کیسے بنے سا س بہو میں تال میل؟
محترمہ ایڈیٹر صاحبہ!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میری ساس زبان کی بہت تیز خاتون ہیں۔شادی کے بعد وہ مجھے بات بات پر ٹوکتی رہتی ہیں۔ انہیں میرا کوئی کام پسند نہیں آتا، شادی میں ملے سامان پر میرے والدین کو برا بھلا کہتی ہیں،اپنے بیٹے سے بھی میری شکایت کرتی ہیں اور میرے شوہر دوتین دن تک مجھ سے بات نہیں کرتے ۔ غرض یہ کہ میری ہر بات انہیں بری لگتی ہے، کبھی ان کے منھ سے میں نے اپنی تعریف نہیں سنی ۔میں ان سے دوستی کرنا چاہتی ہوں ،مجھے کیا کرنا چاہیے؟
بہت کوشش کرنے کے باوجود بھی میرے دل میں ان کے لیے محبت پیدا نہیں ہوتی۔ کیوں کہ میرے ان کے ساتھ بہت تلخ تجربات رہے ہیں۔ کبھی کبھی میں انہیں جھنجھلا کرجواب بھی دے دیا کرتی تھی، لیکن اب میرے دو بچے ہیں، میں گھر کا ماحول خراب نہیں کرنا چاہتی۔ براہِ کرم مجھے ان سے دوستی کا طریقہ بتائیے؟
نزہت رضوی سے رہ نمائی حاصل کرنے کے لیے نیچے کلک کریں۔

ویڈیو :

Comments From Facebook

1 Comment

  1. عالیہ خان

    ماحول کو خوشگوار بنانے کے لئے دل دکھانے والی باتوں کو نظرانداز کر کے ہر بات ان سے شئر کریں ،ان کو اور انکی باتوں کو اہمیت دیں، بچوں کو بھی انکا خیال رکھنے کا کہیں، ان سے محبت کا وقتا فوقتا اظہار کرتے رہیں۔ اللہ آپکے مسائل کو جلد سے جلد حل کر دے آمین

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

۲۰۲۱ اکتوبر