نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو یا مسابقتی امتحان کے نتائج کا اعلان شدید دباؤ سے گزرنے والے طالب علم کاونسلنگ (Counselling)کے لیے رجوع کرتے ہیں۔ مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر شرمندگی محسوس کرتے ہیں ۔ اس دوران یہ علم ہوتا ہے کہ مسلم طالب علم انسٹی ٹیوٹ میں بھی مختلف اداروں سے آئے طلباء سے مذہبی اعتبار سے تضحیک امیز رویے کا شکار ہوتے ہیں۔ ایسے سوالات پوچھے جاتے ہیں جن کا جواب دینا ان کے لیے عذاب بن جاتا ہے۔مذہب اور کمیونٹی کے طنز اور تشنیع کی وجہ سے وہ نفسیاتی طور پر ٹارچر ہوتے ہیں اور بالکل تنہا بنادیے جاتے ہیں۔ والدین کو یہ صورتحال اس لیے نہیں بتاپاتے ہیں کہ ٹیوشن کی فیس پر بڑی رقم خرچ کی گئی ہے اور گھرکے حالات معاشی دباؤکی وجہ سے اس کلاس میں کیسے جگہ بنائے اسی تانے بننے میں اتنا متاثر ہوتے ہیں پڑھائی پر توجہ نہیں ہو پاتی ہے ۔
اسی طرح کالج کیمپس میں بھی نئے ایڈمیشن لیتے ہی طالب علم لڑکیاں ہوں یا لڑکے اس طرح کے مسائل کی شکایت کرتے ہیں ۔
کوچنگ کلاس کے یہ مسائل کن بچوں کے لیے نہیں ہوتے اور کونسے بچے اسے فیس کرتے ہیں اس تضحیک آمیز رویے کی حقیقی وجوہات کیا ہیں اور اسے کیسے فیس کرنا چاہیے ۔؟
اس طرح کے رویے کی وجوہات کیا ہیں ۔،؟ اس پر تفصیل سے بات ہوگی ۔
اس مسئلے کی نوعیت ہم والدین کو بھی سمجھانا چاہتے ہیں اور ایک حصے میںبچے بھی مخاطب ہے ۔اس کی نوعیت سمجھانے کے لیے ایک ’’کیس اسٹڈی‘‘ یہاں بیان کی جارہی ہے ۔
فاطمہ ایک مسلم اسکول سے دسویں جماعت مکمل کرنے کے بعد NEET کی تیاری کررہی ہے ۔پہلا دن ہے اور ایک دباو ٔکی کیفیت میں ہے،کیوں کہ اطراف میں موجود طلباء ایک مختلف کلچر میں ڈھلے ایک دوسرے سے باتیں کررہے ہیں ۔ان کا ڈریسنگ اسٹائل اور ایک دوسرے سے تعارف حاصل کررہے ہیں۔کوئی فاطمہ کی طرف متوجہ نہیں ہے اور وہ بری طرح تنہا محسوس کررہی ہے،ایسے جیسے سانس باہر کرے تو اس کو لیتے ہوئے خوف ہو ۔
آج کل گھروں میں سوشل میڈیا پر کلاس روم میں نصاب کے دوران ہر ایک استاد اسلامو فوبک گفتگو کرتا ہوا نظر آتاہے،اس لیے بچے ایک مائنڈ سیٹ کے ساتھ ہوتے ہیں کہ ’’یہ مسلم لڑکی ہے اور یہ بہت کنزویٹیو (conservative) ہوتے ہیں۔ حجاب پہنتے ہیں ‘‘اور بھی جو کچھ ان کے دماغ میں ہے عورتوں کی عزت نہیں کرتے ۔مسلمان طالب علم کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ یہ ہم سے نفرت کرتے ہیں ۔وہ ایک طرح سے خائف ہوتے ہیں۔
اب فاطمہ نے بڑی کوششوں سے لڑکیوں کے درمیاں جگہ بنائی۔ انٹرویل میں گفتگو ہوئی۔کسی نے تعارف پوچھا۔ فاطمہ نے بتایا کہ فلاں اسکول سے ہے ۔یہ بات بھی چہرے کے تاثر سے جان لیا کہ تمسخر اڑایا جارہا۔ آج کل اسکول کا نام بھی ایک اسٹیٹس سمبال(Status Symbol) بن چکا ہے ۔
ایک ہفتہ اسی شش و پنج میں گزرا اور تعلیم سے زیادہ سوشل تعامل ہی دماغ پر چھایا ہوا ہے ۔
