چنے کی دال کا حلوہ

ترکیب:
دو کپ چنے کی دال لیں اسے رات میں بھگو کے رکھ دیں۔
صبح اٹھ کے پانی سے دو تین بار اچھے سے نتھار لیں اب دال کسی کھلے منہ کے برتن میں ڈالیں اور اس میں دودھ ڈالیں اتنا دودھ کہ دال ڈوب جائے اور ایک انچ دودھ دال سے اوپر ہو۔
اور میڈیم آنچ پہ دال کو پکنے دیں اتنا پکائیں کہ دودھ دال میں خشک ہو جائے۔
یہاں آپ دال کو چیک کر سکتے ہیں دال اٹھا کر دبائیں وہ آسانی سے پس جائے گی۔
پکانے کے دوران چمچ چلاتے رہیں دیگچی کی سطح پر دال لگنی نہیں چاہئے۔
اب دال بلینڈر یا چاپر میں ڈال کر پیس لیں ہلکا سا دودھ مکس کر سکتے ہیں۔
اب ایک کھلےمنہ کابرتن لیں اس میں آدھی پیالی دیسی گھی یا کوئی سا بھی گھی ڈالیں اس میں دو سے تین الائچی ڈال کر بھونیں اور اس میں وہ چنے کی دال پسی ہوئی ڈال کر تیزی سے چمچ چلائیں اور اسے سات سے آٹھ منٹ بھونیں۔ لگنی نہیں چاہئیے۔
اب اس میں پونا کپ یا حسب ذائقہ چینی پسی ہوئی دو چٹکی الائچی پاؤڈرتھوڑا سا یلو یا اورنج فوڈ کلر ڈرائی فروٹ باریک کٹے ہوئے جو آپ کوپسند ہوں اور جس قدر پسند ہوں سب ڈال دیں ۔
میں نے

کدو کش

• کھوپرا

اخروٹ

بادام

کاجو

پستہ

کشمش

ڈالے اب چینی قوام چھوڑے گی اب آپ کو حلوے کی اچھے سے بھنائی کرنی ہے آنچ میڈیم رکھنی ھے جب چینی پگھل جائے سب اچھے سے مکس ہو جائے ۔
تو اتنی دیر تک بھونیں جب تک کے حلوہ ہر طرف سے اکٹھا نہ ہو جائے اور برتن کی سطح کو نہ چھوڑ دے (بالکل ویسے جیسے آٹا جب گندھ جاتا ھے توپرات میں نہیں چپکتا)
اب آپ کا حلوہ تیار ہے ڈرائی فروٹ ڈال کے سرو کریں
اور اگر قتلیاں بنانی ہیں تو کسی بھی ٹرے یا پلیٹ پہ تھوڑا سا گھی لگائیں
اس پہ ناریل کرشڈ چھڑک دیں
پھر اس پہ حلوہ اچھے سے پھیلا دیں
اب اس پہ باریک کٹے ہوئے ڈرائی فروٹس چھڑکیں اور کسی چیز سے ساری سرفیس کو برابر کریں اور ڈرائی فروٹس کو دبا دیں۔
ٹھنڈا ہونے پہ من پسند شیپ میں کٹ کر کے سرو کریں ا  یر ٹائیٹ کنٹینر میں رکھ کے فریج میں رکھ دیں یہ پندرہ بیس دن آرام سے چل جاتا ہے۔

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مئی ۲۰۲۱