نقشںِ قدم

ماں : اے میری بیٹی! سنبھل کر چلنا زمانہ خراب ہے۔
بیٹی : امی میں آپ کے نقش قدم پر ہوں۔
بلاشبہ بیٹی ماں کی پرچھائی ہوتی ہے ماؤں کی گود میں پرورش پانے والی بچیاں یہ کوئی عام سی بچیاں نہیں یہ ماؤں کے ہاتھ میں ’’زمانہ‘‘ ہے ان کی تربیت مکمل شعور و احساس کے ساتھ ہو کہ یہ اپنی ماں کی طرح بنے گی اور زمانہ ان کی طرح بنے گا۔
یاد رہے یہ جو بچی آپ کے زیرِ تربیت ہے یہ اپنے اطراف کے ماحول پر اثرات رکھتی ہے اور مستقبل میں یہی اپنی گود کی نسلوں کو تربیت دے کر زمانہ بنائے گی، مرد بھی ماں کی گود سے تربیت پاتے ہیں ماں زمانہ ساز ہے۔
ماں گھر کی چہار دیواری میں مکمل اسلام نافذ کرے ، ہر قدم پر اللہ کے سامنے جوابدہی کا احساس، عبادات سے پُر گھر کا ماحول، انصاف لازم کرنا، بچوں کو مشاورت میں شامل کرنا ، اظہارِ خیال کی مکمل آزادی، حق دار کو حق دینے کا شعور، انسانی تعلق کو ہر مادی ضرورت پر مقدم رکھنے کی عادت، تساہل سے گریز ہشاش بشاش رہنے کی عادت ، مذکورہ تمام خوبیاں ماں میں ہوں گی تو بچیاں بھی جذب کرتے ہوئے رو بہ عمل لائیں گی۔
یادش بخیر! بیٹی جو ماں سے لے گی وہی زمانے کو لوٹائے گی۔

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مئی ۲۰۲۱