گھر آئیں تو والدین کے وہی سوالات، ٹیچرز کیسے ۔۔ہیں پڑھائی کیسی ؟ چیپٹر شروع ہوا؟ سمجھ میں آرہا ہے یا نہیں ؟ بچہ کسی کرب کا شکار ہے ؟ کس چیز سے جھوجھ رہا ہے اس سے کوئی تعلق نہیں ،بچہ نظریںچرانے لگتا ہے ۔ والدین بچوں کو بس جادو کی چھڑی گھماکر گریڈز بڑھانا اور کالیفائی کروادینا چاہتے ہیں ۔کیا کرے بچہ کہاں جائے ۔
فاطمہ سے ایک دن سوال ہوتا ہے:
’’ آپ کے سماج میں شادی ارینج میرج ہوتی ہے یا لوو میرج ۔؟‘‘
’’ فاطمہ لوو میرج کو بھی قبول کرتے ہیں ۔‘‘
اگلا سوال:
’’ اگر لوکسی دوسرے مذہب کے لڑکے سے ہوجائے تو ۔؟ ‘‘
’’فاطمہ تو اس کو مسلمان ہونا پڑے گا ۔‘‘
بس نفرت پر مبنی پھبتیاں کسنی شروع،سبھی لڑکیاں متنفر،اور ٹارچرنگ اس درجے کی گویا اب یہ اسے نوچ ہی ڈالیں گی۔مسلمان کمیونٹی ،دین مذہب اور کلچر کو سخت تنقید کا شکار بنایا جاتا ہے، اب حقارت عروج پر ہے کوئی بات نہیں کررہا، فاطمہ کیا کرے ۔۔۔؟؟
فاطمہ کے نزدیک یہ سوال ہے میں اسکول میں اپنے ڈبیٹ سے سب کو قائل کرلیا کرتی تھی۔ اسلامک ٹاپک پربولتی والدین خوش ہوا کرتے تھے ،ستائشی نظروں سے دیکھتے، کمیونٹی اور دوسرے لوگ اسلام پسندی پر فاطمہ کی مثال دیتے تھے میں انہیں بھی قائل کروں گی وہ دوسرے دن تیاری سے جاتی ہے کہ وہ اب یہ کہے گی کوئی میرا مذہب کا مذاق کیسے بنا سکتا ہے ۔
دوسرا کیس :
زید بھی مسلم مینجمنٹ کے اسکول اور مسلم ماحول دسویں جماعت مکمل کرکے JEE کی کوچنگ میں داخلہ لیتا ہے۔یہاں زیدکے ساتھ بچے اس کے دبلے پتلے ہونے، اس کے اسکول کے کم تر ہونے اور اس کے قد کا مذاق بناتے ہیں کہ’’ تمہارے گھر میں کھانے کو نہیں ہے کیا Mal Nourishment کا شکار لگتاہے۔ ایک لڑکا ستانے والے الفاظ بولتا ہے اور سارے لڑکے قہقہے لگاتے ہیں ۔
کون ٹیچر کیا پڑھا رہا،کیا سبجیکٹ چل رہا،اسے کچھ نہیں خبر تو اپنی اذیت میں خود جلتا ہے والدین اس بات سے بے خبر کے اس کے ساتھ کیا ہورہا ۔ کوچنگ میں استاد کو کوئی سروکار نہیں کہ آپ کا بچہ غائب دماغ ہے،حاضر دماغ پڑھ رہا ہے یا درد سے جھوجھ رہا ، والدین کو نتائج چاہیے بچوں پر طعنہ کستے ہیں کہ مہنگے سے مہنگے کوچنگ میں تعلیم دلوارہے ہیں ۔کہاں جائے معصوم ذہن ۔
ان دونوں کیسیز کو سامنے رکھیں تو آپ سمجھ لیں گے کہ بچے کس طرح کے مسائل سے جھوجھ رہے ہیں ۔
یہ بات یہاں سمجھنا ضروری ہے کہ جو بچے کالج کیمپس میں ستائے جارہے ہیں یا جو ستارہے ہیں دونوں بھی ٹین ایج سے گزررہے ہیں اور یہ عمر انتہائی دباؤ اور شدت پسندی کی عمر ہوتی ہے اور اس میں قصور ماحول کا ہے جس میں نفرت پھیلادی گئی ہے ۔
