چند بنیادی اصطلاحات کی وضاحتیں
ایکسپوژر – Exposure
شٹر اسپیڈ کا استعمال
شٹر لینز اور امیجنگ سینسر کے درمیان ایک چھوٹا سا پردہ ہوتا ہے جو تب پیچھے ہٹتا ہے جب آپ اپنے پیرامیٹرز سیٹ کرنے کے بعد کلک کا بٹن دباتے ہیں یعنی تصویر کھینچتے ہیں۔ جیسے ہی شٹر کھلتا ہے روشنی سینسر پر پڑتی ہے اور امیج بنتا ہے۔ شٹر سپیڈ سیکنڈ سے پیمائش کی جاتی ہے مثلا 1/2 کا مطلب ہے شٹر سپیڈ آدھا سیکنڈ ہے ۔۔۔ 1/200 کا مطلب ہے شٹر ایک سیکنڈ کے 200 حصے میں اپنا کام کرے گا ۔۔۔۔ اس وقت 1/16000 شٹر سپیڈ کے کیمرہ موجود ہیں۔ نوکیا لومیا 1020 ماڈل کے موبائل فون میں نصب کیمرہ 1/16000 شٹر سپیڈ کا حامل ہے جو کہ اس لحاظ سے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی موبائل کیمرہ ہے۔شٹر جتنا دیر اوپن ہو گا اتنی روشنی زيادہ اندر جاتی رہے گی اور جتنا کم عرصہ کھلے گا اتنی کم روشنی سینسر پر پڑے گی۔ اس لیئے کم شٹر سپیڈ پہ کام کرنے کے لیے مصنوعی لائٹس کا بھی اہتمام کرنا پڑتا ہے۔
نیچے دی گئی تصویر پر غور کریں ۔۔۔ موصوف ہاتھ ہلا رہے ہیں نیچے والی میں شٹر سپیڈ 1/30 ہے تو کمیرہ نے ہلتے ہوے ہاتھ کو Motion Blur کردیا ۔۔۔ جبکہ اوپر والی تصویر میں شٹر سپیڈ 1/320 ہے یعنی شٹر بہت تیزی سے کھلا اور بند ہوا تو ہلتے ہوئے ہاتھ کا بھی وہ لمحہ پکڑ لیا کہ ایسا لگ رہا کہ ہاتھ ساکن ہے۔
0 Comments