خواجہ کریم الدین کی ایم سی ایچ کالونی ٹولی چوکی حیدرآباد میں ریڈی میڈ کپڑوں کی دکان ہے۔ یہ دکان قریب دس سال پرانی ہے۔ انہوں نے اپنے والدین کے نام پردکان کا نام ’’کیوجی اینڈ سنس‘‘ رکھا ہے۔پہلے یہ دکان اسی علاقے میں چوراہے پر تھی۔۳۶سالہ کریم الدین کئی بھائی ہیں۔وہ یہ دکان اپنے ایک بھائی کے ساتھ مل کر چلاتے ہیں۔
کریم الدین حیدرآباد کے گولکنڈہ علاقے کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے دسویں تک پڑھائی کی ہے۔ ان کی فیملی میں بیوی اور دو چھوٹے بچے ہیں، جن میں ایک لڑکی آٹھ سال کی ہے اور لڑکا چھ سال کا ۔
کریم الدین ڈھائی سال سے’’ سیوا‘‘ کے ممبر ہیں۔ ان کی دکان سیوا کی آفس کے بالکل قریب ہے۔سیوانے جب اس علاقے میں کام شروع کیا تو انہوں نے خود وہاں جا کر معلومات حاصل کیں اور ممبر بن گئے۔
سیوا کے دیگر ممبران کی طرح کریم الدین نے بھی پہلے اپنے بچت کھاتے میں پیسہ جمع کرنا شروع کیا۔ کچھ دنوں کے بعد قرض لیا۔ حالانکہ موجودہ وقت میں کریم الدین کے اوپر کوئی قرض نہیں ہے، مگر وہ بچت کھاتے میں روزانہ پیسے جمع کرتے ہیں۔روزانہ بچت کھاتے کے فائدے بتاتے ہوئےکہتے ہیں، ’’اس کھاتے سے ہم کبھی بھی پیسے نکال سکتے ہیں۔دو دن پیسے جمع کرنے کے بعد تیسرے دن پیسے نکال سکتے ہیں۔یہاں پیسے نکالنے میں کوئی دقت نہیں ہوتی جب کہ بینک میں لمبی لائن لگنی پڑتی ہے۔‘‘
ابھی کریم الدین اپنے بچت کھاتے میں روزانہ دو سو روپے جمع کرتے ہیں۔ اس بچت کا استعمال وہ کاروبار اور نجی ضرورتوں کے لیے کرتے ہیں۔ سیوا سے جڑنے سے پہلے ان کے لیے یہ ممکن نہیں تھا۔ کریم الدین بتاتے ہیں، ’’کبھی دکان میں مال کم رہنے پر اس کھاتے کی رقم سے مال منگا لیتے ہیں تو کبھی اس سے اسکول کی فیس بھر لیتے ہیں،کبھی اس سے دکان کا کرایہ ادا کردیتے ہیں اور کبھی یہ پیسہ گھر کا راشن خریدنے کے کام آجاتا ہے۔‘‘

دکان پر بڑھنے لگے خریدار
دو سال پہلے کریم الدین نے کاروبار کے لیے پچیس ہزار روپے کا قرض لیا تھا۔ دکان میں مال کم ہونے لگا تھا اس لیے ریڈی میڈ کپڑوں کا نیا اسٹاک لانے کے لیے قرض لینا پڑا تھا۔یہ قرض انہوں نے وقت پر ادا کردیا تھا۔ اس وقت سے کریم الدین قریب دس بار قرض لے چکے ہیں اور ہربار قرض کاروبار کے لیے ہی لیا ہے۔ وہ کہتے ہیں، ’’قرض ہمیشہ کاروبار کے لیے ہی لینا چاہیے۔نجی ضرورتوں کے لیے تو ہم اپنے بچت کھاتے میں روزانہ پیسہ جمع کرتے ہی ہیں۔‘‘سیوا کے قرض کے فائدے بتاتے ہوئے وہ کہتے ہیں، ’’یہاں قرض بلا سودی بنیادوں پر ملتا ہے۔یہ ایک بڑا فائدہ ہے جو دوسری جگہ نہیں ہے۔ ‘‘
