محمد ابراہیم خان ( آکوٹ مہاراشٹر)
مضامین بھی اور افسانے بھی بہت خوب ہیں۔ ماشاءاللہ ! اس سے پہلے بھی میں نے ھادیہ کے شماروں میں جو مضامین پڑھے ۔ بڑی مسرت ہوئی کہ خواتین کی ٹیم ہی پورے میگزین کا کام انجام دے رہی ہے۔ لکھنے والی خواتین اور اس کے ظاہر وباطن کو سنوارنے کا فریضہ بھی بیشتر خواتیں ہی انجام دے رہی ہیں۔ اب تک اس فیلڈ میں جو بھی کام ہوا، اس میں اکثر پرچے نکالنے والے بھی مرد حضرات اور لکھنے والے بھی بیشتر مرد حضرات ہی ہوا کرتے تھے۔ ان کے ذریعہ بھی خواتین میں اصلاح وتربیت کا کام ہوا ہے، لیکن ھادیہ میں جو تجربہ کیا جارہا ہے کہ خواتین کے میگزین میں اکثریت لکھنے والی خواتین کی ہو، یہ قابلِ ستائش اقدام ہے۔
ھادیہ کے چند شماروں کو دیکھنے کے بعد امید نظر آتی ہے کہ بہت جلد تحریک سے وابستہ خواتین کا وہ طبقہ ابھر کر سامنے آئے گا، جن میں علمی و ادبی ذوق پایا جاتا ہے اور اب انھیں اپنے اس ذوق کی آبیاری کا سامان ھادیہ کی شکل میں فراہم ہوگیا ہے۔ تحریک اسلامی کے لیےیہ ایک خوشگوار تجربہ ہوگا، جو خواتین میں مطالعہ کے ذوق کو پروان چڑھائے گا۔
میری گزارش ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران شائع شدہ ہادیہ کے اہم مضامین اور افسانے وغیرہ یا تو کتابی شکل میں آجائیں یا انھیں وقتاً فوقتاً مختلف شماروں میں بھی جگہ دی جائے۔ ورنہ اس قیمتی مواد سے انٹر نیٹ پر خاطر خواہ استفادہ ہر کوئی نہیں کر سکتا ،اس کے بالمقابل پرنٹ میگزین ایک دستاویزی حیثیت رکھتا ہے ۔ جس سے ایک نسل استفادہ کرسکتی ہے۔ حجاب،الحسناٹ، تجلی، سیارہ ڈائجسٹ، دعوت وغیرہ کے خاص نمبر اور ایسے کتنے ہی رسائل ہیں، جنھیں محفوظ کر لیا گیا اور ان کے مضامین کو کتابی شکل میں بھی لایا گیا ہے۔
ھادیہ کے سلسلے میں قارئین کے جو تأثرات سامنے آرہے ہیں، ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بڑی قدر کی نگاہوں سے اسے دیکھ رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ذمہ داران ای میگزن جو وقت کا اہم تقاضہ تھا ، اسی کے ساتھ اس کے مضامین کی اہمیت کے پیش نظر، ھادیہ کے مضامین کو بھی کتابی شکل میں لا کر اس کے تحفظ کی فکر کریں گے۔
انتظامیہ اور تمام ہی لکھنے والوں کو دلی مبارکباد اور ڈھیر ساری دعائیں۔

ھادیہ ٹیم کے لیے یہ بات پُرمسرت ہے کہ آپ ھادیہ کا بغور مطالعہ کرتے ہیں ۔
آپ کے مشورے قابل غور ہیں ان شاءاللہ اس تجویز پر غور کیا جائے گا۔
امید ہے اسی طرح آپ ھادیہ سے جڑے رہیں گے۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا
چیف ایڈیٹرھادیہ ای – میگزین
عطیہ صدیقہ

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

۲۰۲۱ اکتوبر