محترمہ ایڈیٹر صاحبہ
السلام علیکم بہت خوشی ہوتی ہے جب خواتین میں ایک بیداری پیدا ہوتی ہے ۔علم کے تعلق سے، نئ تکنیک اور ڈیجیٹل ورلڈ کے تعلق سے، اور یہی بیداری آج خواتین میں پیدا ہوئی ہے ۔ یہ سمجھئے کہ امید کی ایک نئی کرن جنھوں نے ھادیہ میگزین کی شروعات کی۔ جس میگزین کا افتتاح عمل میں آچکا ہے۔ جس میگزین میں سیاسی ، سماجی ،معاشی ، تعلیمی سبھی موضوعات شامل ہیں ۔ جو آج کے دور میں خواتین کے اندر ایک بیداری پیدا کرتے ہیں اس لئے میں سبھی خواتین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اس کے علاوہ ہم دیکھتے ہیں کہ غریب طبقے کی خواتین آج ہر میدان میں پیچھے ہیں ۔سماجی ہو، معاشی ہو، تعلیمی ہو آج ہر میدان میں خواتین پیچھے ہیں۔ اس لئے غریبی محتاجی میں تبدیل ہوتی جارہی ہے اگر آج ہم اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہی اگر اس غریبی کو اس محتاجی کو ان مصیبتوں کو اگر روکنا چاہیں تو آج ہمیں ہر میدان میں اترنا ہے۔ آج ہم سوشل میڈیا سے خود کافی پیچھے ہیں۔جبکہ ہمیں پتہ ہونا چاہیے کہ ہمارے حقوق کیا ہے ہم پر کون سے قانون نافذ ہیں۔ ہمارے اطراف میں کیا حالات ہیں آج ملک کے کیا حالات ہیں۔آج جو مصیبتیں ، مسئلے ،مسائل ہیں ان سے ہم کیسے نجات پاسکتے ہیں اور یہ تمام معلومات آج ہمیں انٹرنیٹ کے توسط سے نئی نئی ایپس کے ذریعہ سوشل میڈیا کے ذریعے حاصل ہوتی ہے۔ یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اسکا صحیح طریقے سے استعمال کریں۔ علم کے علاوہ خواتین کو سیاسی میدان میں اترنا کافی ضروری ہے کیونکہ سیاسی ،میدان ہی ایک ایسا میدان ہے جہاں ایک قوت ہوتی ہے۔ملک کے حالات کو بدلنے کی ، منظر کو بدلنے کی جہاں ملک کے فیصلے لئے جاتے ہیں۔ہرطبقے کے فیصلے لئے جاتے ہیں۔غریبی کو امیری میں بدلنے کی طاقت، بے روزگاری کو روزگاری میں بدلنے کی طاقت،دہشت کو امن میں بدلنے کی طاقت، نفرت کو محبت میں بدلنے کی طاقت ،جہالت کو تعلیم میں بدلنے کی طاقت ہوتی ہے۔ اور آج ہم خواتین اسی سے پرہیز کررہے ہیں جبکہ ہماری کتاب ہمارا دین ہمیں حکم دیتا ہے کہ ظلم کو روکیں ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں ۔ ظلم کو ختم کریں اس لئے قرآن مجید کو سمجھنا اس پر عمل کرنا بہت ضروری ہے یہ سمجھنے کے لئے زندگی گذارنے کے لئے پیغام ہے۔ آج محتاجوں کی مدد کرنا ، غریبوں کی مدد کرنا ان تک صدقہ پہنچانا اور ظلم کو روکنا یہ عبادت مقدم ہے اس عبادت پر جو عبادت تنہا کی جائے ،تنہا مفاد کے لئے کی جائے۔آج صرف اپنی زندگی کا نہیں بلکہ آج ہمیں ان لاکھوں کروڑوں لوگوں کی زندگی کے لئے سوچنا بھی ضروری ہے جو آج بھوکے پیٹ سورہے ہیں۔ دو تین زندگی کو سنوارنے سے بہتر ہے کہ ہم لاکھوں کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنائیں۔ اس لئے میری تمام خواتین سے گزارش ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ سماجی سیاسی میدان میں بھی اتریں ظلم کے خلاف آواز بھی اٹھائیں اور غریبوں محتاجوں کی مدد کریں۔   اظہار تشکر جزاک اللہ آپ کے تجاویز اور مشورے پر عمل کیا جائے گا ۔ آپ کے مشورے اور تجاویز ھادیہ ٹیم کےلئےحوصلے کا باعث ہیں ۔ خان مبشرہ فردوس ، ایڈیٹر ھادیہ ای – میگزین
Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اپریل ۲۰۲۱