آج کل بچے اسپیچ ڈلے (speech Delay) بات کرنے میں تاخیر کا شکار ہیں ۔پہلے آپ نے شاید سو میں ایک بچہ دیکھا ہوگا ۔اس کے اسباب میں پہلا سبب سماعت کی کمزوری کی معذوری ہوا کرتی تھیں لیکن آج کل اسپچ ڈلے سماعت کی کمزوری یا سماعت کی معذوری کے سبب نہیں بل کہ اس کی کئی وجوہات سامنے آرہی ہیں ۔
کچھ دن پہلے ایک خاتون کاونسلنگ کے لیے اپنے بیٹےکو لے آئی تھیں۔ بچے کی عمرچودہ سال تھی اور وہ اسپیچ ڈلے بات کرنے میں تاخیر کاشکار تھا ۔ اتنی بڑی عمر تک آخر کیوں وہ بات نہیں کرپایا ،حتی کہ وہ اپنے امی ابو کا نام بھی نہیں بول پارہا تھا ۔
ہاں البتہ اس بچے نے موبائیل سے متعلق ہر سوال کا جواب دیا۔
ہر بڑے شہرکے یہ مسائل آج کل ہیں۔ والدین بے حد مصروف رہتے ہیں۔ والدہ اگر ڈاکٹر ہیں یا آئی ٹی ڈپارٹمنٹ سے ہوں، ورک فرام ہوم کررہی ہوں، یا اپنی الجھن کی وجہ سے بچوں وقت نہ دے پاتی ہوں ، یا خاموش مزاج ہوں اوربچے موبائیل کے حوالے کردئیے جائیں۔ ان تمام صورتوں میں بچے بولنے میں تاخیر (speech Delay) کا شکار ہوتے ہیں ۔
انسانی آواز میں ہدایات کو سننا انتہائی ضروری ہے۔ جب بچہ انسانی آواز میں ہدایات کو سنتا ہے،کمانڈ کو ریسو کرتا ہے تو وہ اسے دہراتا ہے۔ اس کا تلفظ بھی انسانی گفتگو سے ہی بہتر ہوسکتا ہے ۔
کچھ باتیں والدین کو یاد رکھنی چاہیے ۔عمر کے اعتبار سے بچہ سننے اور بولنے کے قابل کب بنتا ہے۔
بچے کے بولنے کا ہدف :
سب سے پہلے0-6 ماہ کی عمر میں آواز پر سر ہلانے کی کوشش کرتا ہے ۔ آواز سننے سے اس کے دماغ کو سگنل ملتا ہے اور پورے جسم میں تحریک برپا ہوتی ہے اور بچہ کمانڈ کو ریسیو کرنا سیکھتا ہے۔مختلف آوازوں پر ردعمل دینا (مسکرانا، آواز دینا)گنگنانا یا’’کُو کُو‘‘ جیسی آوازیں نکالنا،کسی آواز کی طرف دیکھنا یا کان دینا۔
آواز کی جانب نہ صرف دیکھنا بلکہ والدہ کے چہرے کے تاثرات کو سمجھنا ۔
جوں ہی بچہ 7ماہ کا ہوتا ہے ، زبان سے بامعنی آواز نکالنے کی کوشش کرتا ہے ،جیسے ’’ماما‘‘، ’’بابا‘‘ جیسی آسان آوازیں نکالنا اور رفتہ رفتہ یہ بڑھتا رہتا وہ ’’ کھانا کھاتے ‘‘ مرکب الفاظ جوڑنے کی کوشش کرتا ہے ۔
اپنے نام پر ردعمل دینامختلف آوازیں سن کر چوکنا ہو جانا،اشیاء کی طرف اشارہ کرنا یا ہاتھ ہلانا (bye bye) یا کسی مہمان کو دیکھ کر خوشی اظہار کرنا ، بلی کے آنے پر ماؤں ماؤں کہنا یہ سبھی بولنے کا ہدف 12 ماہ کے دوران مکمل ہونا چاہیے۔ بعض بچوں کی رفتار اس سے تیز ہوسکتی ہے، جیسے وہ بارہ مہینے میں مکمل بات کہنے لگتے ہیں۔ جتنا ماحول گھر میں صاف شفاف اور اعلی معیار کی گفتگو کا ہوگا اتنا ہی بچے کے بولنے کی رفتار معیار اور اکتسابی انداز کا ہوگا ۔
ایک سال کی عمر تک بچہ خاموش ہے اور اتنے الفاظ جو اوپر بیان کئے گئے ہیں اگر وہ کم ہوتو جان لیں کے بات کرنے میں تاخیر کا شکار بچہ آگے اسے slow learner بناسکتا ہے ۔
والدین کو ذیل میں دی گئی وجوہات میں سے کونسی وجہ بچے کے ساتھ ہے اسے دور کرکے فورا توجہ دینا چاہیے کیوں کہ جب بچہ ڈیوائس کے حوالے کردیا جاتا ہے اس کے سیکھنے کا وقت ختم ہوجاتا ہے اور وہ سیکھنے میں تاخیر یا بولنے میں تاخیر کا شکار ہوتا ہے ۔
12 سے اٹھارہ ماہ کے بچے کو بولنا سیکھنے کاہدف کچھ اس طرح مکمل کرنا چاہیے کہ 5 سے 10 سادہ الفاظ بولنا (ماما، پانی، نہیں، آجا، کھاتا پانی وغیرہ) الفاظ بولنا آنا چاہیے ۔
سادہ ہدایات پر عمل کرنا (’’دو یہ‘‘، ‘’’اٹھاؤ‘‘)
آوازوں کی نقل کرناروزمرہ اشیاء کی پہچان (’’یہ کیا؟‘‘ پر اشارہ یا نام لینا)
18 سے چوبیس ماہ 20 سے 50 الفاظ کا ذخیرہ
دو لفظی جملے بنانا شروع کرنا (مثلاً ’’ماما آؤ‘‘، ’’پانی د‘‘)
اشیاء اور لوگوں کے نام بتانا
سوالیہ لہجہ اپنانا (’’یہ کیا؟‘‘،’’ مما‘‘،‘‘وہ کون‘‘ ہیں،’’ یہ کس کا ہے ‘‘ اور اسرح کس نے لایا‘‘ )
2 سے تین سال کے بچے کو 200 سے 500 الفاظ تک بولنے کی صلاحیت ہونی چاہیے ۔
اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ماؤں نے گھر میں چارٹ لگا کر بچوں کو جانوروں کے نام، برتن کے شہروں کے نام اور پودوں کے نام ، رشتوں کے نام سے مانوس کروانا چاہیے۔اسی طرح جملہ بندی میں تین لفظوں والے جملے (مثلاً ’’امی روٹی دو‘‘)
روزمرہ کی باتیں سمجھ لینا
دوسروں کے ساتھ بات چیت کی کوشش کرنا
تین سے چار سال کا ہونے تک بچے کے بولنے کا ہدف یہ متعین ہوگا کہ وہ بالکل صاف بات کرے اتنا کہ اس کے مطالبات ہر ایک کو صاف سمجھ میں آسکیں ۔
اکثرجوبچے اپنے ہدف کے اعتبار سے صاف بولتے ہیں ۔زیادہ تر باتیں دوسروں کو سمجھ آنا شروع ہو جاتی ہیں۔مزید براں بچے سوال زیادہ پوچھنے لگتے ہیں ۔جیسے ’’کیوں؟ کیا؟ کہاں؟‘‘
کہانی سن کر کچھ باتیں دہرانارنگ، شکل یا جانوروں کے نام پہچاننا
4 سے 5 سال کی عمر میں مکمل جملے بولنے اپنے مافی الضمیر کےاظہار کے لیے ماضی حال مستقبل کا تصرف اس کو آنا چاہیے ، اپنے ہم جولیوں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی اسے آنا چاہیے۔ والدین کی تفصیلات بتانا اور خود کا تعارف آنا چاہیے۔
فکرمندی کب ضروری ہے ؟
12 ماہ کا بچہ ایک بھی لفظ نہ بولے۔ 2 سال کا بچہ دو لفظی جملہ نہ بولے۔ بچہ سنائی دینے پر بھی ردعمل نہ دے۔صرف اشاروں سے بات کرے اور زبان استعمال نہ کرے۔ 3 سال کی عمر تک بھی اس کی بات سمجھ نہ آتی ہو۔
اگر بچہ 2 سال کا ہو چکا ہو اور اب بھی الفاظ بہت کم ہوں یا جملے نہ بنائے تو بولنے کی تھراپی ( speech therapy) میں دیر نہ کریں۔اور اگر آپ متوجہ رہنے والی خاتون ہیں اور آپ کا بچہ بات نہیں کرتا ہے تو آپ بچے کے نہ بولنے کی وجوہات پر غور کریں ۔آج کل بچوں میں اسپیچ ڈلے ( speech Delay) یا بولنے میں تاخیر کا مسئلہ کافی عام ہوتا جا رہا ہے، اور اس کی کئی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔
1) زیادہ اسکرین ٹائم
ٹی وی، ٹیبلٹ وغیرہ کا ضرورت سے زیادہ استعمال بچوں کی زبان دانی پر منفی اثر ڈالتا ہے۔اسکرین سے وہ صرف سن رہے ہوتے ہیں، بات چیت نہیں کر رہے، جس سے زبان سیکھنے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔دوسری اور اہم بات جب بچہ اپنی پوری ذہنی توانائی کے ساتھ مستقل اسکرین پر ہوتا ہے اس کی ان پٹ میموری ( in put memory) معطل رہتی ہے اور مستقل یہ کیفیت اسے ایک بڑی کمزوری کا شکار بناتی ہے جسے speech delay کہا جاتا ہے ۔
انسانی آواز اور انسان تعامل بچوں میں کمی ڈیوائس پر توجہ کی وجہ سے ہوتی ہے اور ان کی سیکھنے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوتی ہے ۔
یاد رہے کہ بچہ جب کسی موبائیل ریل یا ڈیوائس پر جھکا ہوتا ہے تو وہ سیکھتا نہیں بلکہ معطل ہوکر دیکھتا ہے اور اس کی حطیہء توجہ ( span of Attention) بری طرح متاثر ہوتا ہے اور متاثرہ توجہ کا دائرہ اس کو اچھا سامع نہیں بناتا
گفتگو کا فقدان :
یہ بات کہی جاتی ہے کہ والدین کو گھر میں گفتگو کا سلیقہ آتا ہو،اچھی زبان برتنے کا سلیقہ ہوتوبچہ بہترین زبان برتنے لگتاہے۔کم سخن والدین یا آدم بیزار والدین اپنے بچوں کو خاموشی کا تحفہ دیتے ہیں،جسے اسپیچ ڈکے کہا جاتا ہے ۔اگر والدین یا گھر کے افراد بچے سے کم بات کرتے ہیں، یا صرف احکامات دیتے ہیں جیسے’’بیٹھو‘‘،’’کھاؤ‘‘،’’چپ رہو‘‘توبچے کو زبان سیکھنے کے مواقع نہیں ملتے۔
سماعت کے مسائل :
اگر بچے کو سننے میں دشواری ہو، تو وہ الفاظ کو ٹھیک سے سیکھ نہیں پاتے۔کبھی کان بالکل متاثر ہوتے اور کبھی کچھ پرسنٹ ہوتے ہیں ۔ بچہ جب چھ ماہ کا ہو اسی وقت کسی چیز کی آواز پر بچے کے پلٹ کر دیکھنے کے ٹیسٹ سے والدین سماعت کی جانچ کروا سکتے ہیں ۔رحم مادر میں چھ ہفتہ ہی سے بچے کے کان بن جاتے ہیں اس لیے اسے پیدا ہوتے ہیں آواز سننے میں دشواری نہیں ہوتی جتنی قوت شامع تیز ہوگی بچے کے زبان سیکھنے میں معاون ہوگی۔
4. آٹزم یا نیورولوجیکل مسائل:
کچھ بچوں میں بولنے میں تاخیر دماغی نشوونما میں فرق یا آٹزم اسپیکٹرم ڈِس آرڈر کی علامت ہو سکتی ہے۔تاہم والدین کو یہاں بھی پوری توجہ کے ساتھ اپنے بچے کی شخصیت اور اس کے لرنگ پیٹرنز ، سیکھنے طریقے کو سمجھنے کی ضرورت ہے
5) زبان کا دوہرا ماحول (Bilingualism)
اگربچے کو بیک وقت دو زبانیں سکھائی جا رہی ہوں (مثلاً اردو اور انگریزی)، تو شروعات میں بولنے میں تاخیر ہو سکتی ہے، لیکن یہ عموماً وقتی ہوتا ہے۔ اس لیےبچے کو واضح طور صاف بات کرنے کی عادت مادری زبان میں ہی ڈالنا چاہیے۔
خاندانی یا جینیاتی اثرات
اگر خاندان میں کسی کو ماضی میں بولنے میں تاخیر ہوئی ہو تو بچے میں بھی ہو سکتی ہے۔لیکن اسی خیال کے ساتھ تاخیر سے گریز کریں کیونکہ جب آپ متوجہ ہوں بہت دیر ہوچکی ہوگی۔
7. ذہنی یا جذباتی محرک کی کمی
بچے کے ارد گرد سیکھنے اور جستجو کی فضا نہ ہو تو زبان کا ارتقاء متاثر ہوتا ہے۔
روزانہ بچے سے گفتگو کریں،کہانیاں سنائیں، گانے سنائیں۔
اسکرین ٹائم محدود کریں (2 سال سے کم بچوں کے لیے بالکل نہیں)۔
بچے کی سماعت کا معائنہ کروائیں اگر شک ہو۔
اگر 2سال کی عمر تک بچہ 50 الفاظ نہیں بولتا یا جملے نہیں بناتا، تو ( speech therapy) سے رجوع کریں۔
گھر میں والدین کچھ باتوں کا خیال رکھ کر اپنے بچے کی مدد کرسکتے ہیں ۔
1)جو کچھ بھی آپ کر رہی ہوں،بچے کو بتاتی جائیں:مثلاً: ’’امی پانی لے رہی ہیں‘‘، ’’ہم چمچ سے کھا رہے ہیں۔‘‘
2) بچے سے سوال کریں: ’’یہ کیا ہے؟‘‘، ’’کتنے ہیں؟‘‘
3) تصویری کتابیں بچوں کو خود پڑھ کر سنائیں ۔
4) رنگ برنگی تصویروں والی کتاب دکھا کر نام لیں’’یہ بلی ہے‘‘، ’’یہ سیب ہے‘‘
5) ایک ہی کتاب بار بار پڑھنے سے الفاظ یاد ہوتے ہیں۔
6) نغمے اور گانے گھر میں سکھائیں ،اس سے زبان سمجھنے میں مددملتی ہے
7) ہاتھ کے اشارے یا حرکات کے ساتھ گائیں جیسے: ’’ٹwinkle Twinkle, ’’اک بطخ پانی میں گئی‘‘، یا Baba black sheep
8) کھیل کھیل میں بولنے کا ٹاسک دیں اور کھلونے کے ذریعہ انہیں سمجھائیں
9) کھلونوں کے ذریعے بولنا سکھائیں:مثلاً: ’’گاڑی چل رہی ہے‘‘، ’’ڈول رو رہی ہے‘‘
10)بلاکس،جانوروں کے کھلونے،برتن وغیرہ سے فرضی کھیل (pretend play) کریں۔
٭ ٭ ٭
ویڈیو :
ہر بڑے شہرکے یہ مسائل آج کل ہیں۔ والدین بے حد
مصروف رہتے ہیں۔ والدہ اگر ڈاکٹر ہیں یا آئی ٹی ڈپارٹمنٹ سے ہوں، ورک فرام ہوم کررہی ہوں، یا اپنی الجھن کی وجہ سے بچوں وقت نہ دے پاتی ہوں ، یا خاموش مزاج ہوں اوربچے موبائیل کے حوالے کردئیے جائیں۔ ان تمام صورتوں میں بچے بولنے میں تاخیر (speech Delay) کا شکار ہوتے ہیں ۔
انسانی آواز میں ہدایات کو سننا انتہائی ضروری ہے۔ جب بچہ انسانی آواز میں ہدایات کو سنتا ہے،کمانڈ کو ریسو کرتا ہے تو وہ اسے دہراتا ہے۔ اس کا تلفظ بھی انسانی گفتگو سے ہی بہتر ہوسکتا ہے ۔


0 Comments