا بھی ذکر ہو تو رسالہ مزید اہمیت کا حامل ہوجائے گا۔
بہرحال اس بہترین کاوش کے لئے آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔
ھادیہ کا سفر جاری رہے۔

وعلیکم السلام
ثریا یاسمین صاحبہ ہمیں خوشی ہے آپ نے اتنی توجہ سے ھادیہ کو پڑھا اور اس پر اپنی رائے پیش کی ہے آپ کی قیمتی رائے ھادیہ ٹیم کے لیے حوصلہ بخش ہے آپ کے تجاویز و مشورے پر عمل آواری کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
ایڈیٹر
ھادیہ ای- میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جون ۲۰۲۱