مئی ۲۰۲٥
قاری کی رائے

میں ’’ھادیہ ای میگزین‘‘ کی مستقل قاری ہوں۔یہ رسالہ خواتین کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ مختلف النوع مضامین ،دلچسپ انداز اور حالات حاضرہ کی حقیقی واقفیت ہمارے لیے مشعل کا کام کرتی ہے۔
اپریل کا شمارہ جیسے ہی نظر نواز ہوا، نگاہیں مضامین میں منہمک ہو گئیں ۔
’’درس قران‘‘ اور ’’درس حدیث‘‘ رسالہ کی جان ہیں، جن میں ہماری رہنمائی کا بہترین سامان ہے۔
غزہ کی داستانِ الم میں شہیدوں کی بہادری اور پھر نوجوانوں کے لیے مثال بتانے کا انداز انکھوںکو اشکبار کرنے کے ساتھ ساتھ نئے عزم اور حوصلوں سے دو چار کرتا ہے۔
’’ چھوٹی بہو ‘‘کو رسالے میں دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
’’ذہنی صحت کو بہتر رکھنے کا راز‘‘ بہت اچھا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ انداز انتہائی نرم اور مشفقانہ ہے۔ یقینا ذہنی امراض کی جڑ تک پہنچنا اور اس پر مرہم رکھنے کا فن خاندانوں میں ہمدردی اور محبتوںکوپروان چڑھانےکاذریعہ ہے۔
’’لیڈرشپ ‘‘کے موضوع پر کی گئی گفتگو بہت مفید ہے ۔ہرفرد اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں لیڈر ہے۔یہ اہم مقالہ ان کی صلاحیتوں میں جلا بخشنے والا ہے۔دیگر مضامین بھی معلوماتی اور مفید ہیں۔
غرض میں ’’ھادیہ‘‘ کی مشکور ہوں،جو مختصر، جامع اور سہل انداز میں دلوں کی سیرابی کا سامان اور ذہنوں کے لیے بصیرت افروز ہے۔لہو و لعب کا دور دور تک شائبہ نہیں ۔
اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ اللہ اسے مقبول عام کرے اور قارئین اس سے بہرہ ور ہوتے رہیں ۔آمین
والسلام

علیکم السلام
آپ کا مراسلہ موصول ہوا۔ دلی مسرت ہوئی۔ آپ نے بہترین اور جامع انداز میں ھادیہ کے مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
’’ھادیہ‘‘ کا مقصد زیادہ سے زیادہ قارئین تک ترسیل ہے۔ آپ مزید لوگوں تک اسے پہنچاتے رہیے ۔ھادیہ ٹیم دل سے آپ کی مشکور ہے ۔
شکراً جزیلا

 ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے