یومِ محبّان کتب

ادب کو علم کا زیور کہا جاتا ہے اور علم انسانی ذہنوں کی آبیاری کرتا ہے۔ تہذیبوں کو جنم دیتا ہے ۔ معاشروں کو پروان چڑھاتا ہےاور ایسا کرنے میں کتاب بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ جب تک کوئی معاشرہ کتاب سے منسلک رہتا ہے وہاں ترقی کا سفر جاری رہتا ہے۔ لیکن بد قسمتی سے ہمارا معاشرہ کتاب بینی سے دور ہوتا جارہا ہے ۔
معاشرہ میں کتاب کے مطالعہ کو پھر سے عام کرنے کے لیے ہر سال 9اگست کو ’’کتاب سے محبت کرنے والوں کا دن ‘‘منایا جاتا ہے ۔ یہ ایک غیرسرکاری چھٹی ہے جس میں کتابوں کو پڑھنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ اس دن لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسمارٹ فون اور ہر ممکنہ تکنیکی خلفشار کو دور رکھیں اور پڑھنے کے لیے ایک کتاب منتخب کریں۔
’’کتابیں جھانکتی ہیں بند الماری کے شیشوں سے بڑی حسرت سے تکتی ہیں کہ مہینوں اب ملاقات نہیں ہوتیں۔ ‘‘
اگر آپ بھی کتاب سے دوری اختیار کر گئے ہیں تو درج ذیل باتوں کو اپنائیں۔
1۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ہر روز کتابوں کا مطالعہ کریں۔
2۔ اس تکنیکی دور میں ہم آن لائن کتابیں بھی پڑھ سکتے ہیں ہمیں چاہیے کہ آن لائن بک اسٹورز کی دنیا دریافت کریں۔
3۔ اگر آپ کسی کو تحفے دینا پسند کرتے ہیں تو اسے تحفے میں کتابیں دیں۔
4۔ اپنے کمروں میں کتابوں کے لئے ضرور جگہ بنائیں کیونکہ کتابوں کے بغیر کمرہ ایسا ہوتا ہے جیسے کہ جسم روح کے بغیر۔
5۔ کتابوں کو اپنا بہترین ساتھی بنالیں۔
6۔سفر کے دوران اپنے ساتھ کتابچہ ضرور رکھیں۔
7۔ ہفتہ میں ایک بار لائبریری جاکر کتابیں پڑھیں۔

Comments From Facebook

1 Comment

  1. Sadia

    Very nicely written. Jazakallah khair.

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگست ۲۰۲۱