غزہ میں ستم جو ارزاں ہے
تو عرش بھی اس سے لرزاں ہے
مبہوت فلک اور تارے ہیں
حیوان بھی حیراں سارے ہیں
غافل ہیں رہبر امہ سے
لاپروا ہیں سب غزہ سے
رہنے کے لیے گھر ان کو نہیں
پانی بھی میسر ان کو نہیں
کربل کا سماں ہے ہر جانب
ہر فرد شہادت کا طالب
اب جشن کا ساماں کیا ہوگا
جب خون غزہ ارزاں ہوگا
یہ قرض چکائیں ہم کیسے
اب عید منائیں ہم کیسے
فرمان نبی ہم بھول گئے
اک جسم ہیں سب، ہم بھول گئے
عنبر کی دعا اے رب سن لے
ہو عید وہاں بھی اب، سن لے
Comments From Facebook


0 Comments