اجزاء:
250 گرام چکن بریسٹ :
1/4کپ فرینچ بینسfrench beans
1/2کپ گاجر گریٹ کی ہوئی
شملہ مرچ ایک بڑی باریک کٹی ہوئی
کٹیُ کالی مرچ ایک ٹی اسپون
لال مرچ ایک ٹی اسپون (chilli flakes)
2 ابلے آلو
ہری مرچ پسی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
1/4زیرہ پاؤڈر
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا
1/2 گرم مسالہ
1/4آم چور پاؤڈر
آدھا کٹا نیمبو کا رس
ادرک لہسن کا پیسٹ
تلنے کے لیے تیل
2 عدد انڈے / میدہ کا استعمال پتلا گھول بناکر
سیویاں (حسب ضرورت)
ترکیب:
چکن بریسٹ کا میرینیشن:
سب سے پہلے ایک پتیلا لیں اور اس میں چکن بریسٹ ،
ادرک لہسن کا پیسٹ،
پسی ہوئی ہری مرچ،
1/4 کالی مرچ اور چکن کے مطابق حسبِ ذائقہ نمک کے ساتھ
ایک چھوٹا کپ پانی ڈال کر پکالیں۔
ٹھنڈا ہونے کے بعد چکن کو ریشے ریشے میں توڑ لیں۔
(یاد رہے مکسر میں چکن کو پیسنا نہیں ہے)
ایک باؤل لیں اس میں ابلے ہوئے آلوکے ساتھ میں چکن بریسٹ کا میرینیشن ڈالیں۔اب باقی کے اجزاء کو شامل کرتے جائیں۔
گاجر
شملہ مرچ
فرینچ بینس
لال مرچ
زیرہ پاؤڈر
آم چور پاؤڈر
گرم مسالہ
لیمو کا رس ، ہرا دھنیا، حسب ذائقہ نمک
یہ تمام اجزاء ڈال کر مکسچر تیار کرلیں۔
اب اس مکسچر کو اپنے ہتھیلیوں میں چاہیں تھوڑا تیل لگاکر من پسند شیپ میں کٹلیٹ بنالیں۔ساری کٹلیٹ تیار ہونے کے بعد اب
ایک ایک کٹلیٹ کو آپ چاہے تو انڈے میں ڈِیپ کریں یا پھر میدےکے گھول میں ڈِیپ کرنے کے بعد
کٹلیٹ کو سویوں کی کوٹنگ کرکے رکھ لیں۔
تیل کو اچھا گرم ہونے کے بعد
کم آنچ کرکے گولڈن کلر آنے تک فرائی کرلیں۔
سوسsauce کے ساتھ یا ہری چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
لیجیے تیار ہیں آپ کے رشین چکن کٹلٹس
0 Comments