محترمہ ایڈیٹر صاحبہ

محترمہ ایڈیٹر ای- میگزین ھادیہ
السلام علیکم
ھادیہ ای میگزین جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ علمی دنیا میں ایک خوبصورت اضافہ ہے مختلف دلچسپیاں  رکھنے والی ہر عمر کی خاتون کے لیے رہنما ہے ۔
ایڈیٹر صاحبہ !آپ نے لکھا ہے کہ ’’ تعلیم کا مقصد اسکول کی چہاردیواری ہی کی تعلیم نہیں بلکہ خواتین کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں مستقل رہنمائی کا نام ہے ‘‘
مجھے یہ پڑھ کر یقین  مانیے بہت خوشی ہوئی ۔میں نے اپنا ایڈمیشن ہادیہ میں لے لیا ہے ۔
 آپ نے لکھا کہ سیکھنے کا یہ عمل قلمکار و قاری کے درمیان مضبوط رشتہ استوار کرنے کا سبب بنے گا۔مجھے بتائیے کیا اپنے پسندیدہ قلمکار سے دوستی کے لیے آپ فون نمبر فراہم کریں گی ؟
اب تک ہم کہتے آئے ہیں کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا قانون نافذ کرنا ہے اب ہادیہ ای میگزین کو فارورڈ ہوتے دیکھ کر لگ رہا ہے کہ ڈیجیٹل ورلڈ پر بھی تحریکی خواتین اللہ کے قانون کے نفاذ کے لئے مجاہدہ کر رہی ہیں ۔
اللہ تمام ذمہ داران کو اجر عظیم سے نوازے اور بہترین نتائج دکھائے ۔
کہتے ہیں کہ دنیا global village  بن گئی ہے ہادیہ کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ تحریکی خواتین کے لیے ہادیہ تحریکی village  ثابت ہوگی ۔
محترمہ جاویدہ  بیگم  ورنگلی  نے لکھا ’’کیا تم بھول گئیں؟‘‘
میں بصد احترام انہیں جواب دینا چاہتی ہوں بالکل بھی نہیں بھولے پہلے نور حجاب میں آپ سے ملتے تھے اب ھادیہ میں آپ سے ملتے رہیں گے  ۔
بہن شہمینہ سبحان  نے رمضان کی تیاری کے لیئے’’قرآن پر عمل‘‘ کو یاد دلایا جزاک اللہ خیر ۔ واقعی ever green bookخاندانی مسرتوں سے ہم کیوں محروم رہیں ؟ہم نے بھی اس راز کو حاصل کرلیا الحمدللہ ۔
نشرح ناز صاحبہ کے’ قافلے لٹ گئے‘‘بہت دل کو چھو گئے ۔
 نکہت  عروج صاحبہ کا’’ ذہنی صحت ‘‘والا مضمون بہت پسند آیا ۔
پیاری سہیلی حناء کی نظم پڑھ کر بہت خوشی ہوئی ۔’’محترمہ ایم ایف صاحبہ‘‘ کی بولتی تصویروں سے میں نے بہت کچھ سیکھا ۔
 سبھی قلمکاروں کو میرا سلام ۔
کیا میں کچھ زیادہ بول رہی ہوں ؟پہلے ڈر ہوتا تھا ردی کی ٹوکری کا ابdelete  ہونے کا ڈر ہے ۔ اللہ خیر ۔

  اظہار تشکر
 وعلیکم السلام
محترمہ تحسین عامر !
آپ نے ھادیہ ای- میگزین کو بغور پڑھا اور اپنی رائے سے آگاہ کیا دلی مسرت ہوئی قارئین کی رائے ھادیہ ٹیم کا حوصلہ بڑھاتی ہے ۔امید ہے آئندہ بھی آپ اپنی رائے کا اظہار کرتی رہیں گی ۔
ہم آپ تک پسندیدہ رائیٹر کا فون نمبر ضرور پہنچائیں گے ان شاءاللہ
نہیں بالکل نہیں آپ زیادہ نہیں بول رہی ہیں ۔
یہ خوف قطعاً نہ رکھیں کہ آپ کا پیغام ڈلیٹ کیا جائے گا۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا
خان مبشرہ فردوس ، ایڈیٹر ھادیہ ای – میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اپریل ۲۰۲۱