بلاسودی قرض سے کریم الدین کو اپنے کاروبار میں ایک اور بڑا فائدہ یہ ہوا کہ دکان میں مال کی کمی نہیں ہوتی اور سرمایہ کی فراوانی بھی رہتی ہے۔ کریم الدین نے بتایا، ’’دکان میں ایک آئٹم سے بڑھ کر چار آئٹم ہو گئے ہیں۔ اس سے آمدنی بڑھی ہے۔ پہلے میں خریداروں کی مانگ پوری نہیں کرپاتا تھا، ہمیشہ فکر ستاتی تھی کہ پیسہ کہاں سے آئے گا۔ اب یہ فکر دور ہوگئی ہے۔‘‘
انہوں نے آگے بتایا کہ ’’اگر خریدار کی مانگ کے مطابق کوئی آئٹم کم پڑرہا ہے یا نہیں ہے تو ان کی مانگ پوری کرنے کے لیے لون لوں گا۔ ابھی مجھے قریب ستر اسی ہزار روپے کا مال لانا ہوتا ہے۔ میں تقریباً آدھا مال اپنی پونجی سے نقد خریدتا ہوں، تھوک بازار میں باقی پیسے ادا کرنے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت ملتی ہے۔ اس دوران میں قرض لے کر باقی پے منٹ کردیتا ہوں۔‘‘
حالانکہ کریم الدین نے اپنے تجربات کو اپنے قریبی دوستوں اور رشتے داروں سے بھی شیئر کیا ہے مگر وہ کسی کو ابھی تک ممبر نہیں بنا پائے۔
قرض واپسی کے لیے ملے زیادہ وقت
کریم الدین کو اب پورا یقین ہوچکا ہے کہ سیوا سے انہیں فوری قرض مل جائے گا۔ وہ کہتے ہیں، ’’یہاں قرض کے لیے درخواست دینے کے ایک دو دن کے اندر ہی قرض مل جاتا ہے۔ہفتے مہینے تک نہیں کھنچتا۔ اس لیے کھاتے داروں کا حوصلہ بنا رہتا ہے۔‘‘
کریم الدین قرض کے پروسیس میںلگنے والے وقت اور سروس چارج سے پورے طور پر مطمئن ہیں،حالانکہ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ قرض کی واپسی کے لیے زیادہ وقت ملناچاہیے۔وہ کہتے ہیں، ’’دوسرے اداروں کے قرض پر لگنے والے سود کے مقابلے یہاں کا سروس چارج بہت کم ہے ، بس قرض ادائیگی کی مدت میں اضافہ ہونا چاہیے۔ ابھی یہ مدت تین ماہ کی ہے جسے بڑھا کر چھ ماہ کیا جائے تو بہت اچھا رہے گا۔
کریم الدین اگلے قرض کے بارے میں ابھی طے نہیں کر پائے ہیں جس کی وجہ وہ بازار کی مندی کو بتاتے ہیں۔

دکان کے لیے خریدا انورٹر
سیوا کے آسان قرض سے کریم الدین کی زندگی میں کئی سہولتیں آئی ہیں۔ ان کے کاروبار میں مضبوطی آئی ہے۔ اب انہیں رشتے داروں کے آگے ہاتھ پھیلانے، بینکوں کے چکر کاٹنے،یامہاجن سے اونچے سود پر قرض لینے کی فکر نہیں ستاتی ہے۔ قرض سے کریم الدین کے کاروبار میں بہتری آئی ہے، جو ان کی دکان میں دکھائی بھی دیتی ہے۔اب دکان بھری بھری نظر آتی ہے۔ بجلی کٹنے سے کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے کیونکہ کریم الدین نے دکان کے لیے ایک انورٹر بھی خرید لیا ہے۔