ٹین ایج (Teenage) یا بلوغت کا زمانہ چاہے وہ مسلمان بچے کا ہو یاغیر مسلم بچے کا اس دور میں بچوں کی نفسیاتی، جسمانی اور جذباتی ترقی کا ایک نازک مرحلہ ہوتا ہے۔ اگر اس دور میں کوئی بچہsadistic یعنی دوسروں کو تکلیف پہنچا کر خوشی محسوس کرنے والے رویے (ظلم، ذہنی یا جسمانی تکلیف دینا، جذبات سے کھیلنا) کا شکار ہو رہا ہو، تو اس کے پیچھے کئی وجوہات ہیں۔ستانے والے بچے sadistic ہوتے ہیں،مطلب کسی کو تکلیف دے کر انہیں تسکین ملتی ہے۔ آخر یہ بچے تکلیف دے کر خوش کیوں ہیں اس کی کچھ وجوہات ہوتی ہیں۔
1) ماحول :
اگر گھر میں مارپیٹ،سختی،بے توجہی یا جذباتی تشدد ہو رہا ہو تو بچہ وہی سیکھتا ہے۔یا گھر میں دوسروں کو نیچا دکھانے،کسی کو کم تر سمجھنے کا ماحول ہوتوبچے ایذا پسند (Sadistic) ہوتے ہیں ۔والدین کی توجہ یا محبت کی کمی بچے میں منفی جذبات پیدا کرتی ہے۔
میڈیا Media :
میڈیا میں اسلامی فلمیں، ویڈیوز، ویڈیو گیمز یا سوشل میڈیا پرپُرتشدد مواد دیکھنے سے بچے حساسیت کھو بیٹھتے ہیں۔وہ دوسروں سے نفرت کرتے ہیں اور نقصان ان معصوم ذہنوں کا ہوتا ہے جو دوسروں کوتکلیف دینے میںراحت محسوس کرتے ہیں۔وہ دوسروں کے درد کو مذاق سمجھنے لگتے ہیں۔ان کاEmpathy level بری طرح متاثر ہوتا ہے ۔
احساس کمتری complexity:
کچھ بچے اپنی کمزوری یا خوف چھپانے کے لیے دوسروں کو تکلیف دے کر طاقتور محسوس کرتے ہیں۔انہیں پتہ ہوتا ہے کہ تعلیم میں کمزور ہیں اس کمزوری پر دوسروں کی توجہ جانے سے بچانے کے لیے وہ دوسروں کو تنگ کرکے خوش رہتے ہیں اور پراعتماد دکھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔
ہم عمرکا دباؤ peer pressure:
وہ بچے جو منحصر ہوتے ہیں اپنے ہم جولیوں پر وہ دوستوں کے اکسانے کا دباؤ قبول کرتے ہیں ۔غلط صحبت یا منفی دوستوں کا اثر بھی بچوں کو ظالمانہ رویوں کی طرف مائل کرتا ہے۔ان کے ظالمانہ رویے کی پزیرائی ہوتی ہے انہیں اپنے دوستوں کے درمیان ہیرو بننے کا موقع ملتا ہے اور وہ دوسروں کو ستانے لگتے ہیں ۔
نفسیاتی مسائل
psychologycal problems:
بعض اوقات بچہ ADHD، Conduct Disorder، یا Anti-social tendencies کا شکار ہوتا ہے، جس کی تشخیص اور علاج ضروری ہے۔کبھی PTSD پوسٹ اسٹریس ٹرامک ڈس آرڈر کا شکار ہوتے ہیں بچپن میں کسی برے رویے کا سامنا کرنے کی وجہ سے وہ صدمے کا شکار ہوتے ہیں اور احساس محرومی انہیں دوسروں کو نیچا دکھانے پر مجبور کرتی ہے ۔ دوسروں کو ڈس کمفرٹ زون میں رکھنے والا ہر شخص احساس محرومی کا مریض ہوتا ہے اس لیے ان کی شخصیت کو گہرائی سے سمجھنا چاہیے ۔
احساس برتری :
کچھ بچے دوسروں کو کمزور یا حقیر دکھا کر اپنی انا (ego) کو خوش رکھتے ہیں۔کوئی معاشی حالات کی وجہ سے پریشان کرتا ہے یا کسی کے ساتھ برائی کرکے خوشی محسوس کرتا احساس برتری کو تقویت ملتی ہے یہ بھی مینٹل ڈس آرڈر ہی میں شمار ہوتا ہے۔
