خود پر شک کرنے (self doubt)کا علاج خود آگاہی (self awareness) میں چھپا ہے۔
کیا آپ جانتے ہیںکہ خود آگاہی ( self awareness) کسے کہتے ہیں؟
خود آگاہی (self awareness) کا مطلب خودکی ذات کی باریکیوں سے واقف ہونا ہے۔ خود کے بارے میں یہ احساس کہ آپ ان کروڑوں لوگوں سے بالکل مختلف ہیں،جنہیں اللہ تعالیٰ نے بنایاہے۔آپ کےاندر ایسی بہت سی انوکھی خصوصیات ہیں، جو ان لوگوں میں نہیں پائی جاتیں جو آپ کے اطراف چلتے پھرتےہیں۔جیسے آپ ان سے اچھےاسپیکر (Speaker)ہیں،ان سےزیادہ اچھے اخلاق رکھتے ہیں، وغیرہ۔
خود آگاہی (self awareness) آپ کو یقین دلاتی ہےکہ آپ خاص ہیں۔ آپ کو اللہ تعالیٰ نے بہت محبت سے بنایا ہے۔آپ کو زندگی دینے کا مقصد صرف وقت گزاری یا روٹی کپڑے کی فکر کرنا نہیں ہے،بل کہ بنانے والے کو آپ سے بڑے بڑے کام لینا مطلوب ہے۔آپ جب تک خود کی اہمیت کو اس لیویل پرجاکرنہیںسمجھتے،آپ خود آگاہی (self awareness) کی قدر و قیمت کو نہیں سمجھ سکتے۔
اسے سمجھنے کے لیے ہمیں کیا کرنا ہوگا؟
آپ اپنے وجود میں ان صلاحیتوںکو تلاش کریں،جو آپ کو’’ آپ‘‘ بناتی ہیں۔ ایک مختلف انسان۔آپ خود کو پڑھنا شروع کریں۔ اپنے بارے میں جانیں کہ آپ کی اسٹرینتھ (strength)کیا ہے؟ وہ کون سی چیزیں ہیں، جو آپ کو آپ کی باؤنڈریس (boundaries)کراس کرکے کچھ انوکھا کرنے پر ابھارتی ہیں۔آپ کو آپ کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ کمزوریوں کا علم بھی ہونا چاہیے۔ایسی کون سی کمزوریاں ہیں، جن کی وجہ سے آپ لوگوں کے سامنے نروس(nervous) ہوجاتے ہیں۔انہیںآپ کو اپنے وجود سے دھیرے دھیرے ختم کرنا ہے۔آپ اپنے ساتھ وقت گزار کر یہ جانیں کہ کس قسم کے لوگوں سے آپ کو اپنے وجود میں محبت بھری اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔کس قسم کے لوگوں کی صحبت سے آپ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ان لوگوں میں ایسی کونسی خاص عادتیں ہیں، جو آپ کو ان لوگوں میں نہیں دکھائی دیتی جن کا ساتھ آپ کو بور (bore)کرتا ہے۔جیسے وہ لوگ جن کو آپ پسند کرتے ہیں، وہ لوگ بہت مثبت سوچ رکھتے ہیں، خوش مزاج ہیں، آپ سے اچھے اخلاق سے پیش آتے ہیں۔
یہ بات ہمیشہ یاد رکھیے کہ ہمیں اکثر وہ لوگ پسند آتے ہیں، جن سے ہم خود کو ریلیٹ (relate)کرسکیں۔اگر آپ بہت ڈرامے دیکھتے ہیں تو آپ کے دوستوں میں بھی ایسے لوگ ہوںگے،جو ڈراما دیکھتے ہوں گے اور اس پر ڈسکس (discuss)بھی کرتے ہوں گے۔اگر آپ بہت سوشل ہیں تو یقینا آپ کے گروپس کی کئی لڑکیاں بھی اسی مزاج کی ہوگیں۔کیونکہ ہمارے دوست ہمارا آئینہ ہوتے ہیں۔ہم اپنا عکس ان کے وجود میں جھانک کر دیکھ سکتے ہیں کہ فی الحال ہماری مصروفیت کیا ہیں یا ہم کن چیزوں میں محو ہیں۔ جب ہم خود کے بارے میں یہ جان لیتے ہیں کہ ہم کیا ہیں اور ابھی ہمیں کیا بننا باقی ہے تو ہم حقیقت پسند ہوجاتے ہیں۔ اور حقیقت پسند لوگ ہمیشہ ذہنی تناؤ سے دور رہتے ہیں۔ ان کا ذہن چیزوں اور حالات سے گھبراتا نہیں ہے، بل کہ اسے سمجھتا ہے اور ان سے نکلنے کے منصوبے بناتا ہے۔وہ جانتاہے کہ اگر زندگی میں اسے کوئی نقصان پہنچا ہے تو وہ اس کی کن غلطیوں کی وجہ سےپہنچا ہے۔ ایسے لوگوں کا ذہن اپنی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے۔
خود آگاہی (self awareness) آپ کے جذبات کو لوگوں کے سامنے express کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔جب آپ خود کے مسائل سمجھ کر اس کا بہترین حل نکالنے کے قابل ہوتے ہیں تو آپ لوگوں کوسمجھنے کے قابل بنتے ہیں۔آپ لوگوں سے بہتر طورپرگفتگو کرسکتے ہیں، کیونکہ آپ گفتگو کا فن جان چکے ہوتے ہیں کہ کس مزاج کا شخص کس قسم کی گفتگو کو پسند کرتا ہے۔
خود سے آگاہ لوگ کبھی بھی اپنے جذبات کی توہین نہیں کرتے۔وہ دوسروں کے تجربات سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں،وہ اپنے جذبات کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو ناصرف جذبات پر کٹرول حاصل ہوتا ہے بلکہ وہ تو اس کا بہترین استعمال کرکے اس سے فائدہ بھی اٹھاتےہیں۔ایسے لوگوں کی خصوصیت کیا ہیں؟
یہ اپنے جذبات کی توہین نہیں کرتے، ان کا غصہ اور آنسوان کے اختیار میں ہوتےہیں۔یہ بہتے جذبات میںکہی بھی چیخنا چلانا یا رونا پیٹنا نہیں ڈالتے، جہاں پر کچھ دیر ٹھنڈے پڑنے کے بعد انہیں ان کے بہے آنسوؤں پر افسوس ہو۔
اس کے برعکس ذہنی طور پر مضبوط شخص اپنے اندر کےپوٹینشیل (potential)سے واقف ہوتا ہے۔ وہ اپنے کام بہت پُر وقار طریقے سے انجام دیتا ہے اور سماج کا ایک ذمہ دار شہری کے طور پر ثابت ہوتا ہے۔
آپ جانتے ہیںکہ ایسے لوگوں کی خاص عادتیں کیا ہوں گی؟
ذہنی طور پر مضبوط لوگ اپنا ہر دن بہت کارآمد بناتے ہیں۔زندگی کے ہر دن کو بہت بھرپور طریقے سے انجوائے کرتے ہیں۔ لوگوں کے ساتھ مثبت اپروچ (approch)رکھتے ہیں۔ان کے کام کارآمد ہوتے ہیں، جس سے پوری سوسائٹی کو کہیں نہ کہیں فائدہ ضرور پہنچتا ہے۔ لیکن یہ تو کار آمد لوگوں کی بات ہوگئ، لیکن ہم ذہنی طور پرصحت مند کیسے بنے؟ آئیے دیکھتے ہیں۔
ہم ذہنی طور پرصحت مند کیسے بنے؟
ہم اکثر اپنی زندگی میں مختلف محاذوں پر لڑرہے ہوتے ہیں۔ایسے میں ہم سمجھ نہیں پاتے کہ کون سا مسئلہ بڑا ہے جس کی وجہ سے ہمارا سارا دن تناؤ بھرا (tensed)جارہا ہے۔ ایسے میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
ہم اس حالت میں کسی خاموش پرسکون فضا میں بیٹھیں اور پیٹ کےذریعے لمبی لمبی سانسیں لے کر خود کو ٹھنڈا کریں ۔ پھر اپنی زندگی میں چلتی روٹین پر غور کریں کہ کس وجہ سے ہم ذہنی طور پر تھک رہے ہیں۔ ہمارا کون سامسئلہ دوسری چیزوں پر افیکٹ(effect) ہورہا ہے۔
جب ہم باریکی سے اپنی زندگی کی چلتی سائیکل پر غور کریں تو ہمیں چند منٹ بعد ہی اصل پروبلم (problem)سامنے کھڑی نظر آئےگی۔ ہم جسے بچوں کی ضد سے ملنے والا اسٹریس(stress) سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ دراصل ایک بورنگ اور مشکل روٹین لائف (routine life)ہوتی ہے، جو ہماری انرجی(energy) دھیرے دھیرے چوس چوس کر ہمیں اندر سے کھوکھلا کرتی ہے۔ ایسے میں جب پروبلم کی اصل وجہ ہمارے ہاتھ لگے ہمیں تبھی فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہوتی ہے،تاکہ ہم اپنی خشک زندگی میں کائنات میں پائے جانےوالےخوبصورت رنگ بھر سکیں۔
یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ یہ زندگی اللہ تعالیٰ نے ہمیں دی ہے۔ہماری زندگی کی خوشیوں کا نگہبان اس نے ہمیں بنایا ہے۔اب یہ ہماری ذمہ دای ہےکہ ہم کسی بھی شخص کو اپنی زندگی ڈسٹرب (disturb)کرنے کی اجازت نہ دیں۔یاکسی اجنبی کے ٹاکسک (toxic)برتاؤکوبلاوجہ یا ہمارا ان کے ساتھ دوستی یا رشتہ خراب ہونے کے ڈر سے اسے برداشت کریں۔جب ہم کسی ظالم کو خود کے ساتھ ظلم کرتا دیکھ کر بھی کچھ نہیں کہتے، کوئی ایکشن نہیں لیتے تو ہم اس ظالم سے پہلے خود ہی اپنے ساتھ ظلم کررہے ہوتے ہیں۔ ظلم سہنے کا مطلب جسمانی اذیت سہنا نہیں ہوتا بل کہ روحانی اور ذہنی تکلیف برداشت کرنا ہوتا ہے۔جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہم پھر کوئی فلاحی کام یافائدہ مند کام کرنے کے قابل نہیں رہ پاتے۔ اس لیے کسی کا بھی ٹاکسک برتاؤ ہمارے اوپر ایک اندیکھا ظلم ہے اور ظلم کو ہاتھ سے یا طاقت نہ ہونے پر زبان سے روکنا ہم پر فرض ہوجاتا ہے۔
٭ ٭ ٭
جب ہم کسی ظالم کو خود کے ساتھ ظلم کرتا دیکھ کر بھی کچھ نہیں کہتے، کوئی ایکشن نہیں لیتے تو ہم اس ظالم سے پہلے خود ہی اپنے ساتھ ظلم کررہے ہوتے ہیں۔ ظلم سہنے کا مطلب جسمانی اذیت سہنا نہیں ہوتا بلکہ روحانی اور ذہنی تکلیف برداشت کرنا ہوتا ہے۔جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہم پھر کوئی فلاحی کام یافائدہ مند کام کرنے کے قابل نہیں رہ پاتے۔ اس لیے کسی کا بھی ٹاکسک برتاؤ ہمارے اوپر ایک اندیکھا ظلم ہے اور ظلم کو ہاتھ سے یا طاقت نہ ہونے پر زبان سے روکنا ہم پر فرض ہوجاتا ہے۔


0 Comments