Graphic Designing کیا ہے؟
گرافک ڈیزائننگ تحریر اور تصویر کے ذریعے نظریات اور تجربات کو پیش کرنے کا عمل ہے۔یہ تصویر اور متن کو منظم کرکے بصری مواصلات کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ گرافک ڈیزائن میںtypography, iconography , communication, creativity وغیرہ عناصر شامل ہیں۔جس کے تحت لوگوں کو معلومات پہنچانے کے لئے تصاویراورالفاظ کے مرکب سے خصوصی پیغام تیار کیے جاتے ہیں جس میں مقصد کا حصول بنیادی ضرورت ہے۔ سادہ زبان میں گرافک کے معنی خطوط بنانے یعنی لکیریں اور زاوئیے بنانے کے آتے ہیں لیکن کمپیوٹر کی دنیا میں یہ لفظ ایک وسیع مفہوم کا حامل ہے۔درج بالاتعریفوں کا مطالعہ کرنے کے بعدیہ معلوم ہوا ہے کہ گرافک ڈیزائننگ کی اصطلاح میں گرافک کا مطلب بصری(نظر آنے والا )اظہار ہے۔یعنی تحریر اور تصویر کے امتزاج سے دیا جانے والا ایک بصری پیغام جس کی ترسیل نگاہ کے ذریعے ہو۔یہ کمپنیوں کے logo سے لے کر بزنس کارڈ اور ویب سائٹ سے لیٹر پیڈ تک ہر جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔جو شخص گرافک ڈیزائن میں کام کرتا ہے اسے گرافک ڈیزائنر کہا جاتا ہے۔ آج ہماری زندگی ڈیجیٹل میڈیا کےارد گرد گھوم رہی ہے۔آپ صرف اپنا موبائل فون ہی لیں۔آپ ہر روز مختلف ایپلی کیشنزاور ویب سائٹوں پر جاتے ہیں۔کچھ ایپس اور ویب سائٹیں پہلی نظر میں آپ کو راغب کرتی ہیں۔ اس کی وجہ وہ منظم اور خوبصورت ترتیب ہے جسےگرافک ڈیزائنر نے تیار کیا ہے۔ گرافک ڈیزائننگ کا بنیادی مقصد گرافکس کی تشکیل ہے۔ تیار کردہ یہ گرافکس پرنٹنگ ، ویب سائٹ اور دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں۔گرافک ڈیزائنر کرئیر کا انتخاب کیوں کریں؟
موجودہ وقت انٹرنیٹ کا ہے۔زندگی سوشل میڈیا کے بغیرادھوری ہے۔جب تک ہم طالب علم رہتے ہیں تب تک اس کا استعمال ٹھیک ہے لیکن جب ہم خودپر انحصار کرنا شروع کرتے ہیں یا عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں تو گرافک ڈیزائنر کا پیشہ ہماری زندگی تبدیل کرسکتا ہے۔یہ ٹیچر، اکاؤنٹنٹ یا منیجراور دوسرے پیشے سےذرامختلف ہے۔ گرافک ڈیزائنر کے بارے میں بات کریں تو یہ ایسا کام ہے جس میں گلیمر ہےاور آپ اس یکسر مختلف شعبے میں دنیا کے ساتھ مختلف تجربے کرسکتے ہیں۔آپ نئے رجحانات سے واقف ہوسکتے ہیں۔آپ میڈیا سے رابطہ کرکے پوری دنیا کے بارے میں آگاہ ہوسکتے ہیں۔ ایک گرافک ڈیزائنرالفاظ،تصویر،آئیکن وغیرہ کی ظاہری شکل یا virtual آرٹ سے ڈیزائن تخلیق کرتا ہے۔اپنے ڈیزائن کے ذریعے وہ لوگوں تک مختلف نظریات یاکوئی پیغام پہنچاتا ہے۔گرافک ڈیزائنرزآواز کے بجائے اپنے ڈیزائن کے ذریعے اظہار خیال کرتے ہیں۔وہ اشتہارات،بروشرز،رسالے،پمفلٹ اور اطلاعات کے لئے سافٹ وئیر کے ذریعے ایک مجموعی خاکہ Layout ترتیب دیتے ہیں جو صارفین کو متاثر کرتے ہیں اور انہیں اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ گرافک ڈیزائنر کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ وہ ادارہ،کمپنی یاشخص جس نے اس کی خدمات حاصل کی ہیں انہیں عمدہ کام ملے۔ تاکہ متعلقہ تنظیم ، کمپنی ، فرد کو اپنے مقصد کے حصول میں آسانی ہو اوروہ اپنے نظریات اور پیغام عام آدمی تک کم سے کم وقت میں پہنچا سکیں۔گرافک ڈیزائنر بننے کے لئے بنیادی اصول:
ہر شعبے کی طرح گرافک ڈیزائننگ کے شعبے میں کام کرنے کے لیے کچھ اصولوں پر عمل کرنا ہوتا ہے۔لہذا ، اگر آپ اس شعبے میں کیریئر بنانا چاہتے ہیں توآپ کو درج ذیل زمروں میں ماہر بننا ہوگا۔ تخلیقیت فنکارانہ قابلیت سافٹ ویئر نالج وقت کا انتظام تخیل مواصلات میں اچھی صلاحیت اور مہارت اجتماعی روح تفصیل کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت بصری ڈیزائن کی مہارت طرز عمل کی مہارت آخری تاریخوں میں سخت کام کرنے کی اہلیت ٹائپنگ کے مختلف طریقوں کی تفہیم رنگ اور نظریے کا علمگرافک ڈیزائننگ سیکھنے کا طریقہ:
گرافک ڈیزائننگ ٹول کٹس
کسی ڈیزائن کو نفاست اور بہترین طریقے سے بنانے کے لئے مختلف ٹولز کا استعمال کرتے ہیں جو مختلف ایپس میں جداگانہ ہوتے ہیں۔ان میں سے اہم سافٹ وئیر ہیں ۔
گرافک ڈیزائن کے اقسام:
کسی ڈیزائن کو نفاست اور بہترین طریقے سے بنانے کے لئے مختلف ٹولز کا استعمال کرتے ہیں جو مختلف ایپس میں جداگانہ ہوتے ہیں۔ان میں سے اہم سافٹ وئیر ہیں ۔
QuarkXpress
Adobe Illustrator
Adobe Photoshop
Adobe after Effects
Adobe In Design
CorelDraw
Pen Tablet
Notebook
گرافک ڈیزائن کے اقسام:
درج ذیل تصاویر میں آپ گرافک ڈیزائن کے اقسام دیکھ سکتے ہیں۔
Poster
Visiting card
Stationary
Letterhead
Standee
Magazine design
Broucher
Flyer
Emaller
Whatsapp marketing
catalog
گرافک ڈیزائننگ سیکھنے کے مواقع:
گرافک ڈیزائننگ میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ 12 ویں جماعت کے بعدکسی بھی فیکلٹی(سائنس، آرٹ اور کامرس) سے گرافک ڈیزائننگ کا کورس کرسکتے ہیں۔لیکن اچھے کالج اور یونی ورسٹیز میں گرافک ڈیزائننگ سیکھنا کچھ مہنگا ہے۔
ان میں یہ ادارے سرفہرست ہیں:
• نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن،احمدآباد
• انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن،نئی دہلی
• پرل اکیڈمی،جس کی شاخیں دہلی ممبئی اور جے پور میں ہیں۔
• آئی ڈی سی،ممبئی
• انڈین اسکول آف ڈیزائن اینڈ انوویشن،ممبئی
• دہلی کالج آف آرٹ،دہلی
• ڈی جے اکیڈمی آف ڈیزائن،تامل ناڈو
• ایمیٹی اسکول آف فائن آرٹس،نوئیڈا
• بنارس ہندو یونی ورسٹی،اترپردیش
• شری وینکٹیشور کالج آف فائن آرٹس،حیدرآباد
کچھ اداروں میں گرافک ڈیزائن کےلئے داخلہ لینے سے قبل انٹری ٹیسٹ بھی دینا ہوتا ہے۔
آج کل حالات کی مناسبت سے آن لائن گرافک ڈیزائننگ کورس کی سہولت بھی شروع ہوچکی ہے۔مختلف پروفیشنل افراد کے ذریعے گھر بیٹھے اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ یہ آنلائن ادارے سرٹیفکٹ کورس کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں۔ آنلائن گرافک کورس کروانے والوں میں Udemy اور Shawacademy سرفہرست ہیں۔اس کے لئے آپ کو صرف ایک ای میل آئیڈی،لیپ ٹاپ اور ایک انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہے۔یہاں ابتدائی ٹولز سکھانے کے لئے مفت سرٹیفکٹ کورس بھی ہے۔
بیچلر سطح پر گرافک ڈیزائننگ سیکھنے میں تین سے چار سال کا وقت درکار ہوتا ہے۔لیکن آپ بیچلرز ڈگری کے بغیر بھی گرافک ڈیزائننگ سیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو درست ٹولز سیکھنے کی ضرورت ہے۔
ماشاءاللہ ،بہت زبردست اور شاندار مضمون ہے،بہت کچھ جاننے کو ملا۔ جزاکم اللہ خیرا