محترمہ ایڈیٹر صاحبہ

  السلام علیکم
ای۔میگزین ھادیہ مارچ ایڈیشن کے ساتھ لانچ ہوچکی ہے اور اس بات میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ سماج میں خواتین کا ہر طبقہ چاہے اس کا فیلڈ آف انٹریسٹ الگ الگ ہو۔ اور مہارت کے میدان میں بھی الگ ہو وہ سبھی اپنے آپ کو اس سے ریلیٹ کرپائیں گے۔ جس طرح کے سیکشن اس میں include کیے گئے ہیں ایک اسٹوڈنٹ کی حیثیت سے مجھے اسکا گرلز پلانٹ بہت پسند آیا ۔ تحقیقی مقالوں کو بھی اس میں جگہ دی گئی ہے۔ جن لوگوں کو مطالعے کا شوق ہے تو ایک سیکشن مطالعے کے لئے بھی دیا گیا ہے اور تعمیر شخصیت یعنی پرسنالٹی بلڈنگ جو کہ بلاشبہ سبھی خواتین کے لئے ضروری ہے اسکابھی کالم اس میں شامل کیا گیا جو بہت مفید اور قابل تعریف ہے۔چونکہ اسکا ایک بڑا مقصد خواتین کے ایشوز کو اڈریس کرنا ہے تو ہم جانتے ہیں کہ سماج میں خواتین کا ایک بہت بڑا طبقہ ایسا ہے جن کے پاس بہت ہی اچھے اچھے آئیڈیاز ہیں مسائل کے حل بھی ان کے پاس بہت اچھے ہیں، لیکن وہ لکھ نہیں پاتی ہیں۔ لکھنے کا فن ان کے پاس نہیں ہے تو یہ امید ہے مجھے کہ ھادیہ کے قلمکار ان ایشوز کو بھی ایڈریس کریں گے ان خواتین سے مل کر زمینی سطح پہ بات کرکے ان سے ان تمام باتوں کو بھی الفاظ دے کر اس میں شامل کیاجائے گا اور کبھی کبھی کوئی نیا ایشو ہوتا ہے تو اس میں youngsters کے کیا thoughts ہیں کالج اور اسکول جانے والی لڑکیوں کی کیا سوچ ہے اس پر بات کرکے اس پوری بات چیت کو ڈائیلاگ فارم میں انکلیوڈ کیا جائے گا یعنی ایک الگ سیکشن ڈائیلاگ کے لئے بھی ھادیہ میں موجود ہو ایسی میری امید ہے۔ اور جس طرح سے ایڈیٹر نے بھی یہ بات کہی ہے کہ یہ خواتین کی صفوں سے خواتین کے لئے ، خواتین کی اٹھنے والی مضبوط آواز ہوگا ان شاء اللہ ۔
جیسے علامہ اقبال نے کہا :

اٹھ کہ اب بزم جہاں کا اور ہی انداز ہے
مشرق و مغرب میں تیرے دور کا آغازہے

  تو مجھے پوری امید ہے کہ اس نئے دور کے آغاز میں ھادیہ اپنے قلمکاروں اورقارئین کے ساتھ اس سماج کو ایک نئی سمت دینے میں ان شاء اللہ رہنما ثابت ہوگی۔

  اظہار تشکر
وعلیکم السلام
ہمیں خوشی ہے کہ آپ کو ھادیہ ای-میگزین کا پہلا شمارہ پسند آیا
ھادیہ ٹیم آپ کی تہہ دل سے مشکور ہے کہ آپ نے اپنی تجاویز اور مشوروں سے ہمیں
نواز  ا       ۔

      امید کی جاتی ہے کہ اسی طرح تعاون برقرار رہے گا
جزاک اللہ خیرا کثیرا
خان مبشرہ فردوس ، ایڈیٹر ھادیہ ای – میگزین

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اپریل ۲۰۲۱