محترمہ ایڈیٹر صاحبہ اور ھادیہ میگزین کے تمام ممبران کو میرا سلام
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے۔
ماشاءاللہ ھادیہ میگزین کا شمارہ قابلِ تعریف ہے۔ نومبر اس شمارے کی ہر تحریر دل کو چھو گئی۔ میری نظر میں یہ دنیا کا پہلا شمارہ ہے،جہاں دین اور دنیاوی تعلیم کو بڑے ہی دل کش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ جدید دور میں خواتین کے بڑھتے ہوئےمسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے، ساتھ ہی اردو زبان کی اہمیت اور ملک کے معاشی حالات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ آپ کے شمارے میں لکھی ہوئی ہر کہانی ہماری زندگی سے وابستہ ہے۔
آپ نے کینسر جیسی بیماری کو اپنے اس شمارے کا موضوع بنایا، لوگوں کو احتیاط سے رہنے کی تدابیر پیش کیں ۔ آپ کے اس شمارے میں زندگی کے اصل کو بڑے ہی پرکشش انداز میںمختصرلفظوں میںبیان کیا ہے۔اللہ تعالیٰ سے میں یہی دعا کروں گی کہ وہ تمام قلم کاروں کے لفظوں میں برکت دے۔
وعلیکم السلام
سسٹر! آپ کا مراسلہ ملا، پڑھ کر خوشی ہوئی ۔ہمیں خوشی ہے کہ آپ ھادیہ ای میگزین کو پسند کرتی ہیں، اور اس کا مطالعہ بھی کرتی ہیں ۔ھادیہ ٹیم آپ کی ممنون و مشکور ہے۔
ایڈیٹر ھادیہ
٭ ٭ ٭


0 Comments