ہر اک کو نعت آپ کی لکھنا محال ہے
میرے نبیﷺ کی شان بڑی بے مثال ہے
کی جائے جن سے آپ کی تعریف اے نبیﷺ
الفاظ ایسے ڈھونڈ کر لانا محال ہے
شامل آذان میں ہیں نمازوں میں بھی ہیں آ پ
میرے نبیﷺ کی شان یہ شان کمال ہے
روشن کیا ہے آپ نے اسلام کا چراغ
اس کو بجھا سکے بھلا کس کی مجال ہے
دنیا کا مال و زر جو میّسر نہیں تو کیا
یادِ نبیﷺ سے دل تو مرا مالَ مال ہے
اے نور اب میں خواب کوئی دیکھتا نہیں
میری نظر میں صرف نبیﷺ کا جمال ہے
Comments From Facebook
0 Comments