فنّ ترجمہ نگاری
اور آن لائن ذرائع روزگار
مختلف زبانوں کو سمجھنے اور کسی ایک زبان میں مہارت حاصل کرکے آپ Language Translator Carrier میں ایک اچھا مقام بنا سکتے ہیں۔ اس فیلڈ میں روزگار کے اچھے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔ یہ کام آپ گھر بیٹھے بھی کرسکتے ہیں۔
آج لوگ تعلیم صرف گاؤں، شہر ، ریاست و ملک تک ہی محدود رہ کر حاصل نہیں کررہے ہیں، بلکہ اس کے بعد ملک اوربیرون ملک میں اچھے جاب کے منتظر بھی ہیں۔
جب ہم ایک مقام سے دوسرے مقام پر سیاحت کے لیے جاتے ہیں تو وہاں کی زبان الگ ہوتی ہے۔غیر ملکی جب ہمارے ملک میں سیاحت کے لیے آتے ہیں تو انھیں ہماری اور ہمیں ان کی زبان سمجھنے میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔
اکثر تاریخی مقامات پر ایک گائیڈ ہوتا ہے، جسے بہت سی زبانوں پر عبور ہوتا ہے۔ وہ سیاحوں کو تاریخی مقامات کے بارے میں تفصیل سے بتاتا ہے اور انہی کی زبان میں معلومات فراہم کرتا ہے۔جس ملک میں جہاں بھی ہم کام کررہے ہوں، وہاں کی زبان کا علم ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ مثلاً: سعودی عرب، جاپان، چین، امریکہ وغیرہ۔
انہیں مختلف زبانوں کو سمجھنے اور کسی ایک زبان میں مہارت حاصل کرکے آپ Language Translator Carrier میں ایک اچھا مقام بنا سکتے ہیں۔ اس فیلڈ میں روزگار کے اچھے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔ یہ کام آپ گھر بیٹھے بھی کرسکتے ہیں۔
آج ٹرانسلیشن ڈے کے اس موقع پر جانتے ہیں کہ ترجمہ کیا ہوتا ہے؟ اور خواتین و لڑکیاں گھر بیٹھےترجمہ کے ذریعے آن لائن کیسے پیسے کماسکتی ہیں؟
ترجمہ:
کسی زبان سے دوسری زبان میں معنی ومفہوم کی منتقلی کا نام ترجمہ کہلاتا ہے۔
ترجمہ کی اصطلاحیں:
جس زبان سے ہم ترجمہ کررہے ہیں، اسی زبان کو اصل زبان (Source language) کہتے ہیں اور جس زبان میں ہم ترجمہ کررہے ہیں اس کو (Target Language) یا ہدفی زبان کہتے ہیں۔ صحافت میں ترجمہ کے لیے بہت سے ذرائع ہیں ترجمے کے بغیر صحافت ممکن نہیں۔
ترجمے کی قسمیں:
1۔ اصل ترجمہ
2۔آزاد ترجمہ
3۔لفظی ترجمہ
وہ زبانیں، جن کی دنیا بھر میں ترجمے کے لیےڈیمانڈہے،
French, Mandarin, German,
English, Spanish, Japanese,
Arabic, Russian, Farsi, Korean
وغیرہ ہیں۔
اسی طرح ملکی زبانوں میں گجراتی، بنگالی، کنیڈا ، ملیالم، تامل، اردو، پنجابی، تیلگو، ہندی ، مراٹھی وغیرہ زبانوں سے واقفیت رکھنے والے افراد کی ڈیمانڈ ہے۔ ان تمام زبانوں میں روزگار کے ذرائع موجود ہے۔
ترجمہ کے ذریعے سے آن لائن پیسے کیسے کمائیں؟

آپ گھر بیٹھے فری لانسنگ کی مختلف سائٹس پر اکاؤنٹ بناکر پیسے کماسکتے ہیں۔فری لانسنگ اور فائیور جسے مختلف سائیٹ پر ترجمے کی اسکیل موجود ہوتی ہے۔ اکاؤنٹ بناتے وقت ہم جس بھی اسکیل میں مہارت رکھتے ہوں، اس کے تعلق سے ہمیں اس کی معلومات مہیا کرنی ہوتی ہے۔ ترجمے کی کیٹگری میں ہم اپنی معلومات فراہم سکتے ہیں ، جیسے:
پروفائل امیج
تجربہ 2:سال
قیمت 389.53
کس زبان میں ترجمہ کی مہارت ہے:
اردو، عربی،انگریزی
ورکنگ ٹائم
کتنے الفاظ پر آپ ترجمہ کرسکتے ہیں، مثلاً400:
آپ اور کسں طرح سے ترجمہ کرکے دے سکتے ہے، مینولی وغیرہ۔
یہ تمام تفصیل آپ کو آپ کی پروفائل پر ڈالنا ہوتی ہیں۔

سائٹ:

فری لانسنگ ویب سائٹس میں فائیور اور اپ ورک سرِ فہرست ہیں۔ اس کے علاوہ فری لانسر ڈاٹ کام اور پیپل پر ڈاٹ کام کے ساتھ سیکڑوں پلیٹ فارم موجود ہیں، مثلاً
Freelancer.in
People Per Hour
Upwork
فائیور(Fiverr.in)پر کام کرنے والے یعنی سیلر اور کام کروانے والے بائر، یعنی خریدار کے لیے آسان ہے۔ بس آپ فائیور پر اکاؤنٹ بنا لیں اور وہاں جس کام میں آپ مہارت رکھتے ہیں، اس کا گگ بنائیں۔ آپ جو کام آفر کرتے ہیں، اسے فائیور کی زبان میں گگ کہتے ہیں۔ یعنی آپ اگر ویب ڈیزائننگ کا کام کرتے ہیں، تو گگ بنائیں گے کہ میں ویب سائٹ اتنے روپے میں ڈیزائن کروں گا/کروں گی اور خریدار آپ کا گگ دیکھ کر فیصلہ کرے گا کہ آپ سے کام کرونا چاہیے یا نہیں ؟ آسان الفاظ میں فائیور پر آپ اپنی دکان بنا کر بیٹھ جاتے ہیں اور خریدار آ کر خریداری کر جاتا ہے۔
ان مختلف سائٹس کے ذریعے سے خواتین و طالبات گھر بیٹھے ترجمے کرکے اچھے آن لائن روزگار کے ذرائع حاصل کرسکتی ہیں۔

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

۲۰۲۱ ستمبر