مذوکورہ واقعات کے ساتھ ستانے والوں کی کمزوری کو یہاں اس لیے بیان کیا گیا ہے کہ سب سے پہلے ہمیں ستانے والوں کی شخصیت کو سمجھنا ہوگا کہ آخر ان بچوں کی ستانے وجوہات کیا ہیں۔تو جواب یہی ہے کہ ان میں شخصی کمزوری ہے اور ان کا ایموشنل لیول بیلنسڈ نہیں ہے ۔اس میں قصور ان کے والدین اور ماحول اور کمیونٹی کا زیادہ ہے،اسی لیے نفرت کی سیاست کے شروع کرتے ہی ہندوستان کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس کے اثرات دیر پارہیں گے اور سب سے زیادہ ٹین ایج بچے اٹھائیں گے ۔ ایک مرتبہ کسی کی نفرت میں بچے کو مجرم بنادیا جائے تو مجرم پھر پورے سماج کے لیے مجرم بن جاتا ہے ۔
جن بچوں کو ستایا جارہا ہے یا وہ تذلیل و تضحیک کی تکلیف سے گزر رہے ہیں انہیں کیا کرنا چاہیے ہم اس پر بات کریں گے ، کچھ ذمہ داریاں اس سلسلے میں سماج کی ہیں اور کچھ والدین کی ۔
والدین کی ذمہ داریاں :
گھروں میں دباؤ کا ماحول آرٹیفیشل مذہبی ماحول کی ہمت افزائی نہ کریں اور جبر کے ساتھ بچے کو کسی بھی بات کا پابند نہ بنائیں بلکہ خود اس طرح دین پر عمل کریں کہ بچے اپنی پسندسے ان اعمال کوکرنے لگیں ۔گھر میں دوستانہ ماحول بنائیں اس حد تک کہ بچے سے کھل کر بات کریں، اسے توجہ اور محبت دیں بچوں کے جذبات کو سنجیدگی سے لیں،بے عزتی یا مذاق نہ بنائیں،سختی کی جگہ ہمدردی،دلیل اور اعتماد کا رویہ اپنائیں۔اگر رویہ حد سے بڑھ جائے تو ماہرِ نفسیات (Child Psychologist) سے مشورہ لینا بہت ضروری ہے بچے کو empathy (ہمدردی) سکھائیں،جیسے دوسروں کی تکلیف محسوس کرنا اور مدد کرنا۔
بچے کس طرح ایسے ماحول کا مقابلہ :
سب سے پہلے تو یہ کہ نئے ساتھیوں سے ڈرنے سہمنے یا خود کو کمزور کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔جو چیز نئے ناظریا سامع کو متاثر کرتی ہے وہ ہے آپ کا فوکس پوائنٹ اور آپ کتنے متحرک ہیں اور اپنے اسٹڈی میں کتنا اندورنی تحریک ( intrinsic motivation) رکھتے ہیں ۔
علم پر فوکس اور خود اعتمادی :
خود اعتمادی اس بات سے کم ہوتی ہے کہ آپ خود سے کتنی کم محبت کرتے ہیں اور دوسروں کو اہمیت زیادہ دیتے ہیں۔اپنے آپ کو پراعتماد رکھیں ،اپنے اسٹائل انداز ، اپنے دین، تہذیب اور اقدار پر فخر کریں۔ علم کے ساتھ جواب دیں،جذبات سے نہیں۔جذباتی طورپرمضبوط بنانے کے لیے ایموشنل انٹیلجنس کو سمجھنا ضروری ہوتا ہے ۔ اور یہی چیز آپ کو مضبوط کرے گی کہ آپ کو کونسی جگہ کیا بات کہنی ہے ۔
سب سے پہلے سوال پوچھنے والے کا انٹیشن سمجھیں۔اس کی شخصیت کا خاموش رہ کر تجزیہ کریں۔اسلامو فوبیا کو سمجھیں ۔۔ اسلامو فوبیاسے متعلق سوالات وضاحت یا تجسس یا clarity کے لیے نہیں ہوتے بلکہ تضحیک اور نفرت کے لیے ہوتے ہیں ۔یا کبھی کبھی لاعلمی اور میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں ۔پوچھنے والے کی شخصیت کو سمجھ کر خود سے سوال کریں۔کیا مجھ کو ان سے ڈبیٹ کرنی چاہیے،کیا یہ سوال میرے سمجھانے سے یا وضاحت سے یہ بندہ یا بندی مطمئن ہوسکتی ہے۔۔؟ کیا میرے پاس موقع ہے کہ میں اس کے اسلام سے متعلق خوف کو اپنے عمل سے دور کروں اور اس وقت خاموش ہوجاؤں۔۔؟ اگر جواب کہ آپ کی ان سے ڈبیٹ انہیں مطمئن نہیں کرے گی تو ان سے کہیں کہ ’’ہم نے باتوں پر غور نہیں کیا، میرا فوکس اس وقت اسٹڈی پر ہے۔اسٹڈی مختلف ٹاپکس پربات کریں۔باڈی شیمنگ کرنے اور Bully کرنے والے طلباء پر الجھنے کے بجائے کچھ ایسے دوست تلاش کریں جنہیں ان باتوں کا شعور ہے ۔کسی بات کا جواب دینے کے بجائے ان سے اصولی بنیاد پر دوستی بنانے کی کوشش کریں۔
سپورٹ نیٹ ورک بنائیں:
مسلم طلبہ کی یونین/گروپ میں شامل ہوں:
اگر کالج میں مسلم اسٹوڈنٹس یونین ہو تو اس میں شمولیت کریں۔دوستی کا دائرہ بڑھائیں: بااخلاق اور باوقار تعلقات غیر مسلم ساتھیوں سے بھی بنائیں تاکہ غلط فہمیاں کم ہوں۔ابتداء میں فورا ڈگینس پوزیشن میں ڈبیٹ نہ کریں خود کو نیوٹرل رکھتے ہوئے کہیے کہ ’’ پروپیگنڈا الگ چیز ہوتی ہے اصل تعلیمات الگ ہوتی ہیں اس لیے اس کی اسٹڈی کریں ۔
دعا :
اللہ سے مدد مانگیں، اور دین پر استقامت کے لیے دعا کریں۔قرآن مجید میں کئی مقامات پر صبر کرنے والوں کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔آپ کی خاموشی بعض اوقات کمزوری یا شرمندگی کا تاثر دیتی ہے۔اس لیے دماغ میں یہ بات رہے کہ تعلیمی زندگی میں ہمیں مسائل سے الجھنے کے بجائے گہرائی سے مطالعہ کرنا ہوگا ۔اگر آپ مہذب،پُراعتماد اور نرمی سے بات کریں تویہ دوسروں کی غلط فہمی دور کرسکتاہے۔اور حالت آپ پر سخت کردئیے گئے ہیں تو کسی طور تکلیف میں نہ رہیں ۔کالج کی اینٹی بلیئنگ پالیسی پڑھیں ،ہر تعلیمی ادارے میں ہراسانی کے خلاف پالیسی ہوتی ہے۔اس سے واقف ہونا ضروری ہے۔ شکایت کرنے کا حق استعمال کریں۔اگر کوئی آپ کو اسلام کی وجہ سے نشانہ بنائے تو متعلقہ اتھارٹی (کالج کمیٹی، پرنسپل، وغیرہ) کو فوراً اطلاع دیں۔
کچھ بچے طویل عرصے Bullying کا شکار ہوتے ہیں اور نفسیاتی مریض بن جاتے ہیں انہیں اپنے والدین کو حقیقت سے اگاہ کرکے کاونسلر سے مدد لینی چاہیے اور فورا مشورہ کرنا چاہیے یا کمپس کو تبدیل کرنے اور بچے کو دباؤسے نکالنے کا فیصلہ کرنا چاہیے ۔
٭ ٭ ٭
گھروں میں دباؤ کا ماحول آرٹیفیشل مذہبی ماحول کی ہمت افزائی نہ
کریں اور جبر کے ساتھ بچے کو کسی بھی بات کا پابند نہ بنائیں بلکہ خود اس طرح دین پر عمل کریں کہ بچے اپنی پسندسے ان اعمال کوکرنے لگیں ۔گھر میں دوستانہ ماحول بنائیں اس حد تک کہ بچے سے کھل کر بات کریں، اسے توجہ اور محبت دیں بچوںکے جذبات کو سنجیدگی سے لیں،بے عزتی یا مذاق نہ بنائیں،سختی کی جگہ ہمدردی،دلیل اور اعتماد کا رویہ اپنائیں۔اگر رویہ حد سے بڑھ جائے تو ماہرِ نفسیات (Child Psychologist) سے مشورہ لینا بہت ضروری ہے بچے کو empathy (ہمدردی) سکھائیں،جیسے دوسروں کی تکلیف محسوس کرنا اور مدد کرنا۔


ماشاءاللہ بہترین رہنمائی فرمائ
حالت حاضرہ کے تحت بہت اہم ٹاپک تھا
جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا