آہ فلسطین

اے ارض فلسطین کے جاں باز جیالو
تم سچے مسلماں ہو وفادار جوانو
رائیگاں نہیں ہوگا کبھی خون شہیداں
مٹی میں ملا ڈالیں گے دشمن کو مسلماں
محصور فلسطینی ہیں مشکل میں گھرے ہیں
ایمان کے جذبے لیے جو ڈٹ کے کھڑے ہیں
بمباری سے گھر کتنے لعینوں نے گرائے
معصوم سے اطفال بھی ہیں خوں میں نہائے
بزدل ہی نہتوں پہ کیا کرتے ہیں حملے
ہوجائیں گے برباد یہ ابلیس کے بچے
کر مسجد اقصٰی کی حفاظت مرے مولا
قائم رہے گھر کی ترے حرمت مرے مولا
پھر سے وہ ابابیلوں کا اعجاز دکھا دے
پھر دشمن اسلام کو دنیا سے مٹا دے
غزہ کو درندوں نے جوں برباد کیا ہے
برباد عدو ہوں یونہی پیکر کی دعا ہے

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جولائی ۲۰۲٥