عزیمتوں کا وہ کوہ پیکر یہ کہہ گیا ہے
جمے رہیں پیر حق کی رہ پر یہ کہہ گیا ہے
میں رب کی دعوت قبول کرکے سفر پہ نکلا
سفر ہو پورا نہ ہونا ششدر یہ کہہ گیا ہے
تھا اک مشن میری زندگی کا اے پاسبانوں
مشن مقدس نہ ہو فروتر یہ کہہ گیا ہے
ہزار صدمے سہار کر میں ڈٹا رہا ہوں
یہ سرفروشی بھی ہو نہ کم تر یہ کہہ گیا ہے
خدایا مسلم قیادتوں کو وہ بالو پر دے
کہ یہ بھی بن جائیں مثل حیدر یہ کہہ گیا ہے
یہ جذبۂ حریتِ فلسطیں رہے دلوں میں
ہو جنگِ غزہ بھی مثلِ خیبر یہ کہہ گیا ہے
مقاومت کا علم ہو اونچا ستاروں جیسا
کوئی ستارہ نہ ڈوبے عنبر، یہ کہہ گیا ہے
Comments From Facebook


Dil chu Gaya hai