آج ہم ایک ایسے پلیٹ فارم کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں گے جہاں سے آپ بہت کچھ مفت میں سیکھ سکتے ہیں اور جہاں سے آپ کو سیکھنے کے بعد سرٹیفکیٹ بھی حاصل ہوگا۔Udemyکا نام آپ نے سنا ہی ہوگا۔ جب کسی آن لائن کورس کو سیکھنے کی بات آتی ہے تو ذہن میں Udemy کا نام آتا ہے۔ Udemy ایک بہت مشہور پلیٹ فارم ہے۔آئیے آج ہم جانتے ہیں Udemy کیا ہے اور اتنا مشہور کیوں ہے۔
اس کمپنی کے سی۔ای ۔او اور فاؤنڈر (eren bali) نے سال 2010میں
Udemy کو لانچ کیا۔ آج Udemy دنیا کے سب سے بڑے آن لائن کورسز کی فہرست میں شامل ہے۔اس پلیٹ فارم کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ کہ امیدوار کو نئے کورسزسے واقفیت ہو اور وہ آسانی سے سیکھ سکے۔ Udemy کے ساتھ جڑ کر آپ اپنے کیریئر کو اچھا موقع دے سکتے ہیں اور معلومات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
Udemyکیا ہے؟
Udemy ایک آن لائن لرننگ مارکیٹ پلیس ہے۔ جہاں پر تقریباً24million +100000امیدوار ہیں اور Udemy سے آن لائن لرننگ سیکھ رہے ہیں۔ یہاں کچھ کورسز مفت میں دستیاب ہیں اور کچھ کورسزکے لیے فیس دینا ہوتی ہے۔ Udemyنے اپنے کورس کو الگ الگ زمروں میں تقسیم کیا ہے۔
Categories
*Development
*Buisness
*Finance and Technology
* IT & Software
* Office productivity
* Personal development
* Design
* Marketing
* Life style
*Photography
* Health & fitness
*Music
*Teaching and academics
ان تمام زمروں میں مختلف کورسز دستیاب ہیں۔
Udemy پر اکاؤنٹ کیسے بنائیں؟
* Udemy پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے سب سے پہلے آپ کو Udemyکی ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔
* سائٹ پر جانے کے بعد آپ کو sign in کرنا ہوگا۔
sign in* کرنے کے بعد آپ جو کورس کرنا چاہتے ہیں وہ کرسکتے ہیں۔
کونسا کورس Udemy پر فری ہے؟
Udemy پر بہت سارے کورسز فری ہیں۔ آپ اپنی دلچسپی کے حساب سے سلیکٹ کرسکتے ہیں،Browser free course پر کلک کرنے پر آپ کو فری کورس کی فہرست نظر آئے گی۔
آپ سوچ رہے ہوں گےUdemy اتنا مشہور کیوں ہے؟تو اس کی خاص بات یہی ہے کہ یہ ہمیںبہت سے کورسز بلامعاوضہ دستیاب کرتا ہے اور جہاں کوئی چیز فری میں مل جائے وہ مشہور ہوہی جاتی ہے۔آج کل بڑھتی بے روزگاری اور لاک ڈاؤن میں گھر بیٹھے آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
0 Comments