ام اریب
السلام علیکم!
ھادیہ ای میگزین کا اگست شمارہ میرے ہاتھ میں ہے، کچھ اس طرح کہ دریا کوزہ میں ہے اور کوزہ میرے ہاتھ میں۔ تمام ہی مضامین قیمتی ہیں۔
’’آزادیٔ ہند میں مسلمانوں کا کردار ‘‘ایک آئینہ ہے، وقت کی گرد نے ہمارے تاریخی نقوش مٹادیے ہیں۔ ضروری ہے کہ اصل حقائق سے نئی نسل اور خواتین کو روشناس کیا جائے ،تاکہ وہ باد سموم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔
قاری کی رائے نہایت کارآمد ہے۔ اس سے شمارے میں مزید نکھارپیدا ہوتا ہے۔ بشمول تمام ہی مضامین بہت اہم ہے،ایک اہم گوشۂ جو’’خواتین کی معاشرتی الجھنیں اور رہ نمائی ‘‘ کے عنوان سے ہے،بہت خوب ہے۔ اندازہ ہورہاہے کہ نئی رت کے دکھ بھی نئے ہیں۔ پھر یہ کہ ہم تحریکی خواتین جو بیک وقت کاؤنسلر بھی ہیں، اس سے مزید رہ نمائی اور استفادہ کرسکتی ہیں۔
اس دور پر آشوب میں جماعتِ اسلامی کے ذمہ داران نے وقت کی ضرورت کو محسوس ہی نہیں کیا بلکہ خواتین کو ہمیشہ کی طرح راہِ حق میں گاڑی کے دوسرے پہیے کی طرح اہمیت دیتے ہوئے انہیں ذہنی و فکری مہمیز، یعنی ھادیہ کا تحفہ دیا ہے۔

وعلیکم السلام
انہماک سے ھادیہ کا مطالعہ کرنا اور ذمہ دارانہ رائے دینا بھی ایک طرح سے دیانت داری کا تقاضہ ہے الحمدللہ آپ نے ادا کیا ہے آپ کی پسندیدگی کا شکریہ ۔
یہ تعاون اللہ کرے جاری وساری رہے ۔
آپ کی تخلیقی کاوش کا بھی انتظار رہے گا ۔
تشکر بسیار

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

۲۰۲۱ ستمبر