بچیوںکی نامحرم
سے چیٹنگ پر کیسے کنٹرول کریں؟
السلام علیکم سسٹر!
میرا مسئلہ بہت پیچیدہ ہے۔ آج احساس ہورہا ہے ’’ماں ‘‘ہونا کتنی بڑی ذمہ داری ہے۔ میری دوبیٹیاں اور ایک بیٹا انگلش اسکول پڑھتے ہیں۔ انگلش اسکول میں لڑکے، لڑکیاں، مسلم اورہندو سب ساتھ ہیں۔ آن لائن کلاس چل رہی ہے، بڑی بیٹی نویں جماعت میں ہے۔
میں کبھی کبھی بچوں کے موبائل چیک کرلیتی ہوں اور ان کو پتہ نہیں چلتا۔ کل میں نے اتفاق سے اس کے واٹس ایپ کو چیک کرلیا تو ایک ہندو لڑکے سے اس کی چیٹنگ چل رہی تھی۔ مجھ سے رہا نہیں گیا، میں سر سے پیر تک کانپ رہ گئی کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا کروں۔
بچی سے پوچھا تو اس نے بہانہ بنایا کہ نوٹس کے لیے کلاس میٹ بات کرتے ہیں۔وہ لڑکا میری بیٹی سے سینئر ہے۔ سوچ رہی ہوں کیسے اس کو اس سے روکوں؟ کچھ ترکیب ہے تو بتائیے؟
سسٹر !آج کل کا ماحول دیکھ کر میں اور میرے شوہر گھبرائے ہوئے ہیں۔ چیٹنگ پڑھنے کے بعد یہ محسوس ہو رہا ہے کہ ان دنوں کے درمیان نامناسب تعلق ہے۔ اب سوچ سوچ کے دماغ شل ہو گیا ہے کہ کیا کروں؟ بچی کو کیسے بچاؤں؟ آگر ڈانٹ کر سمجھاؤں تو ڈر لگ رہا کہ کوئی انتہائی قدم نہ اٹھالے ؟
ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس سے رہ نمائی حاصل کرنے کے لیے نیچے کلک کریں۔
Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

۲۰۲۱ ستمبر