وہ زخمی ہاتھوں کا حوصلہ ہے
عدو پہ مارا گیا عصا ہے
ہر ایسے سر پر وہ جا پڑا ہے
غرور سے جو بھرا ہوا ہے
جو ظلم و شر پر اڑا ہوا ہے
حماسی ڈر سے لرز رہا ہے
وہ ڈر جو سب کچھ جلا رہا ہے
ہر ایسے سر پر وہ جا پڑا ہے
جو بزدلوں سےگھرا ہوا ہے
منافقت کانشاں بنا ہے
جو عیش و مستی میں رچ بسا ہے
جو بے حسی کا بھی گھر بنا ہے
ہر ایسے سر پر وہ جا پڑا ہے
زمیں پہ ظلم وستم بپا ہے
نہ آنکھ نم ہے نہ دل دکھا ہے
بس اپنی دنیا میں ہی لگا ہے
جو مقصد زیست سے ہٹا ہے
ہر ایسے سر پہ وہ جا پڑا ہے
عصا جو فرعون کی قضا ہے
جو اہل غزہ کا حوصلہ ہے
جو ظلمت کفر میں ضیاء ہے
نشان ہمت جو اب بنا ہے
وہ ظلمُ کے سرپہ جا پڑاہے
Comments From Facebook


0 Comments