دور حاضرکی داعیات : نجاح سبطین اور فاطمہ
نجاح سبطین کا تعلق اردن سے ہے اور وہیں سے انہوں نے علوم اسلامیہ کی تعلیم حاصل کی۔ سبطین اردن میں ایک معروف داعیہ تھیں۔ انہوں نے خواتین میں دعوت کے کام کو اپنا نصب العین بنایا اور منظم انداز سے دعوتی کام کرتی تھیں۔ سبطین کئی کتابوں کی مصنفہ ہیں اور ایک اچھی خطیبہ بھی تھیں۔ وہ زندگی کی آخری سانس تک برابر لکھتی رہیں۔ وہ بے باک انداز سے لکھتی تھیں اور حکومت کی غلط پالیسیوں پر بھی اظہار خیال کرتی رہتی تھیں۔ گزشتہ دنوں۸اپریل ۲۰۱۲کووہ خالق حقیقی سے جاملیں ۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ امت کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے ۔آمین گزشتہ ہفتہ ہی ایک اور داعیہ پٹریشیا سیلز بھی انتقال کر گئیں ۔پٹریشیا Patricia Celisعیسائی مذہب سے تعلق رکھتی تھیں لیکن ایک دہائی قبل انھوں نے اسلام کو گلے لگایااور اپنے لیے فاطمہ کا نام پسند کیا۔ان کا تعلق فرانس سے تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے قرآن مجید نے متاثر کیا ۔قبول اسلام کے بعد انھوں نے دعوت کے کام میں حصہ لینا شروع کیا ۔اس کے ساتھ ساتھ وہ خدمت خلق کا بھی جذبہ رکھتی تھیں اور کئی اداروں کے ساتھ وہ خدمت خلق کا کام کرتی تھیں ۔بہت ہی متحرک خاتون تھیں۔اس کے علاوہ فاطمہ نے ترجمہ کا کام بھی کیا اور کئی دینی کتابوں کو فرنچ زبان میں منتقل کیا ۔نومسلموں کے لیے ام ذکیہ صاحبہ نے If I Should Speak کے عنوان سے جو کتاب لکھی تھی، اس کا بھی انھوں نے فرانسیسی زبان میں ترجمہ کیا۔ گزشتہ ہفتہ ان کا بھی انتقال ہوگیا ۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔

اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔آمین ۔
مشرقی دنیایاعالم اسلام کے برعکس مغربی اور پورپی دنیا میں خواتین داعیات اور اسکالرس کی بڑی تعداد ہیں جو دین کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں اور عملاً دعوت اور تبلیغ کے کام میں مصروف ہیں۔وہاں بڑی تعداد میں دینی تنظیمیں اور ادارے ہیں جن میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی دعوت کا کام کر رہی ہیں اور ان کانیٹ ورک بھی الحمد اللہ اچھا خاصا بن چکا ہے ۔اسلام سے ان کا اعتماد اور Commitment بھی عالم اسلام کی خواتین کے برعکس کافی حد تک بہتر ہے ۔ان خواتین کا کام اس لحاظ سے بھی قابل ذکرہے کہ جس ماحول میں وہ دعوتی کام کر رہی ہیں اس میں کئی اعتبار سے مشکلات اور دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن وہ ان مشکلات اور رکاوٹوں کو بخوبی انگیز کر رہی ہیں ۔ان خواتین سے کافی امیدیں وابستہ ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کے کام میں برکت دے اور دشمنوں سے محفوظ رکھے ۔آمین ۔پہلی تصویر میں نجاح سبطین جبکہ دوسری تصویر میں فاطمہ دیکھی جاسکتی ہیں ۔

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جون ۲۰۲۱