مئی ۲۰۲٥
قاری کی رائے

السلام علیکم
ایڈیٹر صاحبہ، میرا تعلق بہار سے ہے۔آپ کا میگزین ہر ماہ پابندی سے پڑھتی ہوں ۔ میرے پسندیدہ کالموں میں،’’ٹی ٹائم‘‘ ،’’ ادراک‘‘ ،’’ سیاسی منظرنامہ‘‘ ، اور’’ای استاد‘‘ تو میراسب سے پسندیدہ کالم ہے۔
زندگی نے سیکھنے کا خو ب موقع دیا ۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ’’جامعتہ الفلاح‘‘ سے فارغ ہوں، لیکن کچھ ٹیکنیکل چیزوں کو سیکھنا دلی خواہش تھی جو’’ ای استاد‘‘ سے پوری ہورہی ہے ۔
’’ادراک‘‘ اپنے نام کی طرح ذہن کی گرہوںکو کھولتا ہے ۔’’اولاد کا مستقبل آپ کے ہاتھ‘‘ میرے لیے عظیم نعمت ہے،میں اپنی چھوٹی بیٹی کی تربیت کے لیے اسی سے مدد لیتی ہوں ۔
’’بہنیں پوچھتی ہیں‘‘تو ہماری دینی ضرورتوں کوپورا کرتا ہے۔ جس ماہ جو سوال میرے دل میں ہو، ایسا لگتا ہے میرے دل کی آواز ہے ۔
چند ماہ سے میں ویڈیو میں کمی دیکھ رہی ہوں،جس کے بارے میں ایڈیٹر صاحبہ سےپوچھابھی۔ ’’نفسیاتی مسائل کے جواب‘‘اچھاکالم ہے،اسےجاری رکھیے۔
میری دعا ہے کہ’’ ھادیہ ٹیم‘‘ کو اللہ سلامت رکھے ۔
والسلام

وعلیکم السلام
منزہ! آپ کا مراسلہ کیا تھاگویادل میں اٹھنے والے سوال کا جواب تھا۔ اکثر مراسلے مضمون پربات کرتے ہیں، لیکن آپ نے زمرہ جات پر بات کرکے گویا مستقل قاری ہونے کا ثبوت پیش کیا۔ یقین مانیں یہ مراسلہ ہمارے لیے اپنے طرز کا بالکل منفردمراسلہ ہے۔یہی چیزٹیم کے لیے ہمت افزائی ہے۔ جب بھی اس طرح کی کوئی بات پڑھتے ہیں تو کام کی تحریک ملتی ہے۔
اللہ رب العالمین آپ کو بھی بہترین اجر عطا فرمائے ۔ہم آپ جیسے قاری کی قدرکرتے ہیں۔ اپنی رائے سے آگاہ کرتی رہیں ۔

والسلام
ایڈیٹر ھادیہ ای۔ میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے