مکرمی۔۔۔۔ ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ! میں ہادیہ ای میگزین کی مستقل قاری ہوں۔ ہر ماہ پابندی سے میگزین کا مطالعہ کرتی رہتی ہوں۔یہ میگزین اپنی نوعیت کے اعتبار سے بہت ہی منفرد مقام رکھتا ہے ،خاص کر ماہ جون کے اس شمارے میں بڑے دلچسپ اور فکر انگیز مضامین شائع ہوئے ہیں۔۔۔وقف پرامیر جماعت اسلامی سید سعادت اللہ حسینی صاحب کا مضمون چشم کشا ہے۔ موصوف کے اس مضمون نے اسلامی تاریخ میں اوقاف کے وسیع تر نیٹ ورک کا انکشاف کرکے ہم کو ورطہ ٔ حیرت میں ڈال دیا ہے، نیز موجودہ دور میں اوقاف کے ذریعےاسلامی ادارہ سازی کی ضرورت پر گہری روشنی ڈالی ہے۔
مضمون اسلامی معاشی تعلیم میں موجودہ نظام تعلیم کی خامیوں کو واضح کرتے ہوئے اسلامی تعلیم میں اخلاقی اقدار کو باقاعدہ نصاب تعلیم بنا کر نو نہالوں کو مستقبل کے معمار بنانے کی ترغیب دی ہے اور یہ وقت کی ضرورت ہے۔
’’لچکدار رویہ۲۱کیسویں صدی کی اہم مطلوبہ صلاحیت‘‘ والے مضمون کو سید تنویر احمد نے بہت ہی معیاری طور پر سمیٹا ہے۔ انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں، خاندانی، تنظیمی ،سماجی زندگیوں میں لچکدار رویے کیسے اختیار کیا جائے نیز لچکدار رویہ نہ اختیار کرنے سے افراد کی انفرادی اور ازدواجی زندگیوں کے نقصانات پر سیر حاصل بحث کی ہے اور مولانا رضی الاسلام ندوی صاحب کا مضمون ’’گوشت خوری سے نفرت کیوں؟‘‘ نفرت کا سودا کرنے والی ہندوتوا قوتوں پر بھاری تماچہ ہے ۔آخر میں بولتی تصویریں میں تحریک اقصی ، قبلہ اول کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا سانحہ ہم سب کے دینی وایمانی حمیت کو جذبۂ جہاد فراہم کرتا ہے۔ غرض ھادیہ کے سارے ہی فکری و ادبی فن پارے نہ صرف اپڈیٹ ہیں بلکہ وہ اپنے آپ میں ہمہ جہت پہلو رکھتے ہیں، جنہیں پڑھ کر نہ صرف میرے ادبی ذوق کی تسکین ہوتی ہے بلکہ میں سمجھتی ہوں ہمارے عمومی اجتماعات کو موثر بنانے کے لیے یہ سارے ہی مضامین بہت ہی کار آمد ہو سکتے ہیں، خاص کر بچوں کی سائیکالوجی پر ایڈیٹر مبشرہ فردوس باجی کے مضامین بھی بہت ہی منفرد اور مفید پائے گئے ہیں ۔
اللہ تعالی تمام ہادیہ کی ٹیم کو جزائے خیر دے اور ان کی ادبی کاوشوں میں مزید تقویت عطا فرمائے آمین ۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سسٹر حسنی بتول آپ کا مراسلہ پڑھ کر دلی مسرت ہوئی۔کسی میگزین کی کامیابی یہی ہے کہ اسے باشعور قاری میسر ہوں۔ آپ کے مراسلے سے اندازا ہواکہ آپ سنجیدہ مطالعہ کرتی ہیں۔ھادیہ ٹیم آپ کی تہہ دل سے مشکور ہے۔
والسلام
ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین
٭ ٭ ٭


بعد سلام مسنون
ہا ديه ميگز ن کے مضامین بہت عمدہ ہوتے ہیں بلکہ دلوں کو چھو لینے والے ہوتے ہیں چونکہ لکھنے والوں کا اخلاص ہوتاہے بات دل سے نکلتی ہے دل پر اثر کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