قرض تو قرض ہوتا ہے
کریم الدین نے کبھی مہاجن سے سود پر پیسہ نہیں لیا۔’’ جَن دَھن کھاتہ ‘‘یا’’ مدرا لون‘‘ کے بارے میں بھی انہیں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ تقریباً ایک دہائی پہلے انہوں نے ایک بینک میں کھاتہ کھلوایا تھا۔ بینک سے جڑے اپنے تجربے کے بارے میں وہ بتاتے ہیں، ’’ایک بینک میں میرا کھاتہ تھا، یہ ایسا کھاتہ تھا جس میں اپنا جمع پیسہ ایک سال سے پہلے نہیں نکال سکتے تھے۔ پیسہ جمع کر کے ایک سال تک رکنا مجھے سمجھ میں نہیں آیا۔ یہاں پیسہ جمع کر کے جب چاہیں نکال سکتے ہیں۔ اس بینک کا کھاتہ بند کرا کر میں نے سیوا میں کھاتہ کھلوا لیا۔‘‘
بینک سے کبھی قرض لینے کی کوشش نہیں کرنے کے بارے میں کریم الدین نے بتایا ، ’’مجھے چھوٹے قرض کی ضرورت پڑتی تھی، لہذا کبھی بینک میں نہیں گیا۔ ضرورت پڑنے پر گھر والوں یا رشتے داروں سے پیسے لے کر کام چلایا۔ یہ سوچ کر بھی کبھی بینک نہیں گیا کہ وہاں کا قرض لینے کا پروسیس بہت لمبا ہے۔ اور وہاں پر بہت ساری شرطیں لگائی جاتی ہیں۔بینک کئی طرح کے دستاویز اور انکم ٹیکس ریٹرن مانگتے ہیں۔ اب یہ سب تو میرے پاس ہے نہیں۔ ‘‘
سیوا کا ممبر بننے کے بعد کریم الدین کو رشتے داروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ وہ کہتے ہیں، ’’رشتے داروں کو بھی سود نہیں دینا ہوتا تھا اور سیوا میں بھی سود نہیں لگتا ہے۔ مگر بار بار رشتے داروں کے سامنے ہاتھ پھیلانا اچھا نہیں لگتا تھا۔ اس کے علاوہ، رشتے دار بھی کبھی کبھی منع کردیتے تھے تو ضرورت کے مطابق پیسہ جمع نہیں ہوپاتا تھا۔ ایسا سیوا کے ساتھ نہیں ہے۔‘‘
کریم الدین کا ماننا ہے کہ بلاسودی اور آسان قرض کا آپشن موجود ہونے کے باوجود ضرورت پڑنے پرہی قرض لیناچاہیے۔وہ کہتے ہیں، ’’بغیر ضرورت قرض نہیں لیناچاہیے۔سیوا میں قرض پرلگنے والا سروس چارج نہ کے برابر ہے۔ پھر بھی قرض تو قرض ہے۔ پیسے لیے ہیں تو واپس تو کرنے ہی پڑیں گے۔ ‘‘

٭ ٭ ٭
سیوا کے آسان قرض سے کریم الدین کی زندگی میں کئی سہولتیں آئی ہیں۔ ان کے کاروبار میں مضبوطی آئی ہے۔ اب انہیں رشتے داروں کے آگے ہاتھ پھیلانے، بینکوں کے چکر کاٹنے،یامہاجن سے اونچے سود پر قرض لینے کی فکر نہیں ستاتی ہے۔ قرض سے کریم الدین کے کاروبار میں بہتری آئی ہے، جو ان کی دکان میں دکھائی بھی دیتی ہے۔اب دکان بھری بھری نظر آتی ہے۔ بجلی کٹنے سے کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے کیونکہ کریم الدین نے دکان کے لیے ایک انورٹر بھی خرید لیا ہے۔
Comments From Facebook

0 Comments