مئی ۲۰۲٥
واٹس ایپ کے نئے فیچرز: ایک نیا تجربہ

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ (WhatsApp)نے 2025 میں کئی زبردست اور جدید فیچرز متعارف کروائے ہیں،جو صارفین کے رابطے کو مزید آسان، محفوظ اور دلچسپ بناتے ہیں۔
۱۔ وائس میسج (Voice Message)کو ٹیکسٹ میں تبدیل کریں:
voice convert into text
اب آپ کو وائس میسج سننے کی ضرورت نہیں! واٹس ایپ خودکار طورپر وائس ٹرانسکرائب voice transcribe کے ذریعےآپ کے وائس میسج کو ٹیکسٹ میں بدل دیتا ہے۔ یہ فیچر اُن مواقع کے لیے بہترین ہے جب آپ شور میں ہوں یا آواز سننا ممکن نہ ہو۔

۲۔پروفائل لنکس اٹیچمنٹ:
Profile linked attached

واٹس ایپ پر اب خود کی پروفائل پر جانے کے بعد لنکس کا آپشن نظر آئے گا ۔ جہاں پر آپ اپنے انسٹا گرام یوزر نام ڈال سکتے ہے۔ جس کے بعد آپ کے پروفائل پر لنک نظر آنے پر لوگ ڈائریکٹ آ پ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جاسکیں گے۔

۳۔واٹس ایپ اکاؤنٹ کا
QR CODE

اپنے واٹس ایپ نمبر کی بجائے آپ لوگوں کو اپنا واٹس ایپQR CODE کوڈ بھیج کر بھی آسانی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ کوڈ بھیجنے کے بعد اسے اسکین (Scan) کرکے ڈائریکٹ آپ کو میسج بھیج سکتے ہیں۔

 ۴۔میٹا AI چیٹ اسسٹنٹ :
Meta A.I Chat Assistant

واٹس ایپ میں اب’’میٹا AI‘‘ شامل کیا گیا ہے، جو چیٹ میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ یہ اسمارٹ اسسٹنٹ(Smart assistant) آپ کے سوالات کے جوابات دیتا ہے، میسجز کا ترجمہ کرتا ہے، اور رئیل ٹائم میں تجاویز فراہم کرتا ہے۔

 ۵۔سیلفی اسٹیکرزواٹس ایپ:
selfie stickers

 اب آپ کی سیلفی کو خودکار اسٹیکر میں تبدیل کر دیتا ہے۔ بس کیمرہ کھولیں، تصویر لیں، اور اپنے چہرے سے ملتے جلتے دلچسپ اسٹیکرز چیٹ میں بھیجیں۔

 ۶۔چیٹ لاک اور پرائیویسی اپ ڈیٹس :
chatlock & Privacy

اب آپ کسی خاص چیٹ کو لاک کر سکتے ہیں۔ فنگر پرنٹ یا فیس لاک کے ذریعے۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ نے پرائیویسی سیٹنگز (Privacy Settings)میں بہتری لاتے ہوئے آپ کو زیادہ کنٹرول دے دیا ہے کہ کون آپ کی آن لائن سرگرمی دیکھ سکتا ہے۔

 ۷۔کیمرہ میں نئے فلٹرز اور ایفیکٹس:

 واٹس ایپ کے کیمرہ فیچر میں 30 سے زائد فلٹرز، ایفیکٹس(Effects) اور بیک گراؤنڈز شامل کیے گئے ہیں۔ اب آپ تصاویر اور ویڈیوز کو مزید دلکش بنا کر بھیج سکتے ہیں۔

۸۔گروپ چیٹ تھریڈنگ:

 اب گروپ چیٹس میں ہر میسج پر تھریڈ بنا کر الگ سے گفتگو کی جا سکتی ہے، جیسے فیس بک پر کمنٹس کے نیچے ریپلائی ہوتا ہے۔ اس سے بات چیت منظم اور واضح ہو جاتی ہے۔

 ۹۔آف لائن تر جمہ :

 واٹس ایپ اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی پیغامات کا ترجمہ کر سکتا ہے۔یہ فیچر خاص طور پر بین الاقوامی دوستوں سے بات کرنے میں مددگار ہے۔

 ۱۰۔ غلط معلومات کی روک تھام :

واٹس ایپ نے فارورڈ کیے گئے میسجز کی سچائی جانچنے کے لیے نیا ’’فیکٹ چیک‘‘فیچر شامل کیا ہے، تاکہ جعلی خبروں کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔

 ۱۱۔ واٹس ایپ کے اسٹیٹس پر موسیقی :

 اب واٹس ایپ پر تصویر کے ساتھ موسیقی کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ یہ فیس بُک اور انسٹا گرام پر یوز کیا جاتا ہیں۔‌اب یہ یوزرز کی دلچسپی کو خیال میں رکھتے ہوئے واٹس ایپ اسٹیٹس میں اسے شامل کردیا گیا ہے۔ تصویر لگانے کے بعد وہاں میوزک کا آئیکن نظر آئے گا، اس پر کلک کرنے پر مختلف موسیقی اور نعت بھی تصویروں میں شامل کرسکتے ہیں۔‌

 اپڈیٹ کیسے کریں؟

 یہ تمام فیچرز واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن (version)میں شامل ہیں۔ اگر آپ نے ابھی تک اپڈیٹ نہیں کیا تو فوراً گوگل پلے اسٹور(Play Store) یا ایپل ایپ اسٹور پر جائیں اور اپنی ایپ اپڈیٹ کریں۔
واٹس ایپ ہر سال اپنی سروس میں جدت لا کر دنیا کو قریب تر کر رہا ہے۔ 2025 کے یہ فیچرز اس بات کا ثبوت ہیں کہ رابطہ صرف آسان نہیں،بلکہ اب سمارٹ بھی ہو گیا ہے۔اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا، تو دوستوں کے ساتھ شیئر ضرور کریں اور کمنٹس میں بتائیں کہ کون سا فیچر آپ کا فیورٹ ہے۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے